وزیرِاعظم27ستمبر کو اوڑیسہ کا دورہ کریں گے
September 26th, 09:05 pm
وزیرِاعظم جناب نریندر مودی 27 ستمبر کو اوڑیسہ کا دورہ کریں گے۔ تقریباً صبح 11:30 بجے، وہ جھارسوگڈا میں60,000کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ منصوبے ٹیلی کمیونیکیشن، ریلوے، اعلیٰ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ہنر کی ترقی، دیہی رہائش اور دیگر شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔کابینہ نے کثیر الشعبہ جاتی تعلیم اورتکنیکی تعلیم میں تحقیق کی بہتری سے متعلق(ایم ای آرآئی ٹی ای) اسکیم کے لئے4200 کروڑ روپے کی بجٹ امدادکو منظوری دی
August 08th, 04:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ‘کثیر الشعبہ تعلیم اور تحقیق میں بہتری برائے تکنیکی تعلیم’(ایم ای آر آئی ٹی ای) اسکیم کو نافذ کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے، جو 275 تکنیکی اداروں پر مشتمل ہوگی، جن میں175 انجینئرنگ ادارے اور 100 پولی ٹیکنکس شامل ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد تکنیکی تعلیم میں معیار، مساوات اور طرزِ حکمرانی کو بہتر بنانا ہے، جو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی تعلیمی پالیسی2020 (این ای پی-2020) کے مطابق اقدامات کے ذریعے نافذ کی جائے گی۔