ایف اے او ایگریکولا میڈل کے لیے وزیراعظم کی تہنیتی تقریر کا متن

May 20th, 11:00 pm

ہندوستان میں زراعت زندگی کی بنیادی عنصر ہے۔ یہ ہماری ثقافت کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اخلاقی و سماجی اقدار کا عکس ہے۔ ہمارے یہاں زمین کو ’ماں‘اور کسان کو ’زمین کا بیٹا’ کہا جاتا ہے۔ ہزاروں سال پرانے یہی اقدار آج بھی ہماری جدوجہد کے لیے باعث تحریک ہیں۔

وزیراعظم کو روم میں اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (ایف اے او) کی جانب سے‘ ایگریکولا میڈل’ سے نوازا گیا

May 20th, 10:55 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے سال- 2026 کا باوقار‘ ایگریکولا میڈل’ یہاں روم میں واقع ایف اے او ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستان اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔

بھارت-اٹلی مشترکہ اعلامیہ

May 20th, 10:28 pm

اطالوی جمہوریہ کی کونسل آف منسٹرز کی صدر جارجیا میلونی کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19-20 مئی 2026 کو اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے نے، جو جون 2024 میں جی 7 سمٹ کے لیے اٹلی کے دورے اور 2023 میں جی 20 سمٹ کے لیے وزیر اعظم میلونی کے بھارت کے دورے کے بعد ہوا، دو طرفہ تعلقات کو نئی رفتار دی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-اٹلی تعلقات کو خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اٹلی کی وزیراعظم سے ملاقات

May 20th, 07:21 pm

وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2026 کو روم میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اٹلی کے صدر سے ملاقات کی

May 20th, 07:19 pm

ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج روم میں صدارتی محل کوئرینالے میں اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کی۔

اٹلی کی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اسٹیٹمنٹ کے دوران وزیراعظم کا پریس اسٹیٹمنٹ

May 20th, 05:00 pm

روم کو دنیا میں اٹرنل سٹی (Eternal City) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بھارت میں میرے لوک سبھا حلقہ انتخاب کاشی کو بھی ابدی اور لازوال شہر مانا جاتا ہے۔ جب دو تہذیبیں ملتی ہیں، تو گفت و شنید صرف ایجنڈے تک محدود نہیں رہتی۔ اس میں تاریخ کی گہرائی، مستقبل کی سوچ اور دوستی کی سادگی، یہ تینوں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

پی ایم مودی اہم مصروفیات کے لیے اٹلی پہنچ گئے۔

May 20th, 12:30 am

وزیراعظم کچھ دیر قبل اٹلی کے شہر روم پہنچے تھے۔ وہ اطالوی جمہوریہ کے صدر جناب سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کریں گے اور پی ایم میلونی کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم ای سی) پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔