وزیر اعظم مودی کا 79 ویں یوم آزادی پر خطاب: 2047تک وکست بھارت کیلئے ایک وژن
August 15th, 11:58 am
وزیر اعظم مودی نے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے اپنا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب کیا، جو 103 منٹ تک جاری رہا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ خاکہ پیش کیاگیا۔ خود انحصاری، اختراع اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر سخت توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، وزیر اعظم نے دوسروں پرمنحصر ملک سے عالمی طورپر خود اعتمادی،تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، اور اقتصادی طور پر لچکدار ہونے کے بھارت کے سفر پر روشنی ڈالی۔آتم نربھر بھارت: ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد!
August 15th, 10:20 am
اناسی ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے دفاع، ٹیکنالوجی، توانائی، خلائی اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہندوستان کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے آتم نر بھر بھارت کو وکست بھارت کے کلیدی بنیادوں میں سے ایک کے طور پر اجاگر کیا۔ آپریشن سندور کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک خود مختاری اور مقامی صلاحیتیں خطرات سے فیصلہ کن طور پر نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، خود انحصاری کو قومی طاقت، وقار اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر کی بنیاد بناتی ہے۔