وزیر اعظم نے آئی این ایس وکرانت پر دیوالی منانے کی جھلکیاں شیئر کیں

October 21st, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ آئی این ایس وکرانت پر منائے گئے دیوالی کے جشن کی جھلکیاں شیئر کیں۔ اس دن کو ایک شاندار دن، ایک شاندار لمحہ اور ایک شاندار منظر قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک طرف وسیع سمندر ہے، تو دوسری طرف بھارت ماتا کے بہادر فوجیوں کی بے پناہ طاقت۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف لامتناہی افق اور بے حد آسمان ہے، وہیں دوسری طرف لامحدود طاقت کی علامت آئی این ایس وکرانت کی عظیم شان دیکھنے کو ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پر سورج کی روشنی کی چمک، دیوالی کے دوران بہادر فوجیوں کے جلائے گئے دیوں کی مانند ہے، جو دیوں کی ایک الہی مالا بناتی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے بہادر اہلکاروں کے درمیان یہ دیوالی منانے پر فخر کا اظہار کیا ۔