وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 23rd, 09:41 pm

دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی ​​رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

Joint statement by the Government of India, the Government of Australia and the Government of Canada

November 22nd, 09:21 pm

India, Australia, and Canada have agreed to enter into a new trilateral partnership: the Australia-Canada-India Technology and Innovation (ACITI) Partnership. The three sides agreed to strengthen their ambition in cooperation on critical and emerging technologies. The Partnership will also examine the development and mass adoption of artificial intelligence to improve citizens' lives.

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

October 13th, 02:42 pm

عزت مآب کنیڈا کی وزیر خارجہ محترمہ انیتا آنند نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جی-7 آؤٹ ریچ اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

June 18th, 11:15 am

ہمیں جی-7 سربراہ کانفرنس کی دعوت دینے اور ہمارے شاندار استقبال کے لیےمیں وزیر اعظم کارنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے تمام دوستوں کو جی-7 گروپ کے 50 سال مکمل ہونے کے تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جی-7 آؤٹ ریچ اجلاس سے وزیر اعظم کاخطاب

June 18th, 11:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کنانسکیس میں جی 7 سربراہی اجلاس کے آؤٹ ریچ سیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے ’بدلتی ہوئی دنیا میں رسائی اور استطاعت کو یقینی بنانے کے لیے توانائی کی یقینی فراہمی: تنوع ، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ‘ کے موضوع پر ایک سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت کےلیے کینیڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مارک کارنی کا شکریہ ادا کیا اور جی7کے 50 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے جی-7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مارک کارنی سے ملاقات کی

June 18th, 08:02 am

کینیڈا میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات کے بعد وزیر اعظم کارنی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ذاتی ملاقات تھی۔ اس میٹنگ نے فریقین کو ہندوستان-کینیڈا تعلقات کی صورتحال اور آگے بڑھنے کے طریقے پر واضح اور مستقبل پر مبنی بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

قبرص، کینیڈا اور کروشیا کے تین ملکی دورے پر روانگی سے پہلے وزیر اعظم کا بیان

June 15th, 07:00 am

15 تا 16 جون کو میں جمہوریہ قبرص کا دورہ کروں گا، جہاں میں صدر محترم نکوس کرسٹودولِدیس کی دعوت پر جا رہا ہوں۔ قبرص بحیرہ روم کے خطے اور یورپی یونین میں بھارت کا قریبی دوست اور اہم شراکت دار ہے۔ یہ دورہ ہمارے تاریخی رشتوں کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی، ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

پی ایم مودی 15 سے 19 جون تک جمہوریہ قبرص، کینیڈا اور کروشیا کا دورہ کریں گے۔

June 14th, 11:58 am

پی ایم مودی 15-16 جون کو قبرص، 16-17 جون کو G-7 سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا اور 18 جون کو کروشیا جائیں گے۔ پی ایم مودی قبرص کے صدر کرسٹوڈولائڈس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لیماسول میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔ بعد میں کینیڈا میں جی 7 چوٹی کانفرنس میں پی ایم مودی جی 7 ممالک کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ کروشیا میں، پی ایم مودی پی ایم پلینکوویچ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کروشین صدر زوران میلانوویچ سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کو کناناسکس میں جی 7 سربراہی اجلاس کی دعوت کے لیے کینیڈین وزیر اعظم مسٹر مارک کارنی کا فون آیا

June 06th, 07:12 pm

بات چیت کے دوران، جناب مودی نے کینیڈا کے وزیر اعظم، مسٹر مارک کارنی کو ان کی حالیہ انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور اس ماہ کے آخر میں کناناسکس میں جی 7 سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے جناب مارک کارنی کو کینیڈا کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی

April 29th, 02:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کینیڈا کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر جناب مارک کارنی اوران کی لبرل پارٹی کو جیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مشترکہ جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی کے لیے غیر متزلزل عزم اور ہندوستان اور کینیڈاکو ایک دوسرے سے جوڑنے والے عوام سے عوام کے متحرک تعلقات پر روشنی ڈالی ۔