پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کےبیان کا متن

January 29th, 10:15 am

اجلاس کے آغاز ہی میں اور سال 2026 کے آغاز پر، معزز صدرِ جمہوریہ نے اراکینِ پارلیمنٹ سے جو توقعات ظاہر کی ہیں، انہوں نے قوم کے سربراہ کی حیثیت سے نہایت سادہ اور واضح الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام معزز اراکینِ پارلیمنٹ نے انہیں سنجیدگی سے لیا ہوگا۔ یہ اجلاس بذاتِ خود نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ بجٹ اجلاس ہے۔اکیسویں صدی کا ایک چوتھائی حصہ گزر چکا ہے اور اب دوسری چوتھائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے یہ آئندہ 25 برسوں کا نہایت اہم دور شروع ہو رہا ہے۔ یہ اس صدی کے دوسری سہ ماہی کا پہلا بجٹ ہے۔ مزید یہ کہ وزیرِ خزانہ نرملا جی ملک کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ ہیں جو مسلسل نویں مرتبہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ یہ لمحہ بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں ایک قابلِ فخر سنگِ میل کے طور پر درج ہو رہا ہے۔

بجٹ اجلاس 2026 کے آغاز پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کے اہم نکات

January 29th, 10:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں بجٹ اجلاس 2026 کے آغاز سے قبل میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ کا خطاب 140 کروڑ شہریوں کے اعتماد کا اظہار، ان کی محنت کا احاطہ اور نوجوانوں کی امنگوں کی نہایت واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صدرِ جمہوریہ نے اجلاس اور سال 2026 کے بالکل آغاز میں ہی تمام معزز اراکینِ پارلیمنٹ کے سامنے کئی رہنما نکات پیش کیے۔ جناب مودی نے کہا کہ سربراہِ مملکت کی حیثیت سے صدرِ جمہوریہ نے سادہ الفاظ میں جو توقعات ظاہر کیں، انہیں یقیناً تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے سنجیدگی سے لیا ہوگا، جس کی وجہ سے یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل بن جاتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ یہ بجٹ اجلاس ہے، جو اکیسویں صدی کی پہلی سہ ماہی کی تکمیل اور دوسری سہ ماہی کے آغاز کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 برس 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول کے لیے نہایت اہم ہیں، اور یہ بجٹ صدی کی دوسری سہ ماہی کا پہلا بجٹ ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن، جو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ خزانہ ہیں، پارلیمنٹ میں مسلسل نویں مرتبہ بجٹ پیش کر رہی ہیں، جو بھارت کی پارلیمانی تاریخ میں ایک قابلِ فخر لمحے کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ملک کے ثقافتی اور لسانی تنوع کو اجاگر کرنے پر پارلیمنٹ کی ستائش کی

December 23rd, 06:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں ملک کی ثقافتی اور لسانی تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا جی اور تمام پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کی تعریف کی ہے، کیونکہ لوک سبھا کی تقاریر میں علاقائی زبانوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کیلئےنئے تعمیر شدہ فلیٹس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 11th, 11:00 am

پروگرام میں موجود جناب اوم برلا جی، منوہر لال جی، کرن رجیجو جی، مہیش شرما جی، پارلیمنٹ کے تمام معزز اراکین، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ فلیٹس کا افتتاح کیا

August 11th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اراکین پارلیمنٹ کے لیے 184 نو تعمیر شدہ ٹائپ VII کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے نام سے موسوم کامن سنٹرل سکریٹریٹ کا افتتاح کیا تھا اور آج انہیں اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئے تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ہندوستان کی چار بڑی ندیوں کے نام سے موسوم کئے گئے چار ٹاور - کرشنا، گوداوری، کوسی اور ہگلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دریا، جو لاکھوں لوگوں کو زندگی بخشتے ہیں، اب عوامی نمائندوں کی زندگیوں میں خوشی کی نئی لہر کی تحریک کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاؤں کے نام پرنام رکھنے کی روایت قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیتی ہے۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ نئے کمپلیکس سے دہلی میں ارکان پارلیمنٹ کے رہنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے سرکاری رہائش کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور فلیٹس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور مزدوروں کی بھی تعریف کی، پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ان کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔

وزیرِ اعظم نئی دہلی میں اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کیے گئے نئے فلیٹس کا افتتاح کریں گے

August 10th, 10:44 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 11 اگست 2025 کو صبح تقریباً 10 بجے بابا کھڑک سنگھ مارگ، نئی دہلی میں اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے تعمیر کردہ 184 نئے ٹائپ-سیون کثیر منزلہ فلیٹس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نے ’دی سابرمتی رپورٹ‘ فلم دیکھی

December 02nd, 08:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ '’دی سابرمتی رپورٹ‘ فلم دیکھی۔

وزیر اعظم نے سابق رکن پارلیمنٹ جناب پربھات جھا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

July 26th, 01:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب پربھات جھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سابق رکن پارلیمنٹ ڈی سری نواس گارو کی رحلت پر اظہار رنج و غم کیا

June 29th, 08:44 pm

وزیر عظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ (ایم پی) جناب سری نواس گارو کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن تفویض کیا جائے گا: وزیر اعظم

February 09th, 01:30 pm

انہوں نےبیان کیا کہ وزیر اعظم کے طور پر، جناب نرسمہا راؤ کا دور، ان اہم اقدامات سے نمایاں رہا ہے، جس نے ہندوستان کو عالمی منڈیوں کے لیے کھولا،جس سے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کو فروغ ملا۔

راجیہ سبھا کےسکبدوش ہونے والے اراکین کی وداعی کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 08th, 12:20 pm

اس ایوان میں اس قسم کا واقعہ ہر دو سال بعد ہوتا ہے لیکن یہ ایوان تسلسل کی علامت ہے۔ لوک سبھا 5 سال بعد ایک نیا رنگ روپ اختیار کرتی رہی ہے۔ اس ایوان کو ہر 2 سال بعد ایک نئی قوت ملتی ہے، ایک نئی توانائی ملتی ہے، یہ ایوان ماحول کو ایک نئے جوش اور ولولے سے بھر دیتا ہے۔ اور اس لیے ہر دو سال بعد ہونے والی الوداعی تقریب کسی بھی طرح الوداعی نہیں ہے۔ وہ یہاں ایسی یادیں چھوڑ جاتے ہیں، جو آنے والے نئے بیچوں کے لیے انمول ورثہ ہیں۔ اسی وراثت کو یہ نئے ارکان یہاں اپنے دور میں مزید قیمتی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے راجیہ سبھا کے سبکدوش ہونے والے اراکین کو الوداع کہا

February 08th, 12:16 pm

راجیہ سبھا میں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوک سبھا ہر پانچ سال بعد تبدیل ہوتی ہے جبکہ راجیہ سبھا کو ہر دو سال بعد ایک نئی زندگی ملتی ہے۔ اسی طرح، وزیر اعظم نے کہا، دو سالہ الوداعی پروگرام بھی نئے اراکین کے لیے انمٹ یادیں اور انمول میراث چھوڑ جاتا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا، نمو ایپ میں اہم سیکشن ہے جو مقامی ایم پی سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے

October 16th, 09:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بتایا کہ نمو ایپ میں ایک اہم سیکشن ہے جو مقامی رکن پارلیمان سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ سیکشن ہمارے جمہوری جذبے کو آگے بڑھانے میں کافی موثر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے متعلقہ مقامی رکن پالیمان کے ساتھ رابطے کو گہرائی فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، رکن پارلیمان سے بات چیت میں آسانی ہوگی اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیر اعظم نے لوک سبھا میں آئین (ایک سو اٹھائیسویں ترمیم) بل 2023 کی منظوری کی ستائش کی

September 20th, 09:36 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں آئین (ایک سو اٹھائیسویں ترمیم) بل 2023 کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں ناگالینڈ کی اولین خاتون رکن محترمہ ایس فانگنون کونیاک کے ذریعہ ایوان کی صدارت کے فرائض انجام دیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا

July 25th, 08:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں ناگالینڈ کی اولین خاتون رکن محترمہ ایس فانگنون کونیاک کے ذریعہ ایوان کی صدارت کے فرائض انجام دیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ محترمہ کو گذشتہ ہفتے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ کے ذریعہ وائس چیئرپرسنز کے پینل کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

کنیکٹیوٹی میں ہی ملک کی خوشحالی مضمر ہے اور یہ ہماری ترجیحاتت میں سرفہرست ہے: وزیراعظم

February 25th, 09:46 am

وزیراعظم نے کھجنی اسمبلی حلقے میں بیل گھاٹ سے سکری گنج تک 8 کلومیٹر طویل سڑک کو چوڑا کرنے کا کام مکمل ہونے پر علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی، سنت نگر سےرکن پارلیمنٹ جناب پروین نشاد کے اُس ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں رکن پارلیمنٹ نے مذکورہ سڑک کو چوڑا کرنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی تھی۔

وزیر اعظم نے ساتھی ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد دی جنہیں سنسد رتن ایوارڈ 2023 سے نوازا جائے گا

February 22nd, 12:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساتھی ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد دی ہے جنہیں سنسد رتن ایوارڈ 2023 سے نوازا جائے گا۔

اترپردیش کے شہر بستی میں دوسرے سانسد کھیل مہاکمبھ کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 18th, 04:39 pm

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آتیہ ناتھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی ہمارے نوجوان دوست اور بھائی ہریش دویدی جی، مختلف کھیلوں کے کھلاڑی، ریاستی حکومت کے وزراء حضرات، اراکین اسمبلی، دیگر تمام عوامی نمائندگان، تمام معززین اور میں دیکھ رہا ہوں چاروں طرف نوجوان ہی نوجوان ہیں۔ میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بستی ضلع میں سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا

January 18th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سانسد کھیل مہاکمبھ 23-2022 کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ بستی سے رکن پارلیمنٹ جناب ہریش دویدی کے ذریعہ بستی ضلع میں سال 2021 سے سانسد کھیل مہاکمبھ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کھیل مہاکمبھ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں قسم کے کھیلوں جیسے کشتی، کبڈی، کھو کھو، باسکٹ بال، فٹ بال، ہاکی، والی بال میں مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ کھیل مہاکمبھ کے دوران ہینڈ بال، شطرنج، کیرم، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس وغیرہ کے علاوہ مضمون نویسی، پینٹنگ، رنگولی بنانے وغیرہ کے مقابلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم کا اظہار خیال

December 07th, 10:00 am

سرمائی اجلاس کا آج پہلا دن ہے۔ یہ سیشن اہم اس لئے ہے کیونکہ 15 اگست سے قبل ہم ملے تھے۔ 15 اگست کو آزادی کے 75 سال مکمل ہوئے اور اب ہم امرت کال کے سفر میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم آج ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ملک کو، ہمارے ہندوستان کو جی-20 کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔ جس طرح سے عالمی برادری میں ہندوستان کا مقام بنا ہے، ہندوستان سے جس طرح سے توقعات بڑھی ہیں اور ہندوستان جس طرح عالمی سطح پر اپنی شراکت داری میں اضافہ کررہا ہے ، ایسے وقت میں جی-20 کی میزبانی ہندوستان کے لئے ایک بہت ہی بڑا موقع ہے۔