جمہوریہ قبرص اور جمہوریہ ہند کے مابین جامع شراکت داری کے نفاذپر مشترکہ اعلامیہ

June 16th, 03:20 pm

جمہوریہ قبرص کے صدر جناب نیکوس کرسٹودولیڈیس نے جمہوریہ ٔ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا 15 تا 16 جون 2025 کوقبر کے سرکاری دورے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا قبرص کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کا مظہر اور ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جمہوریہ قبرص کے صدر سے وزیراعظم کی ملاقات

June 16th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ قبرص کے صدر عزت مآب جناب نیکوس کرسٹوڈولائڈس سے رسمی بات چیت کی۔ صدارتی محل پہنچنے پر صدر کرسٹوڈولائیڈس کی جانب سے وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز دورے کی اہمیت کے مد نظر، وزیراعظم کا صدر کرسٹوڈولائڈس نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

June 16th, 01:45 pm

سب سے پہلے میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لئے معزز صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل جب سے میں نے قبرص کی سرزمین پر قدم رکھا، صدر مملکت اور اس ملک کے لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی گرمجوشی اور پیار نے واقعی میرے دل کو چھو لیا ہے۔

قبرص کے اعلیٰ ترین اعزاز، ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’کو قبول کرنے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

June 16th, 01:35 pm

میں آپ، حکومتِ قبرص اور قبرص کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ‘گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III ’سے نوازا۔

وزیر اعظم کو گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم کے اعزاز سے نوازا گیا

June 16th, 01:33 pm

وزیر اعظم نے 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے قبرص کے صدر ، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان دیرینہ گرمجوشی کے تعلقات کے لیے وقف کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے صدیوں پرانے فلسفے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا اعتراف ہے، جو عالمی امن اور ترقی کے لیے اس کے وژن کی رہنمائی کرتا ہے ۔

وزیراعظم اور قبرص کے صدر نے قبرص اور بھارت کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی

June 16th, 02:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قبرص کے صدر جناب نکوس کرسٹو ڈولیڈیس کے ساتھ نے آج لیما سول میں قبرص اور ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کی قیادت کی۔ اس گول میز کانفرنس میں بینکنگ، مالیاتی اداروں، مینوفیکچرنگ، دفاع، لاجسٹکس، میری ٹائم، شپنگ، ٹیکنالوجی، جدت، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، اے آئی ، آئی ٹی خدمات، سیاحت اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

قبرص میں بھارت-قبرص بزنس گول میز میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

June 15th, 11:10 pm

سب سے پہلے میں صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج وہ خود ایئرپورٹ پر مجھے لینے کے لیے آئے تھے۔ بزنس لیڈر کے ساتھ اتنا بڑا راؤنڈ ٹیبل انہوں نے آرگنائز کیا، میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اور ہماری ساجھے داری کے لیے جو مثبت خیالات رکھے ہیں، میں اس کے لیے بھی آپ کا تہہِ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی ایم مودی قبرص پہنچ گئے۔

June 15th, 06:06 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر قبل قبرص پہنچے تھے۔ ہوائی اڈے پر قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔