وزیر اعظم نےایتھیوپیاکےادیس ابابامیں ادوا کی فتح سے متعلق یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

December 17th, 01:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا میں ادوا کی فتح سے متعلق یادگار پر گل دائرہ نذر کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہ یادگار ایتھوپیا کے ان بہادرفوجیوں کیلئے وقف ہے، جنہوں نے 1896 میں ادوا کی جنگ میں اپنےوطن کی خودمختاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ یہ یادگار ادوا کے ہیروز کے پائیدار جذبے اور ملک کی آزادی ، وقار اور ثابت قدمی کی شاندارمیراث کی علامت ہے۔

ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 17th, 12:25 pm

مجھے جمہوریت کے اس مندر میں ، قدیم حکمت اور جدید امنگوں والے ملک میں آکربہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آپ کی پارلیمنٹ ، آپ کے عوام اور آپ کے جمہوری سفر کے لئے گہرے احترام کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے دوستی ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ حاضر ہوں۔

وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا

December 17th, 12:12 pm

وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔

ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

December 17th, 09:25 am

ایتھوپیا کی عظیم سرزمین پر آج آپ سب کے درمیان ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں صرف آج دوپہر ایتھوپیا پہنچا، اور فوراً ہی میں نے لوگوں کی طرف سے ایک شاندار استقبال کی گرم جوشی محسوس کی۔ وزیراعظم نے خود میرا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور مجھے فرینڈشپ پارک اور سائنس میوزیم لے گئے۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے ساتھ وفود سطح کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 17th, 09:12 am

ایتھوپیا کا دورہ کرکے مجھےواقعی خوشی ہورہی ہے۔ ایتھوپیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ لیکن جس لمحے میں نے یہاں قدم رکھا، میں نے اپنا تعلق اور وابستگی کا گہرا احساس محسوس کیا۔ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان ہزاروں سال سے مسلسل رابطہ، بات چیت اور تبادلہ ہوتا رہا ہے۔ ہمارے دونوں ممالک زبانوں اور بھرپور روایات سے مالا مال اور تنوع میں اتحاد کی علامت ہیں۔ دونوں ممالک امن اور انسانی بھلائی کے لیے پرعزم جمہوری طاقتیں ہیں۔ ہم دونوں گلوبل ساؤتھ کے ساتھی ہیں۔ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم کی ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

December 17th, 12:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا کے نیشنل پیلیس میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد سے ملاقات کی۔ نیشنل پیلس پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کاایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا ۔

وزیر اعظم نے ایتھوپیا کا اعلی ترین اعزاز حاصل کیا

December 16th, 11:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 تا 17 دسمبر 2025 کے دوران ایتھوپیا کا اپنا پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ آج ادیس انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں، ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’ سے نوازا۔ یہ اعزاز بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی غیر معمولی خدمات اور ایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر ان کی دوراندیش قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔

وزیر اعظم ایتھوپیا پہنچے، ان کی آمد پر وہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا

December 16th, 06:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر عدیس ابابا پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر، ایک پر جوش اور خاص انداز میں، انھیں ایتھوپیا کے وزیر اعظم محترم ڈاکٹر ابی احمد علی نے خوش آمدید کہا اور گرم جوشی کے ساتھ ان کااستقبال کیا۔