وزیر اعظم نے گنگا تالاب کا دورہ کیا

March 12th, 05:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس میں مقدس گنگا تالاب کا دورہ کیا۔ انھوں نے پوجا کی اور مقدس مقام پر تروینی سنگم کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے ماریشس میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن ادارے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا

March 12th, 03:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے آج ماریشس کے ریڈوایٹ میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ہندوستان-ماریشس ترقیاتی شراکت داری کے تحت نافذ کیا گیا یہ تاریخی پروجیکٹ، ماریشس میں صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےماریشس کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کیا

March 12th, 03:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی سی ایس کے) کے اعزاز سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کا بیان

March 12th, 03:00 pm

میں ماریشس کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے نوازے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ صرف میرا اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ 1.4 ارب ہندوستانیوں کا احترام ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان صدیوں پرانی ثقافتی اور تاریخی رشتےکی عزت افزائی ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ عزم کا اعتراف ہے ،جو ہم نے علاقائی امن، ترقی، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے کیا ہے اور یہ عالمی جنوب کی مشترکہ امیدوں اور امنگوںکی علامت ہے۔ میں اس اعزاز کو پوری عاجزی اور شکریہ کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ میں اسے آپ کے آبا اجداد کو جو ہندوستان سے ماریشس آئے تھے اور ان کی تمام نسلوں کو وقف کرتا ہوں ۔ ان کی محنت نے ماریشس کی ترقی میں سنہری باب کا اضافہ کیا اور اس کی متنوع ثقافت میں حصہ ڈالا۔ میں اس اعزاز کو ایک ذمہ داری کے طور پر بھی قبول کرتا ہوں۔ میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہندوستان -ماریشس اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بھارت-ماریشس کا مشترکہ وژن

March 12th, 02:13 pm

ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام گلا م، جی سی ایس کے، ایف آر سی پی اور بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 11 سے 12 مارچ 2025 تک ماریشس کے سرکاری دورے کے دوران ماریشس اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔

وزیر اعظم کا ماریشس دورہ : معاہدوں کی فہرست

March 12th, 01:56 pm

ریزرو بینک آف انڈیا اور بینک آف ماریشس کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسیوں (آئی این آر یا ایم یو آر) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک کے قیام کے لیے معاہدہ۔

ہندوستان-ماریشس کے مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

March 12th, 12:30 pm

140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں ماریشس کے تمام شہریوں کو قومی دن کی دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے ماریشس کے قومی دن پر دوبارہ آنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس لیے میں وزیر اعظم نوین چندر رام غلام جی اور حکومت ماریشس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ماریشس کے لوگوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی

March 12th, 09:58 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس کے لوگوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی۔جناب مودی نے کہا آج کے پروگراموں کے منتظر ہیں، ساتھ ہی تقریبات میں حصہ لینے کے ۔ وزیراعظم نے کل کی اہم ملاقاتوں اور پروگراموں کی جھلکیاں بھی شیئر کیں۔

ماریشس کے وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے ضیافت میں وزیر اعظم کا خطاب

March 12th, 06:15 am

سب سے پہلے، میں وزیر اعظم کے جذباتی اور متاثر کن خیالات کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ماریشس میں ملے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں وزیر اعظم، ماریشس کی حکومت اور یہاں کے عوام کا شکرگزار ہوں۔ کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کے لیے ماریشس کا دورہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ یہ صرف سفارتی دورہ نہیں ہے بلکہ اپنے خاندان سے ملاقات کا ایک موقع ہوتا ہے۔ اسی اپنائیت کا احساس مجھے اس لمحے سے محسوس ہورہا ہے، جب سے آج میں نے ماریشس کی سرزمین پر قدم رکھاہے۔ ہرجگہ ایک اپنا پن ہے۔ کہیں پروٹوکول کی پابندیاں نہیں ہیں۔ میرے لیے یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں ایک بار پھر ماریشس کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہا ہوں۔ اس موقع پر، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں آپ سب کو دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

March 12th, 06:07 am

جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

March 11th, 07:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ ماریشس کے صدر سے ملاقات کی

March 11th, 04:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسٹیٹ ہاؤس میں جمہوریہ ماریشس کے صدر عالی جناب دھرمبیر گوکھول سے ملاقات کی۔

ماریشس کے صدر جناب دھرمبیرگوکل کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ٹوسٹ

March 11th, 03:06 pm

ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے سر سیووساگر رام گلا م اور سر انیرودھ جگناتھ کی سمادھی پر گلہائے عقیدت نذرکئے

March 11th, 03:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سر سیووساگر را م گلام بوٹینیکل گارڈن ، پامپلموسیس میں سر سیووساگر رام گلام اور سر انیرودھ جگناتھ کی سمادھی پر گلہائےعقیدت نذر کئے ۔ گلہائے عقیدت نذر کرنےکی تقریب کے دوران ماریشس کے وزیراعظم نوین چندر رام گلام کے ہمراہ وزیر اعظم مودی بھی تھے۔

پی ایم مودی دو روزہ دورے پر ماریشس پہنچ گئے۔

March 11th, 08:33 am

وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے ماریشس پہنچے تھے۔ وہ دو روزہ دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور ماریشس کی قیادت اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کا ماریشس کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل بیان

March 10th, 06:18 pm

میرے دوست، وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کی دعوت پر، میں ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔

پی ایم مودی 11-12 مارچ 2025 تک ماریشس کا دورہ کریں گے۔

March 07th, 06:17 pm

وزیر اعظم مودی قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رامگولم کی دعوت پر 11-12 مارچ کو ماریشس کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وہ اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ہندوستانی نژاد کمیونٹی کے ساتھ مشغول ہوں گے، اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ یہ دورہ ہندوستان-ماریشس کی مضبوط شراکت داری کا اعادہ کرتا ہے، جس کی جڑیں مشترکہ تاریخ اور پیشرفت میں ہیں۔