وزیر اعظم نے آسٹریلیا کی گورنر جنرل سے ملاقات کی
July 09th, 01:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میلبرن میں آسٹریلیا کی گورنر جنرل محترمہ سیم موسٹن اے سی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل پرمبانن مندر کمپلیکس کا دورہ کیا
July 08th, 01:46 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگیہ کارتا میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی پرمبانن مندر کمپلیکس کا دورہ کیا۔خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر انڈونیشیا کے صدر جناب پرابوو سوبیانتو بھی وزیراعظم کے ہمراہ مندر کے دورے میں شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے مندر کے احاطے میں ہندوستان کے آثارقدیمہ (اے ایس آئی) کی جانب سے تحفظ اور بحالی کے منصوبے کے باضابطہ آغاز کے موقع پرایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔انڈونیشیا میں کمیونٹی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب
July 07th, 11:47 pm
آپ نے اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ آپ عظیم اور خوشحال بھارت کی ایک جیتی جاگتی تصویر بن گئے ہیں۔ یہاں اتنی بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔ اور ساتھیو، اس بار میں اکیلا نہیں آیا ہوں۔ اس بار، میرے ساتھ میرے انتہائی قریبی دوست صدر پرابووو بھی تشریف لائے ہیں۔وزیر اعظم نے جکارتہ میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کیا
July 07th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں ہندوستانی کمیونٹی کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ تقریب میں ان کی آمد پر، ہندوستانی تارکین وطن اور ہندوستان کے انڈونیشین دوستوں کے ایک بڑے اجتماع نے ان کا پرجوش اور پُرجوش استقبال کیا۔ احترام کے خصوصی اشارے کے طور پر، جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر ہز ایکسی لینسی جناب پرابوو سوبیانتو بھی اس تقریب میں وزیر اعظم کے ساتھ شامل ہوئے۔India-Indonesia Joint Statement on the State Visit by Prime Minister of India to Indonesia
July 07th, 05:15 pm
At the invitation of Indonesian President Prabowo Subianto, PM Modi is on a State Visit to Indonesia from 6-8 July 2026. PM Modi's visit reflects the shared commitment of the two leaders to achieve a substantial upward trajectory in the India-Indonesia Comprehensive Strategic Partnership. The two leaders held discussions at Istana Merdeka in Jakarta, covering the full spectrum of bilateral relations.وزیرِ اعظم کو انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے جمہوریہ انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’بنٹانگ آدی پورنا ‘‘ سے نوازا گیا
July 07th, 03:27 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج انڈونیشیا کے صدر، عزت مآب جناب پرابوو سوبیانتو، کی جانب سے جمہوریہ انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’بنٹانگ آدی پورنا‘‘ عطا کیا گیا۔ یہ اعزاز جمہوریہ انڈونیشیا کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ہے۔یہ اعزاز وزیرِ اعظم کو بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نےاس اعزاز کو بھارت اور انڈونیشیا کے عوام اوردونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط پائیدار تہذیبی اور تاریخی تعلقات کے نام منسوب کیا ۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب
July 07th, 03:15 pm
انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
July 07th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی رسمی بات چیت
July 07th, 02:51 pm
انڈونیشیا کے اپنے سرکاری دورے کے ضمن میں، وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا آج جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر، عالی مرتبت جناب پربوو سوبیانتو نے 'وزیراعظم کے انڈونیشیا کے دورے کے نتائج کی فہرست
July 07th, 01:03 pm
پرامن مقاصد کے لیے بیرونی خلاء کی تحقیق اور استعمال میں تعاون سے متعلق فریم ورک معاہدے میں توسیع۔انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کا پریس بیان
July 07th, 11:21 am
آج صبح مجھے انتہائی محبت اور احترام کے ساتھ انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز کروڑوں بھارتی باشندوں کا ہے، انڈونیشیا کے عوام کے جذبات کا ہے، اور بھارت و انڈونیشیا کے تاریخی و دلی تعلقات کا آئینہ دار ہے۔ میں صدر پربووو جی، انڈونیشیا کی حکومت اور یہاں کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم مودی جکارتا پہنچے
July 06th, 05:03 pm
وزیر اعظم مودی جکارتا، انڈونیشیا پہنچ گئے۔ ایک دوستانہ اور پرتپاک خیرمقدمی انداز میں، صدر پرابوو سوبیانتو نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تین ملکی دورے پر روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
July 06th, 09:00 am
جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جناب پرابووو سوبیانتو کی دعوت پر میں 6 سے 8 جولائی تک انڈونیشیا کا دورہ کروں گا۔ 2018 میں انڈونیشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران بھارت اور انڈونیشیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کیا تھا۔ دونوں ممالک کے تعلقات کے اس نئے مرحلے کے بعد میرا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، جو صدر پرابووو کے اس سرکاری دورۂ بھارت کے بعد ہو رہا ہے جس کے دوران وہ 26 جنوری 2025 کو ہمارے یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی تھے۔بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان صدیوں پر محیط تہذیبی، ثقافتی اور عوامی روابط قائم ہیں اور میرا یہ دورہ ہماری ہمہ جہت شراکت داری کے تمام پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس دورے کے دوران مجھے انڈونیشیا میں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات کا بھی موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ میں صدر پرابووو کے ہمراہ یوگیاکارتا میں واقع تاریخی پرامبانن مندر کا بھی دورہ کروں گا، جو دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی اور تاریخی رشتوں کی ایک شاندار علامت ہے۔اٹھارویں مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کابیان
September 07th, 01:28 pm
مشرقی ایشیاچوٹی کانفرنس میں ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ میں صدر وِڈوڈو کو ان کی شاندار قیادت کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس اجلاس میں ایک مبصر کے طور پر تیمور لیستے کے وزیر اعظم عالی مرتبت سِناناگزماؤ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں اسٹریٹجک امور پر بات چیت اور تعاون کے لیے لیڈروں کی زیر قیادت واحد میکانزم ہے۔ یہ ایشیاکا اہم اعتماد سازی کا میکانزم بھی ہے۔ اور اس کی کامیابی کی کلید آسیان کی مرکزیت ہے۔وزیر اعظم نے 20سویں آسیان ۔ بھارت سربراہ ملاقات اور 18ویں مشرقی ایشیا سربراہ ملاقات میں شرکت کی
September 07th, 11:47 am
آسیان۔ بھارت سربراہ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے آسیان – بھارت جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں آسیان شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے انڈو-پیسفک خطے میں آسیان کی مرکزیت کا ازسر نو اعادہ کیا ، بھارت کی انڈوپیسفک بحری پہل قدمی (آئی پی او آئی) اور انڈوپیسفک کے سلسلے میں آسیان کے نقطہ نظر کے درمیان بہتر تال میل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر آسیان – بھارت ایف ٹی اے (اے آئی ٹی آئی جی اے) کے جائزے کی تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بیسویں آسیان – بھارت سربراہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
September 07th, 10:39 am
اس سربراہ ملاقات کے شاندار اہتمام کے لیے، صدر وِڈوڈو کو میں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم مودی انڈونیشیا کے جکارتہ پہنچ گئے
September 07th, 06:58 am
وزیر اعظم نریندر مودی انڈونیشیا کے شہر جکارتہ پہنچ گئے۔ وہ آسیان-انڈیا سمٹ کے ساتھ ساتھ ایسٹ ایشیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ ان کی آمد پر، وزیر اعظم کا جکارتہ میں ہندوستانی برادری نے پرتپاک استقبال کیا۔Prime Minister's meeting with the Prime Minister of the United Kingdom on the sidelines of G-20 Summit in Bali
November 16th, 03:54 pm
Prime Minister Narendra Modi met Rt. Hon. Rishi Sunak, Prime Minister of the United Kingdom on the sidelines of the G-20 Summit in Bali. The two leaders expressed satisfaction at the state of the wide-ranging India-UK Comprehensive Strategic Partnership and progress on the Roadmap 2030 for Future Relations.بالی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر اور انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات
November 15th, 10:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بالی میں جی-20 لیڈران کے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوزف آر. بائیڈن اور انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جناب جوکو وڈوڈو سے ملاقات کی۔PM Modi arrives in Bali, Indonesia
November 14th, 08:17 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived in Bali, Indonesia. He will take part in the G20 Summit. During his visit, the PM will meet several world leaders as well as interact with the Indian community in Bali.