With innovative ideas, energy and purpose, Yuva Shakti is at the forefront of nation-building: PM Modi

January 12th, 06:45 pm

In his address at the concluding session of the Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026, PM Modi underscored the critical role of youth leadership in realising the vision of a developed India. He highlighted key reforms and initiatives such as Startup India, Digital India, Ease of Doing Business, and the simplification of tax and compliance, which accelerated India’s startup revolution. The PM encouraged the youth to move forward with confidence, expressing unwavering faith in their potential.

Prime Minister Shri Narendra Modi addresses the Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026

January 12th, 06:30 pm

In his address at the concluding session of the Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026, PM Modi underscored the critical role of youth leadership in realising the vision of a developed India. He highlighted key reforms and initiatives such as Startup India, Digital India, Ease of Doing Business, and the simplification of tax and compliance, which accelerated India’s startup revolution. The PM encouraged the youth to move forward with confidence, expressing unwavering faith in their potential.

Our relationship carries the permanence of platinum and the shine of silver: PM Modi at India-Germany CEOs Forum

January 12th, 01:35 pm

Addressing the India-Germany CEOs Forum, PM Modi remarked that the partnership between the two countries is a seamless one, built on shared values and mutual trust. The PM highlighted several important decisions taken, such as deeper cooperation in strategic sectors, critical and emerging technologies, and AI. He invited German precision and innovation to connect with India’s scale and speed.

PM Highlights Comprehensive Reforms for Prosperous India

January 07th, 10:00 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi today reaffirmed that India’s Reform Express continues to gain momentum, powered by the Government’s comprehensive investment push and demand-led policies.

وزیراعظم نے دہلی میں چیف سکریٹریز کی پانچویں قومی کانفرنس کی صدارت کی

December 28th, 09:32 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہلی میں چیف سکریٹریز کی پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب کیا۔ تین روزہ کانفرنس 26 تا 28 دسمبر 2025 کودہلی کے پوسا میں منعقد ہوئی۔

دہلی میں ویر بال دیوس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 26th, 01:30 pm

مرکزی کابینہ میں میرے معاونین انپورنا دیوی، ساوتری ٹھاکر، رونیت سنگھ، ہرش ملہوترا ، دہلی حکومت سے آئے ہوئے معزز وزراء،و دیگر قابل احترام شخصیات، ملک کےگوشے گوشے سے یہاں حاضر مہمانان اور پیارے بچوں!

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ویر بال دیوس کے پروگرام سے خطاب کیا

December 26th, 01:00 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر منعقدہ قومی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور وہاں موجود بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج پورا ملک ویر بال دیوس منا رہا ہے۔ انہوں نے وندے ماترم کی خوبصورت پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی محنت اور لگن واضح طور پر ظاہر ہو رہی تھی۔

لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 25th, 06:16 pm

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور لکھنؤ کے رکنِ پارلیمنٹ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ جی، یوپی بی جے پی کے صدر اور مرکز میں وزرائے کونسل میں میرے ساتھی جناب پنکج چودھری جی، صوبائی حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان، معزز خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوپی کے لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا

December 25th, 05:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور نظریات کا احترام کرنے کے لیے آج لکھنؤ ، اتر پردیش میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا ۔ جناب واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لکھنؤ کی سرزمین ایک نئی تحریک کی گواہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے ملک اور دنیا بھر کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں بھی لاکھوں عیسائی خاندان آج یہ تہوار منا رہے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرسمس کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی لے کر آئے ، جو کہ سب کی اجتماعی تمنا ہے ۔

آسام کے نامروپ میں یوریا پلانٹ کی بھومی پوجن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 21st, 04:25 pm

ساؤلُنگ سوکافا اور مہاویر لَسِت بورفُکن جیسے جانبازوں کی یہ دھرتی، بھیمبر دیوری، شہید کُسل کوور، موران راجہ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سورگ دیو سروانند سنگھ اور ویرانگنا ستی سادھنی کی یہ سرزمین—میں اُوجنی آسام کی اس عظیم مٹی کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

December 21st, 12:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ یہ چاولونگ سکھاپا اور مہاویر لچیت بورفوکن جیسے عظیم ہیروز کی سرزمین ہے۔ انہوں نے بھمبر دیوری، شہید کشل کنور، مورن کنگ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سوارگدیو سربانند سنگھ، اور بہادر ستی سدھانی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اوجانی آسام کی مقدس مٹی، بہادری اور قربانی کی اس عظیم سرزمین کے سامنے جھکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ذریعے شانتی بل کی منظوری کا خیر مقدم کیا

December 18th, 09:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی طرف سے شانتی بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بھارت کے ٹیکنالوجی کے منظر نامے کے لیے ایک یکسر تبدیلی کا لمحہ قرار دیا ہے ۔

مسقط میں بھارت- عمان کاروباری فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 04:08 pm

اس بزنس سمٹ کے لیے آپ کی گرمجوشی بھی میرا بھی جوش بڑھا رہی ہے ۔ آج کی سربراہ کانفرنس بھارت-عمان شراکت داری کو ایک نئی سمت دے گی ، ایک نئی رفتار دے گی اور نئی بلندیوں تک پہنچنے میں مدد کرے گی ۔ اور اس میں آپ سبھی کا بہت بڑا رول ہے ۔

وزیر اعظم نے بھارت- عمان کاروباری فورم میں شرکت کی

December 18th, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مسقط میں بھارت- عمان بزنس فورم سے خطاب کیا ۔ عمان کے وزیربرائے تجارت ، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ عزت مآب قیس الیوسف ،عزت مآب عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین جناب شیخ فیصل ال راواس ، ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور سی آئی آئی کے صدر جناب راجیو میمانی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ فورم میں توانائی ، زراعت ، لاجسٹکس ، بنیادی ڈھانچہ ، مینوفیکچرنگ ، صحت ، مالیاتی خدمات ، ماحولیات کے لئے سازگار ترقی ، تعلیم اور رابطے کے شعبوں میں دونوں ممالک کے سرکردہ کاروباری نمائندوں نے شرکت کی ۔

ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 17th, 12:25 pm

مجھے جمہوریت کے اس مندر میں ، قدیم حکمت اور جدید امنگوں والے ملک میں آکربہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آپ کی پارلیمنٹ ، آپ کے عوام اور آپ کے جمہوری سفر کے لئے گہرے احترام کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے دوستی ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ حاضر ہوں۔

وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا

December 17th, 12:12 pm

وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم کی ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

December 17th, 12:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا کے نیشنل پیلیس میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد سے ملاقات کی۔ نیشنل پیلس پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کاایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا ۔

ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 06th, 08:14 pm

یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب

December 06th, 08:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔

’’بھارت–روس کاروباری فورم میں روسی صدر ولادیمیر پتن کے ساتھ بھارت منڈپم، نئی دلّی میں وزیرِاعظم کی تقریر کا انگریزی ترجمہ‘‘

December 05th, 03:45 pm

بھارت- روس کاروباری فورم ، مجھے یقین ہے کہ صدر پتن کا آج اتنے بڑے وفد کے ساتھ اس تقریب کا حصہ بننا ایک بہت اہم پہل تھی اور میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں اور آپ سب کے درمیان ہونا میرے لیے بہت خوشی کا موقع ہے۔ میں اپنے دوست صدر پتن کا اس فورم میں شامل ہونے اور اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ کاروبار کے لیے آسان پیش گوئی کے قابل طریقہ کار بنائے جا رہے ہیں ۔ ہندوستان اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت شروع ہو گئی ہے ۔