جمہوریہ ہندکے معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاشمی مملکت اردن کے دورے پر مشترکہ بیان

December 16th, 03:56 pm

ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15-16 دسمبر ، 2025 کو ہاشمی مملکت اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن حسین کی دعوت پر ہاشمی مملکت اردن کا دورہ کیا ۔

ہندوستان-اردن کاروباری اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا متن

December 16th, 12:24 pm

دنیا میں کئی ممالک کی سرحدیں ملتی ہیں ، کئی ممالک کے بازاربھی ملتے ہیں ۔ لیکن ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات ایسے ہیں، جہاں تاریخی اعتماد اور مستقبل کے اقتصادی مواقع ایک ساتھ ملتے ہیں ۔

ہند–اردن بزنس فورم سے وزیراعظم اور عزت مآب شاہ عبداللہ دوم کاخطاب

December 16th, 12:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عزت مآب شاہ عبداللہ دوم نے آج عمان میں ہند–اردن بزنس فورم سے خطاب کیا۔ اس فورم میں قابل احترام شہزادۂ ولی عہد حسین اور اردن کے وزیرِ تجارت و صنعت اور وزیرسرمایہ کاری نے بھی شرکت کی۔ عزت مآب شاہ اور وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار سے کاروبار روابط میں اضافے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور دونوں جانب کے صنعت کار رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ موجودہ صلاحیتوں اور مواقع کو ترقی اور خوشحالی میں تبدیل کریں۔ عزت مآب نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اردن کے آزاد تجارتی معاہدے اور ہندوستان کی معاشی قوت کو یکجا کر کے جنوبی ایشیا اور مغربی ایشیا اور اس سے آگے تک ایک اقتصادی راہداری قائم کی جا سکتی ہے۔

List of Outcomes Visit of Prime Minister to Jordan

December 15th, 11:52 pm

During the meeting between PM Modi and HM King Abdullah II of Jordan, several MoUs were signed. These include agreements on New and Renewable Energy, Water Resources Management & Development, Cultural Exchange and Digital Technology.

اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 15th, 11:00 pm

میرے اور میرے وفد کے پرتپاک استقبال کے لیے میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے آپ کاشکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ نے ہندوستان اور اردن کے تعلقات کو نئے پائیدان پر لے جانے کےلیے بہت ہی مثبت خیالات پیش کیے ہیں۔ میں آپ کی دوستی اور ہندوستان کے تئیں آپ کے گہرے عزم کے لیے تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

December 15th, 10:58 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ الحسینیہ محل پہنچنے پر، عزت مآب شاہ عبداللہ دوم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور باقاعدہ استقبالیہ دیا۔

وزیر اعظم کا اردن کے شہر عمان پہنچنے پر خصوصی استقبال

December 15th, 04:48 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی اردون کے شہرعمان پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خصوصی اقدام کے تحت عمان کے ہوائی اڈے پر ان کی آمد کے موقع پر اردن کے وزیرِ اعظم عزت مآب ڈاکٹر جعفر حسن نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور ان کا باضابطہ خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کی روانگی سے قبل بیان

December 15th, 08:15 am

آج میں تین ممالک - اردن کی ہاشمی سلطنت، فیڈرل جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا اور سلطنت عمان کے تین ملکوں کے دورے کا آغاز کررہا ہوں، یہ تینوں ایسے ممالک ہیں جن کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تہذیبی اور وسیع عصری دو طرفہ تعلقات بھی ہیں۔