مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہوا: وزیراعظم
December 17th, 05:19 pm
مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں فرانس اس سانحے سے ہمت اور عزم کے ساتھ نمٹے گا ۔