روزگار میلے کے تحت تقررناموں کی تقسیم کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 23rd, 11:15 am

آج ملک بھر کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے ایک بہت اہم دن ہے ۔ آج 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے لیے تقررنامے مل چکے ہیں ۔ آج آپ سب ملک کی ترقی کے سفر میں اہم شراکت دار اور ذمہ دار شراکت دار بن رہے ہیں ۔ آپ ریلوے ، بینکنگ ، دفاع ، صحت ، تعلیم اور بہت سے دوسرے شعبوں میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں ۔ آپ سب آنے والے سالوں میں وکست بھارت کے عزم کو ثابت کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت حکومت میں نئے مقرر کردہ نوجوانوں کو 51000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کیے

May 23rd, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس موقع کو ملک بھر کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے انتہائی اہم دن قرار دیا۔ سرکاری خدمات میں نئے داخل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے ریلوے، بینکنگ، دفاع، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ہندوستان کی ترقی میں ان کے قریبی تعاون پر زور دیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا، آئندہ برسوں میں، آپ سبھی وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 23 مئی کو حکومت میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زائد نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے

May 22nd, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 مئی 2026 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 19ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والے 51,000 سے زائد نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

سیوا سنکلپ قرار داد

February 24th, 04:53 pm

یہ میٹنگ اور یہ عمارت نئے ہندوستان کی تعمیرِ نو کا مظہر ہے۔ اس مبارک آغاز کے ساتھ ہی ہم اُس مستقبل کا استقبال کر رہے ہیں، جس کی تعمیر میں صدیوں کی محنت صرف ہوئی ہے۔ آزادی کے بعد وزیرِاعظم کا دفتر ساؤتھ بلاک میں اتنی دہائیوں تک حکومتوں نے اس ورثے کو سنبھالا اور مستقبل کے خواب دیکھے۔ ہم نے ایک ایسےہندوستان کا خواب دیکھا، جس کی سوچ سودیشی ہو، جس کا روپ جدید ہو اور جس کی صلاحیت لامحدود ہو۔ آج یہ سیوا تیرتھ اسی تصور کا مجسم اظہار ہے، جو جمہوریت کی ماں کے طور پر ہندوستان کی قدر اور وقار میں اضافہ کرے گا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے دوران دیئے گئے وزیر اعظم کےبیانات کا متن

October 24th, 11:20 am

اس بار روشنی کا تہوار دیوالی آپ سب کی زندگی میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔تہواروں کے درمیان مستقل ملازمتوں کیلئے تقرر نامہ وصول کرنا، جشن اور کامیابی کی دوہری خوشی، آج یہ خوشی ملک بھر کے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ آپ سب کے خاندان میں کتنا خوشی کا ماحول ہوگا۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ زندگی کی اس نئی شروعات کے لیے میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا روزگار میلے سے خطاب

October 24th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال روشنیوں کا تہوار دیوالی، سب کی زندگیوں میں نئی روشنی لے کر آیا ہے۔ تہوار کی خوشیوں کے درمیان مستقل ملازمتوں کے تقررنامے حاصل کرنا دوہری خوشی کا باعث ہے — ایک طرف تہوار کی مسرت اور دوسری طرف روزگار میں کامیابی۔جناب مودی نے بتایا کہ آج یہ خوشی ملک کے 51,000 سے زائد نوجوانوں تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے اہلِ خانہ کو بھی بے حد مسرت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نےتقررنامہ حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کی زندگی کے اس نئے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نتائج کی فہرست: ماریشس کے وزیر اعظم کا ہندوستان کا سرکاری دورہ

September 11th, 02:10 pm

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند اورجمہوریہ ماریشس کی ٹیرٹائری(ثلاثی) تعلیم، سائنس و تحقیق کی وزارت کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ۔

ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان (11 ستمبر 2025)

September 11th, 12:30 pm

ہماری ثقافت اور روایات صدیوں پہلے ہندوستان سے ماریشس پہنچی، اور وہاں کی زندگی کے دھارے میں بس گئی۔ کاشی میں ماں گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہندوستانی ثقافت کا مسلسل بہاؤ ماریشس کو مالا مال کر رہا ہے۔ اور آج، جب ہم کاشی میں ماریشس کے دوستوں کا استقبال کر رہے ہیں، یہ محض ایک رسمی نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ملاقات ہے۔ اس لیے میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستان اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔

کرناٹک کے بنگلورو میں مختلف میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 10th, 01:30 pm

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ سدارمیا جی، مرکز میں میرے ساتھی، منوہر لال کھٹر جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی، اشونی ویشنو جی، وی سومنا جی، محترمہ شوبھا جی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار جی، کرناٹک حکومت میں وزیر بی سریش جی، قائد حزب اختلاف آر اشوک جی، ایم پی تیجسوی سوریا جی، ڈاکٹر منجوناتھ جی، ایم ایل اے وجیندر یدی یورپا جی، اور کرناٹک کے میرے بھائیو اور بہنو،

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں تقریباً 22,800 کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

August 10th, 01:05 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بنگلور میٹرو کی ایلو لائن کا افتتاح کیا اور 15,610 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کرناٹک کی ثقافت کی دولت، اس کے لوگوں کی محبت اور کنڑ زبان کی مٹھاس کو اجاگر کرتے ہوئے، جو دل کو گہرائی سے چھوتی ہے، جناب مودی نے بنگلورو کی سرپرست دیوی انمما تائی کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی بات شروع کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ صدیوں پہلے ندپربھو کیمپی گوڑا نے بنگلورو شہر کی بنیاد رکھی تھی، اور ان کا وژن ایک ایسا شہر تھا جو روایت سے جڑا ہو اور ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے۔ وزیراعظم نے کہا‌ کہ بنگلورو نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ زندگی بسر کی اور اسے محفوظ رکھا اور آج بنگلورو اسی خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

کرتویہ پتھ،نئی دہلی میں کرتویہ بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

August 06th, 07:00 pm

— انقلاب کا مہینہ اگست— اور 15 اگست سے پہلےیہ تاریخی موقع ہم ایک کے بعد ایک جدید بھارت کی تعمیر سے جڑی کامیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہیں قومی راجدھانی دہلی میں ہم نے کرتویہ پتھ، نیا سنسد بھون (پارلیمنٹ ہاؤس)، نیا رکھشا بھون (ڈیفنس آفس کمپلیکس)، بھارت منڈپم، یشوبومی، شہیدوں کے لیے وقف قومی جنگی یادگار، نیتا جی سبھاش بابو کا مجسمہ اور اب یہ کرتویہ دیکھا ہے۔ یہ محض نئی عمارتیں یا عام انفراسٹرکچر نہیں ہیں– انہی عمارتوں کے اندر ہی ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی پالیسیاں اسی امرت کال میں مرتب ہوں گی، ’وِکست بھارت‘کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور یہیں سے آنے والی دہائیوں تک قوم کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ کرتویہ بھون کے افتتاح پر میں آپ سب کو اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج میں ان تمام انجینئروں اور تمام کارکن ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے افتتاحی پروگرام سے خطاب

August 06th, 06:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر واقع کرتویہ بھون-3 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کا مہینہ اگست یوم آزادی سے قبل ایک اور تاریخی سنگ میل لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک کے بعد ایک، جدیدہندوستان کی تعمیر سے وابستہ اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے حالیہ بنادی ڈھانچے کی نمایاں تعمیرات کا ذکر کیا ،جن میں کرتویہ پتھ، نئی پارلیمنٹ کی عمارت، نیا ڈیفنس آفس کمپلیکس، بھارت منڈپم، یشو بھومی، شہداء کو وقف قومی جنگی یادگار(وار میموریل)، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ اور اب کرتویہ بھون شامل ہیں۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف نئی عمارتیں یا عام ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوسان کی تشکیل کے لیے پالیسیاں انہی عمارتوں میں بنیں گی اور آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت انہی اداروں سے طے ہوگی۔ انہوں نے کرتویہ بھون کے افتتاح پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور شرم جیویوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزگار میلے کے تحت، وزیر اعظم 12 جولائی کو سرکاری محکموں اوراداروں میں نئی تقرری پانے والے نوجوانوں میں 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کریں گے

July 11th, 11:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی کو صبح تقریباً 11:00 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000 سے زیادہ نئی تقرری پانے والے نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وہ نئے تقرر پانے والے افرادسے خطاب بھی کریں گے۔

روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 26th, 11:23 am

آج 51000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مستقل سرکاری ملازمت کے تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ آج حکومت ہند کے مختلف محکموں میں آپ نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کی شروعات ہوئی ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ملک کے معاشی نظام کو مضبوط کرنا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری کارکنوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔ جتنی ایمانداری سے آپ اپنے کاموں کو مکمل کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ہندوستان کے سفر میں اتنا ہی مثبت اثر دیکھا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے سے خطاب کیا

April 26th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ آج بھارت سرکار کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں ملک کے معاشی فریم ورک کو مضبوط بنانا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا اور مزدوروں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ جس خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اس کا بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

سترہویں سول سروسز ڈے پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 21st, 11:30 am

آپ سب کو سول سروسز ڈے کی دلی مبارکباد! اس بار کا سول سروسز ڈے کئی لحاظ سے خاص ہے۔ اس سال ہم اپنے آئین کا 75 واں سال منا رہے ہیں اور یہ سال سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی 150 ویں جینتی کا بھی سال ہے۔ 21 اپریل 1947 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آپ سب کو اسٹیل فریم آف انڈیا کہا تھا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17ویں سول سروسز دن کے موقع پر خطاب کیا

April 21st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقدہ 17ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر سول سرونٹس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے عوامی انتظامیہ میں نمایاں کارکردگی کے لیے ’’ اعلیٰ کارکردگی کے وزیر اعظم ایوارڈز ‘‘ بھی عطا کیے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے سول سروسز دن کے موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور اس سال کی تقریب کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ یہ بھارت کے آئین کی 75ویں سالگرہ اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے 21 اپریل ، 1947 ء کو سردار پٹیل کے اُس تاریخی بیان کا حوالہ دیا ، جس میں انہوں نے سول سرونٹس کو ’’بھارت کا اسٹیل فریم‘‘ قرار دیا تھا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ سردار پٹیل ایک ایسی بیوروکریسی کے قائل تھے ، جو نظم و ضبط، ایمانداری اور جمہوری اقدار پر قائم ہو اور پوری لگن و دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کرے۔انہوں نے وِکست بھارت کے عزم کے تناظر میں سردار پٹیل کے نظریات کی موجودہ دور میں اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کے ویژن اور وراثت کو دلی خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 23rd, 11:00 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے

December 23rd, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔

وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت 23 دسمبر کو مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے

December 22nd, 09:48 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 دسمبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نئے بھرتی شدہ افراد کو 71000 سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ موصوف اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔