ممبئی میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 04:09 pm
مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی سربانند سونووال جی، شانتنو ٹھاکر جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، جہاز رانی اور دیگر صنعتوں کے رہنما، اور دیگر معززین، خواتین وحضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی کاممبئی میں انڈیا میری ٹائم ویک 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کنکلیو سے خطاب
October 29th, 04:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی، مہاراشٹر میں انڈیا میری ٹائم ہفتہ 2025 میں میری ٹائم لیڈرز کانکلیو سے خطاب کیا اور گلوبل میری ٹائم سی ای او فورم کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلوبل میری ٹائم لیڈرز کانکلیو میں تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ممبئی میں 2016 میں شروع ہوئی تھی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب یہ ایک عالمی سربراہی اجلاس میں تبدیل ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ 85 سے زیادہ ممالک کی شرکت ایک مضبوط پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے بڑی شپنگ کمپنیوں کے سی ای اوز، اسٹارٹ اپس، پالیسی سازوں، اور اختراع کاروں کی موجودگی کو نوٹ کیا، جو تمام اس تقریب میں جمع تھے۔ انہوں نے چھوٹے جزیروں کے ممالک کے نمائندوں کی حاضری کو مزید تسلیم کیا اور کہا کہ ان کے اجتماعی وژن نے سربراہی اجلاس کی ہم آہنگی اور توانائی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔22ویں آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
October 26th, 02:20 pm
آسیان کی کامیاب صدارت کے لیے، میں وزیر اعظم انور ابراہیم کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ بھارت کے کنٹری کوآرڈی نیٹر کا کردار مہارت کے ساتھ ادا کرنے پر فلپائن کے صدر مارکوس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور آسیان کے نئے رکن کے طور پر تیمور لیسٹے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نےکوالالمپور میں22ویں آسیان-انڈیا چوٹی اجلاس میں شرکت کی
October 26th, 02:06 pm
بائیسویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ وزیر اعظم اور آسیان رہنماؤں نے مشترکہ طور پر آسیان-انڈیا تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ ہندوستان-آسیان چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی 12ویں شرکت تھی۔برطانیہ کے وزیرِ اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیرِ اعظم کا پریس بیان
October 09th, 11:25 am
مجھے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کا ہندوستان کے پہلے دورے پر آج ممبئی میں خیر مقدم کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان (11 ستمبر 2025)
September 11th, 12:30 pm
ہماری ثقافت اور روایات صدیوں پہلے ہندوستان سے ماریشس پہنچی، اور وہاں کی زندگی کے دھارے میں بس گئی۔ کاشی میں ماں گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہندوستانی ثقافت کا مسلسل بہاؤ ماریشس کو مالا مال کر رہا ہے۔ اور آج، جب ہم کاشی میں ماریشس کے دوستوں کا استقبال کر رہے ہیں، یہ محض ایک رسمی نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ملاقات ہے۔ اس لیے میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستان اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔بھارت سنگاپور کا مشترکہ بیان
September 04th, 08:04 pm
جمہوریہ سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے جمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے موقع پر بھارت اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے روڈ میپ پر مشترکہ بیانسنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےخطاب کا متن
September 04th, 12:45 pm
عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
August 29th, 03:59 pm
آج ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں ایک نئے اور سنہرے باب کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ ہم نے اگلی دہائی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے ۔ ہمارے ویژن کے مرکز میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سلامتی، ماحولیات، ٹیکنالوجی، صحت، نقل و حرکت، عوام سے عوام کے تبادلے، اور ریاستی صوبائی شراکت داری اہم باتیں ہیں۔ ہم نے اگلے دس برسوں میں جاپان سے بھارت میں 10 ٹریلین یین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔فجی کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے پریس بیان کا متن
August 25th, 12:30 pm
اُس وقت ہم نے فورم فار انڈیا- پیسفک جزائر تعاون، یعنی‘ایف آئی پی آئی سی’ شروع کیا تھا۔ اس پہل نے نہ صرف ہندوستان-فجی تعلقات کو بلکہ پورے بحرالکاہل خطے کے ساتھ ہماری مصروفیت کو بھی نئی توانائی بخشی اور آج وزیر اعظم رامبوکاجی کے اس دورے سے ہم اپنے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔فلپائن کے صدر فرڈیننڈ آر مارکوس جونئیر کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 05th, 03:45 pm
آپ اور آپ کے وفد کا بھارت میں دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم ہے۔ آج کا دن ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم بھارت اور فلپائنز کے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی سطح تک لے جا رہے ہیں۔ اس سے ہمارے تعلقات کو نئی رفتار اور مضبوطی حاصل ہوگی اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں بھی ہمارے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔گزشتہ چند برسوں میں ہمارے تعلقات میں تمام شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے ، جن میں تجارت، دفاع، بحری تعاون، صحت، سلامتی، غذائی تحفظ، ترقیاتی شراکت داری، اور عوامی روابط شامل ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم آئندہ پانچ برسوں کے لیے ایک مشترکہ عملی منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔فلپائن کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
August 05th, 11:06 am
ہر سطح پر بات چیت، ہر شعبے میں تعاون، طویل عرصے سے ہمارے تعلقات کی شناخت رہا ہے۔آج میری اور صدر محترم کی باہمی تعاون، علاقائی معاملات، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پارٹنرشپ کی طاقت کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات
July 25th, 08:48 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو سے مالے میں صدر دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل صدر معزو نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور ریپبلک اسکوائر پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس ملاقات میں گرمجوشی اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا اعادہ کیا گیا۔وزیر اعظم کا برطانیہ اور مالدیپ کا دورہ (23 سے 26 جولائی 2025)
July 20th, 10:49 pm
وزیر اعظم مودی 23 جولائی سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ موصوف وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کریں گے، اور دونوں قائدین سی ایس پی کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی 26 جولائی کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شامل ہوں گے۔ وہ مالدیپ کے صدر معزو سے ملاقات کریں گے او رباہمی مفادات کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم نے نمیبیا کی صدر سے ملاقات کی
July 09th, 07:55 pm
نمیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نمیبیا کی صدرعزت مآب ڈاکٹر نیتمبو نندی ندیتواہسے ملاقات ونڈہوک میں اسٹیٹ ہاؤس میںملاقات کی۔گھانا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
July 03rd, 12:32 am
تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا گھانا کا دورہ ہو رہا ہے۔قبرص کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
June 16th, 01:45 pm
سب سے پہلے میں پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی کے لئے معزز صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل جب سے میں نے قبرص کی سرزمین پر قدم رکھا، صدر مملکت اور اس ملک کے لوگوں کی طرف سے دکھائی گئی گرمجوشی اور پیار نے واقعی میرے دل کو چھو لیا ہے۔انگولہ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
May 03rd, 01:00 pm
میں صدر لارینسو اور ان کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ 38 برسوں بعد، انگولہ کے صدر کا بھارت کا دورہ ہو رہا ہے۔ ان کے اس سفر سے، نہ صرف بھارت – انگولہ تعلقات کو نئی سمت اور رفتار مل رہی ہے، بلکہ بھارت اور افریقہ شراکت داری کو بھی تقویت حاصل ہو رہی ہے۔وزیر اعظم کے مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان
April 23rd, 12:44 pm
مملکت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی دعوت پر جمہوریہ ہند کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 اپریل 2025 کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ۔چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
April 04th, 12:59 pm
آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔