وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم کے حق میں ووٹ دیں۔ انھوں نےاسے ایک تاریخی موقع قرار دیا
April 17th, 02:13 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اس وقت ناری شکتی وندن ادھینیم ترمیم پر بحث جاری ہے، اور یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات ایک بجے تک غور و خوض کا سلسلہ چلتا رہا۔راجیہ سبھا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 17th, 11:10 am
میں ایوان کی طرف سے اور اپنی جانب سے جناب ہری ونش جی کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونا بذات خود اس ایوان کا آپ کے تئیں گہرے اعتماد کا اظہار ہے۔ گزشتہ عرصے میں آپ کے تجربے سے اس ایوان کو جو فائدہ پہنچا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی آپ کی جو کوشش رہی ہے، اس پر آج ایوان نے ایک طرح سے مہرثبت کر دی ہے۔ یہ دراصل تجربے کا احترام ہے، آپ کے سادہ اور منظم طرزعمل کی قدر ہے اور اسی طرز عمل کی قبولیت بھی ہے۔ہم سب نے جناب ہری ونش کی قیادت میں ایوان کی طاقت کو مزید مؤثر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ وہ صرف ایوان کی کارروائی چلانے تک محدود نہیں رہتے ،بلکہ اپنی زندگی کے ماضی کے تجربات کو بھی بہت درست انداز میں ایوان کی بہتری اور اسے مزید مالا مال کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا یہ تجربہ پوری کارروائی، نظام اور ایوان کے ماحول کو مزید پختہ بناتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی چیئرمین صاحب کی نئی مدت کار بھی اسی جذبے، توازن اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہم سب کی کوششوں سے ایوان کے وقار کو نئی بلندی حاصل ہوگی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا راجیہ سبھا سے خطاب
April 17th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کیا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونے پر جناب ہری ونش کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ایوان کا جناب ہری ونش پر گہرے اعتماد اور ان کے اس گراں قدر تجربے کا اظہار ہوتا ہے جو وہ اس ادارے کے لیے لے کر آئے ہیں۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا، ’’مسلسل تیسری بار منتخب ہونا ان کے تجربے، ان کے جامع نقطۂ نظر اور ان کے کام کرنے کے باوقار انداز پر ایوان کی طرف سے مہرِ تصدیق ہے۔‘‘وزیر اعظم نے سابق رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر جناب کابندر پرکائستھ جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
January 07th, 07:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر جناب کابندرا پرکائستھ جی کے انتقال پر گہرا افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ذریعے شانتی بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا
December 18th, 09:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طرف سے شانتی بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بھارت کے ٹیکنالوجی کے منظر نامے کے لیے ایک یکسر تبدیلی کا لمحہ قرار دیا ہے ۔وزیر اعظم نے جناب مہندر سنگھ میواڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
November 10th, 10:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چتور گڑھ سے سابق ممبر پارلیمنٹ جناب مہندر سنگھ میواڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔