وزیراعظم 20جنوری کو پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین کے تحت اترپردیش کے 6 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو مالی امداد جاری کریں گے

January 19th, 04:03 pm

نئی دہلی:19،جنوری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی، 20 جنوری 2021 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں اترپردیش کے 6.1 لاکھ مستفیدین کو پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت تقریباً 2691 کروڑ روپئے مالی امداد جاری کریں گے۔ اس موقع پر دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔ مالی امداد حاصل کرنے والوں میں 5.30 لاکھ ایسے مستفیدین ہوں گے جنہیں مالی امداد کی پہلی قسط حاصل ہوگی جبکہ 80 ہزار مستفیدین ایسے ہوں گے جنہیں دوسری قسط ملے گی اور جنہیں پی ایم اے وائی- جی کے تحت پہلی قسط پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

وزیراعظم 12ستمبر کو مدھیہ پردیش میں پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت تعمیر شدہ 1.75لاکھ مکانوں کا افتتاح کریں گے اور‘‘گرہ پرویشم ’’میں شرکت کریں گے

September 10th, 06:10 pm

نئی دہلی ،10ستمبر : وزیراعظم جناب نریندرمودی 12ستمبر ،2020کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش ریاست میں پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین (پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت تعمیر کردہ 1.75لاکھ مکانوں کا افتتاح کریں گے اور گرہ پرویشم میں شرکت کریں گے ۔ یہ تمام مکانات کووڈ ۔19وباء کی موجودہ چیلنج بھری مدت کے دوران تعمیر /مکمل کئے گئے ہیں ۔