وزیر اعظم کو بیونس آئرس شہر کی کلید پیش کی گئی
July 06th, 02:42 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج بیونس آئرس کی سٹی گورنمنٹ کے سربراہ جناب جارج میکری کے ذریعہ بیونس آئرس شہر کی کلید پیش کی گئی۔وزیر اعظم ہند کی ارجنٹینا کے صدر جاویئر میلی سے ملاقات
July 06th, 01:48 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ارجنٹینا کے صدر محترم جاویئر میلی سے ملاقات کی۔ جب وزیراعظم کاسا روزاڈا پہنچے تو صدر میلی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ کل بیونس آئرس پہنچنے پر وزیراعظم کو شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ یہ دورہ اس لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ یہ ارجنٹینا کا کسی بھارتی وزیراعظم کا 57 سال بعد پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ اس سال بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ سال دو طرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے صدر میلی کا، اُن اور ان کے وفد کے ساتھ حسنِ سلوک اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم ہند نے سین مارٹن یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی
July 06th, 12:08 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ارجنٹینا کے سرکاری دورے کا آغاز ارجنٹینا کے بانیِٔ قوم جنرل جوسے دے سین مارٹن کو خراجِ عقیدت پیش کرکے کیا۔PM Modi arrives in Buenos Aires, Argentina
July 05th, 07:23 am
Prime Minister Narendra Modi arrived in Argentina a short while ago. He will hold bilateral talks with President Milei.