List of Outcomes: Prime Minister’s visit to Indonesia

July 07th, 01:03 pm

The state visit of PM Modi to Indonesia resulted in the signing of 14 agreements, strengthening India-Indonesia cooperation across key sectors. Major announcements include the restoration of Prambanan Temple, the Tagore-Dewantara Year of Cultural and Educational Diplomacy, an IIM Bangalore campus in Indonesia and the launch of the Indonesia Open Network in India.

وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کے قومی دن پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دی

July 01st, 12:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر کے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی اور ملک کے تئیں ان کی غیر متزلزل خدمات ، ہمدردی اور عزم کے تئیں اظہار تشکر کیا ۔

پیرس میں بھارتی برادری کی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

June 18th, 11:41 pm

فرانس میں رہنے والے آپ سب لوگوں نے 21ویں صدی کے بھارت-فرانس تعلقات کو جس طرح جوڑا ہے، وہ ہماری اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی بہت بڑی طاقت بن رہا ہے۔ میں آپ سب کے لیے بھارت سے 140 کروڑ ہم وطنوں کی نیک خواہشات لے کر آیا ہوں۔ اس پرتپاک استقبال کے لیے میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے پیرس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

June 18th, 09:30 pm

وزیر اعظم نے 18 جون 2026 کو پیرس میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا ، جہاں پہنچنے پر ، وزیر اعظم کا پرتپاک اوروالہانہ استقبال کیا گیا ، جس سےمادر وطن کے لیے تارکین وطن کی گہری محبت کی عکاسی ہوتی ہے ۔

وزیراعظم نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران معیاری صحت خدمات کو زیادہ سستا اور ہر فرد کی دسترس میں لانے کے لیے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا

June 14th, 01:27 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران بھارت نے معیاری صحت خدمات کو زیادہ سستا اور عام لوگوں کی دسترس میں لانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے صحت تحفظ پروگرام ’’آیوشمان بھارت‘‘ کے حامل ملک کے طور پر بھارت کی شناخت قائم ہوئی ہے، جو معاشرے کے سب سے کمزور اور ضرورت مند طبقات کو اعلیٰ معیار کی صحت خدمات فراہم کرتا ہے۔

کابینہ نے سب طویل مدت کار تک مسلسل خدمات انجام دینے والے منتخب وزیر اعظم ہونے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی

June 10th, 01:50 pm

آج مرکزی کابینہ نے ایک قرارداد منظور کی، جس میں 10 جون 2026 کو ہندوستانی جمہوریت کے سفر کا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ملک کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب رہنے والے وزیراعظم بننے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔مسلسل 4,399 دن تک منتخب وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے کر جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1952 سے 1964 تک مسلسل 4,398 دن اس منصب پر خدمات انجام دی تھیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ موقع ہندوستان کے جمہوری شعور، عوامی اعتماد اور عوامی شمولیت کی طاقت کی علامت ہے۔ یہ اس غیر معمولی عوامی حمایت کا اظہار بھی ہے جو قوم کو اولین ترجیح دینے کے عزم کے ساتھ رہنمائی کرنے والے ایک رہنما کو ملک کے عوام نے عطا کی ہے۔

Criminals who have been sheltered under TMC will be punished: PM Modi in Jadavpur, West Bengal

April 24th, 11:45 am

Addressing a massive public meeting in Jadavpur, West Bengal, PM Modi highlighted the scale of participation in the first phase of polling. He asserted that TMC may not even open its account in the first phase and urged voters in the second phase to give a decisive mandate for BJP for a developed Bengal. He also raised concerns about the situation in Jadavpur University and touched upon local issues affecting people.

Bengal’s industries and MSMEs have been destroyed under TMC: PM Modi in Dum Dum

April 24th, 11:35 am

Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public gathering in Dum Dum, West Bengal, delivering a high-energy speech that resonated strongly with the people of Bengal. He congratulated the citizens for the visible wave of change and asserted that the first phase of polling had already signaled a decisive shift in the state’s political landscape.

PM Modi ignites Dum Dum and Jadavpur with fiery addresses

April 24th, 11:30 am

Prime Minister Narendra Modi today addressed two massive public gatherings in Dum Dum and Jadavpur, West Bengal, delivering high-energy speeches that resonated strongly with the people of the state. He congratulated the citizens on the visible wave of change and asserted that the first phase of polling had already signaled a decisive shift in the state’s political landscape.

مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 24th, 02:05 pm

مغربی ایشیا میں جاری جنگ اور اس سے پیدا شدہ صورتحال سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ میں آج پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا کے سامنے اور ملک کے عوام کے سامنے ان نہایت مشکل حالات پرحکومت کے موقف کو پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں۔ مغربی ایشیا میں جاری اس جنگ کو تین ہفتے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس جنگ نے پوری دنیا میں شدید توانائی کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ ہندوستان کے لیے بھی یہ صورتحال تشویشناک ہے۔اس جنگ سے ہمارے تجارتی راستے متاثر ہو رہے ہیں ۔ اس سے پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ خلیجی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی مقیم ہیں، وہاں کام کرتےہیں۔ ان کی زندگی اور روزگار کی حفاظت بھی ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑی تشویش ہے۔ آبنائے ہرمز میں دنیا کے کئی جہاز پھنسے ہوئے ہیں، ان میں بڑی تعداد میں ہندوستانی عملہ بھی شامل ہے۔ یہ بھی ہندوستان کے لئے ایک بڑی تشویش کی بات ہے۔ ایسی مشکل صورتحال میں ضروری ہے کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اس ایوان بالا سے امن اور مکالمے کی متحد آواز پوری دنیا میں جائے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ پر راجیہ سبھا سے خطاب کیا

March 24th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے تناظر میں حکومت کا مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ جنگ، جو تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے، اس نے توانائی کا ایک سنگین عالمی بحران پیدا کر دیا ہے جس کےہندوستان پرگہرے اثرات باعث تشویش ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جنگ ہندوستان کے تجارتی راستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھاد جیسی ضروری اشیاء کی معمول کی فراہمی کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تقریباً ایک کروڑ ہندوستانی شہری خلیجی ممالک میں رہتے اور کام کرتے ہیں، اس لیے ان کی سلامتی اور روزگار ہندوستان کے لیے نہایت اہم تشو یش کا باعث ہے۔

ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن

March 23rd, 08:30 pm

گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب

March 23rd, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

پدوچیری میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 01st, 12:00 pm

پدوچیری کے وزیر اعلیٰ، جناب این۔ رنگسامی، میرے یونین کابینہ کے ساتھی، جناب منسکھ منڈاویا، لیفٹیننٹ گورنر پدوچیری، جناب کے۔ کیلاش ناتھن، اسپیکر، جناب آر۔ سیلوم، وزیر داخلہ، جناب اے۔ نمسیوایم، دیگر رہنما، پڈوچری کی میری عزیز بہنو اور بھائیو، وانکم!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پدوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

March 01st, 11:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پدوچیری میں 2,700 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے بنیادی ڈھانچہ، تعلیم، صحت اور نقل و حرکت جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا جا سکے۔

مضبوط رابطوں کے ذریعے پائیداری، معاشی ترقی اور سلامتی کے لیے بھارت–سیشلز مشترکہ وژن

February 09th, 03:28 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریہ سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی 5 فروری سے 10 فروری ، 2026 ء تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔

جمہوریہ سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمائنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن

February 09th, 01:00 pm

صدر کے طور پر یہ ان کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ ایسے خوشگوار سال میں ہو رہا ہے ، جب سیشلز کا 50 واں یومِ آزادی اور ہمارے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سنگ میل ہمیں مسلسل نئی بلندیوں حاصل کرنے کے تئیں تحریک دیتے رہیں گے۔

مرکزی بجٹ پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

February 01st, 01:38 pm

آج کا بجٹ تاریخی ہے، اس میں ملک کی خواتین کی طاقت کی مضبوط عکاسی ہے۔ ایک خاتون وزیر خزانہ کے طور پر نرملا سیتا رمن جی نے مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے۔ یہ بجٹ حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ بجٹ 2047 میں وکست بھارت کی ہماری بلند پرواز کی مضبوط بنیاد ہے۔

مرکزی بجٹ- 2026 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال

February 01st, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ- 2026 پر اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کا بجٹ تاریخی ہے اور ملک کی خواتین کے بااختیار جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے بطور خاتون وزیر خزانہ مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے، جو حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کی بلند پرواز کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔

کیرالہ میں آریہ ویدیا شالہ چیریٹیبل ہسپتال کی صد سالہ تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 28th, 02:39 pm

اس پروقار موقع پر آپ سب کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ آریہ ویدیا شالہ نے آیوروید کے تحفظ اور اسے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے 125 سالہ سفر میں اس ادارے نے آیوروید کو علاج کے ایک طاقتور نظام کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس موقع پر میں آریہ ویدیا شالہ کے بانی ویدیا رتنم پی ایس واریئر جی کے گراں قدر تعاون کو یاد کرتا ہوں اور آیوروید کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہتی ہے۔