بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کویت کا سرکاری دورہ (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 07:46 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 21-22 دسمبر 2024 کو کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21 دسمبر 2024 کو کویت میں 26 ویں عرب خلیج کپ کی افتتاحی تقریب میں عزت مآب امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ’مہمان خصوصی‘ کی حیثیت سے شرکت کی۔وزیراعظم کی کویت کے وزیراعظم سے ملاقات
December 22nd, 06:38 pm
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کویتی سرمایہ کاری اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈروں پر مشتمل ایک وفد کو توانائی ، دفاع ، طبی آلات ، فارما ، فوڈ پارکس سمیت دیگر شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے روایتی ادویات اور زرعی تحقیق میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مشترکہ کمیشن برائے تعاون (جے سی سی) کے حالیہ دستخط کا خیرمقدم کیا جس کے تحت صحت، افرادی قوت اور ہائیڈرو کاربن پر موجودہ جے ڈبلیو جیز کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، سلامتی اور ثقافت کے شعبوں میں نئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیے گئے ہیں۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورۂ کویت (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 06:03 pm
یہ مفاہمت نامہ دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو ادارہ جاتی شکل دے گا۔ تعاون کے اہم شعبوں میں تربیت، اہلکاروں اور ماہرین کا تبادلہ، مشترکہ مشقیں، دفاعی صنعت میں تعاون، دفاعی سازوسامان کی فراہمی اور تحقیق و ترقی میں تعاون شامل ہیں۔وزیر اعظم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی
December 22nd, 05:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔وزیر اعظم کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا
December 22nd, 04:37 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ ، دی آرڈر آف مبارک الکبیر سے نوازا ہے۔ اس موقع پر کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ احمد العبداللہ الأحمد الصباح بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے کویت کے عزت مآب امیر کے مہمان خصوصی کے طور پر عربین گلف کپ میں شرکت کی
December 21st, 10:24 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے مہمان خصوصی کے طور پر کویت میں منعقدہ 26ویں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ یہ شاندار تقریب کویت کے عزت مآب امیر، عزت مآب ولی عہد شہزادہ اور کویت کے عزت مآب وزیر اعظم نے بھی ملاحظہ کی۔ اس تقریب کے ذریعہ وزیر اعظم کو کویت کی قیادت کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید کا موقع بھی حاصل ہوا۔وزیر اعظم نے رامائن اور مہابھارت کے عربی ترجمے کے لیے عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی ستائش کی
December 21st, 07:03 pm
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے رامائن اور مہابھارت کو عربی میں ترجمہ کرانے اور شائع کرانے میں عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی کوششوں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے کویت میں مزدور کیمپ کا دورہ کیا
December 21st, 07:00 pm
دورۂ کویت کے اپنے اولین پروگرام کے تحت، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مینہ عبداللہ میں واقع ایک مزدور کیمپ کا دورہ کیا جہاں تقریباً 1500 بھارتی شہریوں پرمشتمل افرادی قوت موجود ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے بھارتی کارکنان کے ساتھ گفت و شنید کی اور ان کی خیروعافیت دریافت کی۔کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ
December 21st, 06:34 pm
میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
December 21st, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے کویت میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے گرم جوشی سے استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا
December 21st, 06:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں متحرک ہندوستانی باشندوں کی طرف سے گرم جوشی سے استقبال پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کی توانائی، محبت اور غیر متزلزل تعلق واقعی حوصلہ بخش ہے۔PM Modi arrives in Kuwait
December 21st, 03:39 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived to a warm welcome in Kuwait. This is the first visit by an Indian PM in 43 years. During his visit, PM Modi will hold talks with the Amir, Crown Prince and the PM of Kuwait. He will also interact with the Indian community and attend the inauguration ceremony of Arabian Gulf Cupدورۂ کویت کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
December 21st, 09:21 am
آج، میں کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر کویت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔