پی ایم مودی 15 سے 19 جون تک جمہوریہ قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ کریں گے۔

June 14th, 11:58 am

پی ایم مودی 15-16 جون کو قبرص، 16-17 جون کو G-7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا اور 18 جون کو کروشیا جائیں گے۔ پی ایم مودی قبرص کے صدر کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ بعد میں کینیڈا میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں پی ایم مودی جی 7 ممالک کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ کروشیا میں، پی ایم مودی پی ایم پلینکوویچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کروشین صدر زوران میلانوویچ سے ملاقات کریں گے۔

یونان کے وزیر اعظم کے دورہ ہند کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان

February 21st, 01:30 pm

مجھے وزیر اعظم متسو تاکس اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال میرے یونان کے دورے کے بعد ان کا ہندوستان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتی اسٹریٹجک ساجھیداری کا مظہر ہےاور سولہ سال کے اتنے طویل وقفے کے بعد یونان کے وزیر اعظم کا ہندوستان کا دورہ اپنے آپ میں ایک تاریخی موقع ہے۔