نئی دہلی میں روایتی ادویات پر دوسری ڈبلیو ایچ او عالمی سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 19th, 08:11 pm
روایتی ادویات پرڈبلیو ایچ او کے دوسرے عالمی سربراہی اجلاس کا آج اختتامی دن ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران، روایتی ادویات کے شعبے میں دنیا بھر کے ماہرین نے سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ بھارت اس کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے، اور ڈبلیو ایچ او نے بھی اس میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ میں اس کامیاب تقریب کے لیے ڈبلیو ایچ او ،حکومت ہند کی آیوش کی وزارت اور یہاں موجود تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روایتی طب پر دوسرے عالمی سربراہ اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا
December 19th, 07:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں روایتی طب پر دوسرے عالمی عالمی سمٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گذشتہ تین دنوں میں دنیا بھر کے روایتی طب کے ماہرین سنجیدہ اور بامعنی گفتگو کر رہے ہیں۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت اس مقصد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے اور اس عمل میں ڈبلیو ایچ او کے فعال کردار کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ڈبلیو ایچ او، وزارت آیوش، بھارت سرکار اور تمام شرکا کا سمٹ کی کامیاب تنظیم پر دلی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم روایتی طریقۂ علاج سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے دوسرے عالمی اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے
December 18th, 04:21 pm
وزیر اعظم نریندر مودی 19 دسمبر 2025 کو شام 4:30 بجے بھارت منڈپم ، نئی دہلی میں روایتی ادویات پر دوسری ڈبلیو ایچ او گلوبل سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم اختتامی تقریب کے دوران اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔ یہ پروگرام عالمی ، سائنس پر مبنی اور عوام پر مرکوز روایتی ادویات کے ایجنڈے کی تشکیل میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت اور اہم اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے ۔وزیر اعظم 11 دسمبر کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن-2024
December 09th, 07:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 دسمبر 2024 کو تقریباً 4:30 بجے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن- 2024 کے گرینڈ فائنل میں نوجوان اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ خیال رہے گرینڈ فائنل میں 1300 سے زائد طلباء کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم گھیبرے یسس کا ہندوستان آمد پر خیر مقدم کیا
August 16th, 02:39 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی صحت ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم گھیبرے یسس کا ہندوستان آمد پر خیر مقدم کیا ہے۔جناب مودی نے ڈاکٹر ٹیڈروس کے لئے تلسی بھائی کا نام استعمال کیا۔ یہ نام وزیراعظم نے اپنے آخری دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کو دیا تھا۔