PM Modi receives a telephone call from the Prime Minister of Mauritius
February 09th, 09:04 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi received a telephone call today from the Prime Minister of the Republic of Mauritius, H.E. Dr. Navinchandra Ramgoolam.نتائج کی فہرست: ماریشس کے وزیر اعظم کا ہندوستان کا سرکاری دورہ
September 11th, 02:10 pm
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند اورجمہوریہ ماریشس کی ٹیرٹائری(ثلاثی) تعلیم، سائنس و تحقیق کی وزارت کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ۔ہند- ماریشس مشترکہ اعلامیہ: خصوصی اقتصادی پیکیج
September 11th, 01:53 pm
جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم جناب ڈاکٹر عزت مآب نوین چندر رام غلام نے جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے متعدد دوطرفہ امورپرانتہائی مفید بات چیت کی۔ ماریشس کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں کی بنیاد پر، اصولی طور پر، ہندوستان اور ماریشس کی طرف سے مشترکہ طور پر نافذکرنے کے لیے درج ذیل پروجیکٹوں پر اتفاق کیا گیا۔ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان (11 ستمبر 2025)
September 11th, 12:30 pm
ہماری ثقافت اور روایات صدیوں پہلے ہندوستان سے ماریشس پہنچی، اور وہاں کی زندگی کے دھارے میں بس گئی۔ کاشی میں ماں گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہندوستانی ثقافت کا مسلسل بہاؤ ماریشس کو مالا مال کر رہا ہے۔ اور آج، جب ہم کاشی میں ماریشس کے دوستوں کا استقبال کر رہے ہیں، یہ محض ایک رسمی نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ملاقات ہے۔ اس لیے میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستان اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔وزیر اعظم 11 ستمبر کو یوپی اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
September 10th, 01:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 ستمبر کو اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گےوزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 07:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سےگفتگو کی
June 24th, 09:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رامگولم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔اے بی پی نیٹ ورک انڈیا @2047 سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 06th, 08:04 pm
آج صبح سے ہی بھارت منڈپم کا یہ اسٹیج ایک فعال پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ابھی مجھے آپ کی ٹیم سے چند منٹ ملنے کا موقع ملا۔ یہ سربراہ اجلاس تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے عظیم لوگوں نے اس سمٹ میں رنگ بھرے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو بھی بہت اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ اس سمٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی شاید اپنے آپ میں اس کی انفرادیت بن گئی ہے۔ خاص طور پر ہماری ڈرون دیدیوں نے ، لکھپتی دیدیوں نے ، جنہوں نےاپنے تجربات بتائے۔ ابھی جب میں ان تمام اینکرز سے ملا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اپنے تجربات بتا رہی تھیں، ان کے ایک ایک ڈائیلاگ ان کو یاد تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک بہت حوصلہ افزا موقع رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ سے خطاب کیا
May 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں آج صبح سے ہی پروگرام کی دھوم ہے۔ انہوں نے منتظمہ ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور سمٹ کے بھرپور تنوع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کئی معزز شخصیات کی شرکت پر خوشی کااظہار کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء کا انتہائی مثبت تجربہ ہے۔ سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور خواتین کی نمایاں موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خاص طور پر ڈرون دیدیوں اور لکھپتی دیدیوں کے اشتراک کردہ متاثر کن تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیاں ترغیب کا ذریعہ ہیں۔نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 08th, 08:30 pm
آپ نے مجھے اس سمٹ کے ذریعے ملک اور دنیا کے معزز مہمانوں سے، آپ کے حاضرین سے جڑنے کا موقع دیا ہے، میں نیٹ ورک 18 کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس سال کی سمٹ کو بھارت کے نوجوانوں کی اُمنگوں سے جوڑا ہے۔اس سال کے آغاز میں، ویوکانند جینتی کے دن، یہیں بھارت منڈپ میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ہوا تھا۔ تب میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں دیکھا تھا، خوابوں کی چمک، عزم کی طاقت اور بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کا جنون، 2047 تک ہم بھارت کو جس بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں، جس روڈ میپ کو لے کر ہم چل رہے ہیں، اس کے قدم قدم پر اگر منتھن ہوگا، تو یقیناً امرت نکلے گا۔ اور یہی امرت، امرت کال کی پیڑھی کو توانائی دے گا، سمت دے گا اور بھارت کو رفتار دے گا۔ میں آپ کو اس سمٹ کی مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا
April 08th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سمٹ کے ذریعے ہندوستان اور دنیا بھر کے معزز مہمانوں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرنے پر نیٹ ورک 18 کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس سال کی سربراہ کانفرنس کی ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تعریف کی ۔ اس سال کے شروع میں بھارت منڈپم میں سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر منعقدہ 'وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ' کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے نوجوانوں کے خوابوں ، عزم اور جذبے پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے 2047 تک ہندوستان کی ترقی کے روڈ میپ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر قدم پر مسلسل غور و فکر سے قیمتی بصیرت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بصیرت امرت کال کی نسل کو توانائی فراہم کرے گی ،اس کی رہنمائی کرے گی اور اس میں تیزی لائے گی ۔ انہوں نے سمٹ کی کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جب ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہیں، چاہے کتنا ہی بڑا طوفان کیوں نہ ہو، وہ ہمیں اکھاڑ نہیں سکتا: من کی بات میں پی ایم مودی
March 30th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج بہت مبارک دن پر، مجھے آپ کے ساتھ ’من کی بات‘ شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج چیتر مہینے کے شکل پکش کی پرتیپدا تاریخ ہے۔ آج سے چیتر نوراتری شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی نیا سال بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار وکرم سموت 2082 (دو ہزار بیاسی) شروع ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کے بہت سے خطوط میرے سامنے پڑے ہیں۔ کچھ بہار سے ہیں، کچھ بنگال سے ہیں، کچھ تمل ناڈو سے ہیں، کچھ گجرات سے ہیں۔ ان میں لوگوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنے خیالات لکھے ہیں۔ بہت سے خطوط میں نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھی ہیں۔ لیکن آج میرا من کرتا ہے کہ آپ کو کچھ پیغامات پڑھ کر سناؤں۔مہا کمبھ پر لوک سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 18th, 01:05 pm
میں پریاگ راج میں منعقد کیے گئے مہا کمبھ پر بیان دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔ آج اس ایوان کے ذریعے ان لاکھوں ہم وطنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے مہاکمبھ کاکا میابی سے انعقاد کیاگیا۔ بہت سے لوگوں نے مہاکمبھ کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ میں حکومت کے، سماج کے تمام کرمیوگیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں ملک بھر کے عقیدت مندوں ، یوپی کے لوگوں ، خاص طور پر پریاگ راج کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر لوک سبھا سے خطاب کیا
March 18th, 12:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج ، اتر پردیش میں مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر آج لوک سبھا سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ملک کے ان گنت شہریوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے سلام پیش کیا ، جن کی کوششوں نے مہاکمبھ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا ۔ مہاکمبھ کو کامیاب بنانے میں مختلف افراد اور گروپوں کے اجتماعی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے حکومت ، معاشرے اور اس میں شامل تمام سرشار کارکنوں کی کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی ۔ جناب مودی نے اتر پردیش کے لوگوں اور خاص طور پر پریاگ راج کے شہریوں کا ان کی انمول حمایت اور شرکت کے لیے خصوصی ذکر کرتے ہوئے ملک بھر کے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعظم نے گنگا تالاب کا دورہ کیا
March 12th, 05:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس میں مقدس گنگا تالاب کا دورہ کیا۔ انھوں نے پوجا کی اور مقدس مقام پر تروینی سنگم کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے ماریشس میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن ادارے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا
March 12th, 03:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے آج ماریشس کے ریڈوایٹ میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ہندوستان-ماریشس ترقیاتی شراکت داری کے تحت نافذ کیا گیا یہ تاریخی پروجیکٹ، ماریشس میں صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نےماریشس کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد کی گئی تقریب میں ماریشس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کیا
March 12th, 03:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی سی ایس کے) کے اعزاز سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کا بیان
March 12th, 03:00 pm
میں ماریشس کے سب سے بڑے قومی اعزاز سے نوازے جانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ صرف میرا اعزاز نہیں ہے، بلکہ یہ 1.4 ارب ہندوستانیوں کا احترام ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان صدیوں پرانی ثقافتی اور تاریخی رشتےکی عزت افزائی ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ عزم کا اعتراف ہے ،جو ہم نے علاقائی امن، ترقی، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے کیا ہے اور یہ عالمی جنوب کی مشترکہ امیدوں اور امنگوںکی علامت ہے۔ میں اس اعزاز کو پوری عاجزی اور شکریہ کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ میں اسے آپ کے آبا اجداد کو جو ہندوستان سے ماریشس آئے تھے اور ان کی تمام نسلوں کو وقف کرتا ہوں ۔ ان کی محنت نے ماریشس کی ترقی میں سنہری باب کا اضافہ کیا اور اس کی متنوع ثقافت میں حصہ ڈالا۔ میں اس اعزاز کو ایک ذمہ داری کے طور پر بھی قبول کرتا ہوں۔ میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہندوستان -ماریشس اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔ایک بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے بھارت-ماریشس کا مشترکہ وژن
March 12th, 02:13 pm
ماریشس کے وزیر اعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام گلا م، جی سی ایس کے، ایف آر سی پی اور بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 11 سے 12 مارچ 2025 تک ماریشس کے سرکاری دورے کے دوران ماریشس اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔وزیر اعظم کا ماریشس دورہ : معاہدوں کی فہرست
March 12th, 01:56 pm
ریزرو بینک آف انڈیا اور بینک آف ماریشس کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے مقامی کرنسیوں (آئی این آر یا ایم یو آر) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک کے قیام کے لیے معاہدہ۔