تیئیسویں بھارت - روس سالانہ سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ بیان

December 05th, 05:43 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن نے 4 تا 5 دسمبر 2025 کو 23ویں بھارت۔روس سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکاتہ میں منعقدہ کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس کے دوران مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کے لیے’’ اتحاد، آتم نربھربننےاور اختراع‘‘ پر زور دیا

September 15th, 03:34 pm

وزیر اعظم نے آج کولکاتہ میں 16 ویں کمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والی یہ کانفرنس مسلح افواج کا اعلی سطح کا ذہن سازی کا فورم ہے ، جو ملک کی اعلی شہری اور فوجی قیادت کو خیالات کے تبادلے اور ہندوستان کی فوجی تیاریوں کی مستقبل کی ترقی کے لیے بنیاد رکھنے کے لیے یکجا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کانفرنس کا موضوع ’’اصلاحات کا سال-مستقبل کے لیے تبدیلی‘‘ ہے ، جو مسلح افواج کی جاری جدید کاری اور تبدیلی کے مطابق ہے ۔

آدم پور ایئر بیس پر بہادر فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

May 13th, 03:45 pm

دنیا نے ابھی ابھی اس نعرے کی طاقت دیکھی ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ صرف ایک نعرہ نہیں، یہ اُس ہر سپاہی کی قسم ہے جو بھارت ماتا کی عزت و عظمت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔ یہ اُس ہر شہری کی آواز ہے جو ملک کے لیے جینا چاہتا ہے، کچھ کر دکھانا چاہتا ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ میدانِ جنگ میں بھی گونجتی ہے اور مشن میں بھی۔جب بھارت کے سپاہی ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ بولتے ہیں، تو دشمن کلیجے کانپ جاتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی

May 13th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آدم پور میں ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے کی طاقت کو اجاگر کیا، اس بات پر زور دیا کہ دنیا نے ابھی اس کی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک پختہ حلف ہے جو ہر ایک سپاہی کے ذریعہ لیا گیا ہے جو مادر ہند کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نعرہ ہر اس شہری کی آواز ہے جو ملک کے لئے جینا اور بامعنی شراکت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'بھارت ماتا کی جئے' میدان جنگ اور اہم مشن دونوں میں گونجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی فوجی ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس سے دشمن کی ریڑھ کی ہڈی کانپ اٹھتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی فوجی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستانی ڈرون دشمن کے قلعہ بندی کو مسمار کرتے ہیں اور جب میزائل درستگی کے ساتھ حملہ کرتے ہیں تو دشمن صرف ایک جملہ سنتا ہے – ‘بھارت ماتا کی جئے’۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ راتوں کی تاریکی میں بھی ہندوستان آسمان کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کو قوم کے ناقابل تسخیر جذبے کا مشاہدہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب ہندوستانی افواج جوہری بلیک میلنگ کی دھمکیوں کا مؤثر طریقہ سے جواب دیتی ہیں تو – ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا پیغام آسمانوں کی بلندیوں اور دور دور تک گونجتا ہے۔

کشیدگی کو مزید آگے بڑھانے کی پاکستان کی کوشش ناکام -ہندوستان کی طرف سے متناسب جواب

May 08th, 06:21 pm

07 مئی 2025 کو آپریشن سندور پر پریس بریفنگ کے دوران، ہندوستان نے اپنے ردعمل کو مرکوز، نپا تلا اورمزید کشیدگی نہ پیدا کرنے والا قرار دیا تھا۔ اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ پاکستانی فوجی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ہندوستان میں فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورہ وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر (اکتوبر 11.10.2024)

October 11th, 12:39 pm

دفاعی تعاون سے متعلق جمہوریہ ہند کی وزارت دفاع اور لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کی وزارت قومی دفاع کے درمیان مفاہمت کی یادداشت

بھارت اور مالدیپ: جامع اقتصادی اور بحری سلامتی ساجھیداری کے لیے وژن

October 07th, 02:39 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو نے 7 اکتوبر 2024 کو ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اپنے تاریخی قریبی اور خصوصی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کو بڑھانے میں کی گئی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔

BJP is emphasizing the true social empowerment of Dalits and OBC: PM Modi in Patiala, Punjab

May 23rd, 05:00 pm

Ahead of the impending Lok Sabha elections in 2024, Prime Minister Narendra Modi addressed a powerful rally amid a passionate welcome by the people of Patiala, Punjab. PM Modi began his address by paying rich tributes to the land of ‘Guru Tegh Bahadur.’ He said, “After the five phases of voting, the message of the people of India resonates with ‘Fir ek Baar, Modi Sarkar’.” He urged Punjab to vote for the BJP to ensure a ‘Viksit Bharat.’

Passionate welcome for PM Modi in Patiala as he addresses a powerful rally in Punjab

May 23rd, 04:30 pm

Ahead of the impending Lok Sabha elections in 2024, Prime Minister Narendra Modi addressed a powerful rally amid a passionate welcome by the people of Patiala, Punjab. PM Modi began his address by paying rich tributes to the land of ‘Guru Tegh Bahadur.’ He said, “After the five phases of voting, the message of the people of India resonates with ‘Fir ek Baar, Modi Sarkar’.” He urged Punjab to vote for the BJP to ensure a ‘Viksit Bharat.’

پوکھرن، راجستھان میں ‘بھارت شکتی مشق’ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 12th, 02:15 pm

آج ہم نے یہاں جو منظر دیکھا، ہماری تینوں فوجوں کی بہادری، حیرت انگیز ہے۔ آسمان پر یہ گرج... زمین پر یہ بہادری... یہ فتح کا نعرہ ہر طرف گونج رہا ہے... یہ ایک نئے ہندوستان کی پکار ہے۔ آج ہمارا پوکھرن، ایک بار پھر ہندوستان کی خود انحصاری، ہندوستان کی خود اعتمادی اور ہندوستان کا خود فخر، تینوں افواج کا گواہ بن گیا ہے۔ یہ پوکھرن ہے، جو ہندوستان کی جوہری طاقت کا گواہ رہا ہے، اور یہ آج یہاں ہے کہ ہم اس کی طاقت کو مقامی بنانے اور بااختیار بنانے کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ آج بھارت شکتی کا یہ جشن بہادری کی سرزمین راجستھان میں ہو رہا ہے لیکن اس کی بازگشت نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے پوکھرن، راجستھان میں تینوں افواج کی فائرنگ اور پینترے بازی کی مشق ’بھارت شکتی‘ کا مشاہدہ کیا

March 12th, 01:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پوکھرن ، راجستھان میں تینوں افواج کی لائیو فائر اینڈ مینیوور ایکسرسائز کی شکل میں دیسی دفاعی صلاحیتوں کا ایک ہم آہنگ مظاہرہ دیکھا۔ ’بھارت شکتی‘ میں ملک کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیسی ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارمز کی نمائش ہوگی، جس کی بنیاد ملک کی آتم نربھرتا پہل ہے۔

وزیر اعظم 12 فروری کو روزگار میلہ کے تحت، سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے بھرتی ہونے والوں کو ایک لاکھ سے زیادہ تقرری لیٹر تقسیم کریں گے

February 11th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 فروری، 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی کیے گئے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو تقرری لیٹر تقسیم کریں گے۔

وزارت دفاع نے928 کلیدی اہمیت کے حامل لائن ریپلیسمنٹ یونٹس/ سب سسٹمز / فاضل پرزے اور اجزاء کی چوتھی مثبت دیسی کاری کی فہرست کو منطوری دی

May 16th, 09:40 am

ایک ٹوئیٹ میں ، مرکزی وزیر برائے دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اطلاع دی ہے کہ 928 کلیدی اہمیت کے حامل لائن ریپلیسمنٹ یونٹس/ سب سسٹمز / فاضل پرزے اور اجزاء کی چوتھی مثبت دیسی کاری کی فہرست کو منطوری دی گئی ہے۔اس فہرست میں اعلیٰ درجہ کا سامان اور فاضل پرزے شامل ہیں جن کی قیمت 715 کروڑ روپے ہے ۔

کرناٹک کے بنگلورو میں، ایرو انڈیا 2023 کی افتتاحی تقریب میں، وزیراعظم نریندرمودی کے خطاب کا متن

February 13th, 09:40 am

آج کے اس اہم پروگرام میں موجود کرناٹک کے گورنر وزیر اعلیٰ ،وزیردفاع راج ناتھ سنگھ جی ، کابینہ کے میرے دیگر ارکان ، ملک وبیرون ملک سے آئے وزرائے دفاع ،صنعت کے معزز نمائندوں ،دیگر اہم شخصیات اور لوگوں :

وزیر اعظم نے بنگلورو میں ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا

February 13th, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں یلہنکا کے ایئر فورس اسٹیشن میں ایرو انڈیا 2023 کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ایرو انڈیا 2023 کا تھیم ‘‘ایک ارب مواقع کا رن وے’’ہے اور اس میں تقریباً 100 غیر ملکی اور 700 ہندوستانی کمپنیوں سمیت 800 دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 80 سے زیادہ ممالک کی شرکت ہوگی۔ ‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، یہ تقریب دیسی آلات/ٹیکنالوجی کی نمائش اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکی صدر جوسف آر بائیڈن کے درمیان ورچوئل گفتگو

April 10th, 09:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اپریل، 2022 کو امریکی صدر جوسف آر بائیڈن کے ساتھ ورچوئل طریقے سے میٹنگ کریں گے۔ دونوں لیڈران اس وقت جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور جنوبی ایشیا، ہند-بحرالکاہل خطہ کی حالیہ پیش رفتوں اور باہمی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ورچوئل میٹنگ دونوں فریقین کو دو طرفہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے مسلسل اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کو جاری رکھنے کا موقع عطا کرے گی۔

پی ایم کسان اسکیم کے تحت مالی فائدے کی دسویں قسط کے اجرا پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 01st, 12:31 pm

تمام معزز حاضرین،سب سےپہلے میں ماتا ویشنو دیوی کمپلیکس میں پیش آئے افسوس ناک سانحے پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میںان تمام لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، جو بھگدڑ میں زخمی ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت جموں و کشمیر انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ میں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی سے بھی بات کی ہے۔ راحتی کاموں کا خیال رکھا جارہا ہے اور زخمیوں کے علاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے پی ایم کسان کی 10 ویں قسط جاری کی

January 01st, 12:30 pm

نچلی سطح کے کسانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے مصمم عزم و ارادے کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم۔ کسان) کے تحت مالیاتی فائدے کی 10ویں قسط جاری کی۔ اس سے 10 کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندہ کسان خاندانوں کو 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی منتقلی ممکن ہوئی۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم نے تقریباً 351 کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی اوز) کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی اکوٹی گرانٹ بھی جاری کی جس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے ایف پی اوز کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ایل جیز، وزرائے زراعت اور کسان بھی تقریب سے منسلک ہوئے۔

اتر پردیش کے جھانسی میں 'راشٹریہ رکشا سمرپن پرو' میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 05:39 pm

نئی دہلی۔ 19 نومبر جس سر زمین پر ہماری رانی لکشمی بائی جی نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اس سرزمین کے لوگوں کو میں ہاتھ جوڑ کر سلام کرتا ہوں ۔ جھانسی نے تو آزادی کی جوت جگائی تھی ۔ یہاں کی مٹی کے ذرے ذرے میں بہادری اور ملک سے محبت بستی ہے۔ جھانسی کی جانباز رانی ،رانی لکشمی بائی جی کو سلام۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے جھانسی میں ’راشٹر رکھشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی

November 19th, 05:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں ’راشٹر رکشا سمپرپن پرو‘ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی قلعے کے احاطے میں منعقدہ ’راشٹر رکھشا سمرپن پرو‘ کی ایک شاندار تقریب میں وزارت دفاع کے کئی نئے اقدامات قوم کے نام وقف کیے۔ ان منصوبوں میں این سی سی ایلومنائی ایسوسی ایشن کا آغاز شامل ہے، وزیر اعظم ایسوسی ایشن کے پہلے ممبر کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے۔ ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے لیے جدید الیکٹرونک وارفیئر سویٹ 'شکتی'؛ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ انہوں نے یوپی ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے جھانسی نوڈ پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے 400 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔