دولت مشترکہ کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن

January 15th, 11:00 am

لوک سبھا کے اسپیکر معززجناب اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش جی، انٹر پارلیامنٹری یونین کی صدر محترمہ تُلیا ایکسن جی، کامن ویلتھ پارلیامنٹری ایسوسی ایشن کے صدر جناب کرسٹوفر کلیلا جی، کامن ویلتھ ممالک سے تشریف لائے ہوئے اسپیکرز، پریزائیڈنگ افسران ، دیگر معزز مندوبین، معزز خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا

January 15th, 10:32 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ (سی ایس پی او سی) کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں اسپیکر کا کردار منفرد ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسپیکر کو زیادہ بولنے کا موقع نہیں ملتا ، لیکن ان کی ذمہ داری دوسروں کو سننے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ایک کو اظہار خیال کا موقع ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صبر اسپیکر کی سب سے عام صفت ہے، جو شور مچانے والے اور زیادہ پرجوش اراکین کو بھی مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

India is continuously contributing to global food security: PM Modi at World Food India 2025

September 25th, 06:16 pm

In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.

Prime Minister Shri Narendra Modi addresses World Food India 2025

September 25th, 06:15 pm

In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.

وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 11th, 11:00 am

اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 11th, 10:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔

نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 08th, 11:50 am

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، نوساری سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت میں میرے ساتھی، مرکزی وزیر بھائی سی آر پٹیل، پنچایت ممبران اور سٹیج پر موجود لکھ پتی دیدی، دیگر عوامی نمائندے اور جو بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں، خاص کر میری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، آپ سب کو نمسکار!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا

March 08th, 11:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوساری، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑی تعداد میں موجود ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملنے والے پیار، محبت اور آشیرواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خاص دن پر ملک کی تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مہا کمبھ میں ماں گنگا نے آشیرواد حاصل کیا تھا جبکہ وہ آج ماترو شکتی کے مہا کمبھ میں آشیرواد حاصل کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے آج گجرات میں دو اسکیموں، جی-سفل(روزی روٹی میں اضافے سے متعلق انتودیہ کنبوں کے لیے گجرات کی اسکیم) اور جی-میتری (گجرات مینٹورشپ اور دیہی آمدنی میں تغیر کے لیے افراد کی ترقی سے متعلق اسکیم) کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف اسکیموں کے فنڈز براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں اور اس کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دی۔

بہار کے بھاگلپور میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 02:35 pm

اسٹیج پر موجودگورنر جناب عارف محمد خان جی، بہار کے ہر دل عزیز اوربہار کی ترقی کے لیے پوری طرح وقف ہمارے پیارےوزیر اعلی نتیش کمار جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی ، جیتان رام مانجھی جی ، للن سنگھ جی ، گری راج سنگھ جی ، چراغ پاسوان جی ، وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر جی ، بہار سرکارکے نائب وزیر اعلی سمراٹ چودھری جی ، وجے سنہا جی ، ریاست کے دیگر وزرا اور عوامی نمائندے ، یہاں موجود معززین اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو ں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم کسان سمان ندھی کی19ویں قسط جاری کی، بھاگلپور، بہار سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

February 24th, 02:30 pm

کسانوں کی بہبود کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھاگلپور، بہار سے پی ایم کسان سمان ندھی کی19ویں قسط جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے تمام معززین اور عوام کا خیرمقدم کیا جو اس تقریب میں عملی طور پر شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کے مقدس دور میں مندراچل کی سرزمین پر قدم رکھنا میرے لئے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہ روحانیت، وراثت کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شہید تلکا مانجھی کی سرزمین ہے اور ساتھ ہی سلک سٹی کے نام سے بھی مشہور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا اجگئ بیناتھ کی مقدس سرزمین پر بھی آنے والی مہا شیوراتری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ پی ایم کسان کی 19ویں قسط کو ایسے مقدس لمحے کے دوران جاری کیا گیا اور تقریباً 22,000 کروڑ روپے براہ راست منتقلی کے ذریعے فائدہ حاصل کرنے والےکسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کرائے گئے۔

جی سی ایم ایم ایف، امول فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 22nd, 11:30 am

گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی پرشوتم روپالا جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، امول کے چیئرمین جناب شیامل بھائی، اوریہاں اتنی بڑی تعداد میں موجود میرے بھائیو اور بہنوں!

وزیر اعظم نے، گجرات کےاحمد آباد میں، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی

February 22nd, 10:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج احمد آباد کےموٹیرا میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا اور گولڈن جوبلی کافی ٹیبل بک کی نقاب کشائی بھی کی۔ جی سی ایم ایم ایف کوآپریٹیو کی لچک، ان کے کاروباری جذبے اور کسانوں کے مضبوط عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے امول کو دنیا کے مضبوط ترین ڈیری برانڈز میں سے ایک بنا دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ‘اہلاً مودی’ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 13th, 11:19 pm

آج ابوظہبی میں آپ لوگوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپ لوگ متحدہ عرب امارات کے کونے کونے اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں، لیکن سب کے دل جڑے ہوئے ہیں۔ اس تاریخی اسٹیڈیم میں دل کی ہر دھڑکن کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر سانس کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر آواز کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! بس... اس لمحے کو جینا ہے... اسے بھرپور طریقے سے جینا ہے۔ آج وہ یادیں بچا کر رکھنی ہیں ، جو زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے والی ہیں۔ یادیں جو زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت

February 13th, 08:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔

کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کومؤثر بنانےکی منظوری دی

February 15th, 03:49 pm

عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو مؤثر بنانے کو منظوری دے دی ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور عزت مآب داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت ہر اچھوتی پنچایت میں سرگرم پی اے سی ایس قائم کرنے کے لئے ایک اسکیم تیار کی ہے۔ اسی طرح ہر اچھوتی پنچایت؍گاؤں میں سرگرم ڈیری کوآپریٹیو اورہر ساحلی پنچایت ؍گاؤں میں فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ساتھ ساتھ اُن پنچایت ؍گاؤں میں جہاں بڑی پانی کی اِکائیاں ہیں، سرگرم فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ماہی پروری ، ماہی پروری کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے تعلق سے موجودہ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍ماہی پروری کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ’مکمل-سرکار’وژن سے استفادہ کرتے ہوئے قائم کی جائیں گی۔ ابتداء میں اگلے پانچ برسوں میں 2لاکھ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو قائم کی جائیں گی۔ منصوبے پر عمل آوری کے لئے ایکشن پلان این اے بی اے آر ڈی ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی)اور نیشنل فیشری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی)کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن عالمی ڈیری سربراہ ملاقات 2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 12th, 11:01 am

مجھے خوشی ہے کہ آج ڈیری کے شعبہ سے وابستہ دنیا بھر کے ماہرین اور اختراع کار بھارت میں یکجا ہوئے ہیں۔ میں عالمی ڈیری سربراہ ملاقات میں الگ الگ ممالک سے تشریف لائے تمام معززین کا بھارت کے کروڑوں مویشیوں کی جانب سے، بھارت کے کروڑوں شہریوں کی جانب سے، بھارت سرکار کی جانب سے تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ ڈیری شعبہ کی قوت نہ صرف دیہی معیشت کو رفتار فراہم کرتی ہے، بلکہ یہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی روزی روٹی کا بھی اہم وسیلہ ہے۔ مجھے یقین ہے، یہ سربراہ ملاقات، خیالات، تکنالوجی، مہارت اور ڈیری شعبہ سے وابستہ روایات کی سطح پر ایک دوسرے کی معلومات میں اضافہ کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گی۔

PM inaugurates International Dairy Federation World Dairy Summit 2022 in Greater Noida

September 12th, 11:00 am

PM Modi inaugurated International Dairy Federation World Dairy Summit. “The potential of the dairy sector not only gives impetus to the rural economy, but is also a major source of livelihood for crores of people across the world”, he said.

قومی کمیشن برائے خواتین کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 31st, 04:31 pm

پروگرام میں موجود مختلف ریاستوں کے گورنر حضرات، وزرائے اعلیٰ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی ،بہن اسمرتی ایرانی جی، ڈاکٹر مہیندر بھائی، درشنا جردوش جی، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما جی، تمام ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن و اراکین حضرات، سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین حضرات، دیگر معززین، بھائیو اور بہنو!

وزیراعظم نےقومی کمیشن برائے خواتین کے 30ویں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کیا

January 31st, 04:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خواتین کے قومی کمیشن کے 30ویں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کیا۔ ’شی دی چینج میکر‘ کی تھیم پر منعقد کیے گئے اس پروگرام کا مقصد مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں کا جشن منانا تھا۔ اس موقع پر خواتین کے ریاستی کمیشن، ریاستی حکومتوں کا خواتین اور ترقی اطفال کا محکمہ، یونیورسٹی اور کالج میں پڑھانے والا عملہ اور طلبا، رضاکار تنظیمیں، خواتین صنعت کار اور تجارتی ادارے موجود تھے۔ خواتین اور ترقی اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی : وزیرمملکت ڈاکٹر منج پارا مہندربھائی کالو بھائی اور محترمہ درشنا جردوش : قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن مس ریکھا شرما بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Strengthening India's dairy sector is one of the top priorities of our government: PM Modi

December 23rd, 11:15 am

Prime Minister Narendra Modi laid the foundation stone of ‘Banas Dairy Sankul’ in Varanasi, Uttar Pradesh. In his speech, PM Modi called for adoption of natural methods of farming and said, “For the rejuvenation of mother earth, to protect our soil, to secure the future of the coming generations, we must once again turn to natural farming.