ہندوستان کے نوجوانوں میں بے مثال توانائی اور عزم ہے: وزیر اعظم

January 10th, 08:35 am

ہندوستان کی نوجوان نسل کے جذبے اور عزم پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈیولپ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ میں ملک کے نوجوانوں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے اپنے جوش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے فلاح و بہبود پر مبنی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا

June 11th, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فلاح و بہبود پر مبنی ترقی کے تئیں حکومت کی غیر متزلزل لگن کا اعادہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مختلف عوام دوست اسکیمیں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچیں۔ انہوں نے ان اقدامات کی اثر انگیزی اور رسائی میں قابل ستائش عروج کو سراہا۔

وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ہماری نوجوان طاقت، ان کے خوابوں، مہارتوں اور خواہشات کا جشن مناتا ہے: وزیر اعظم

January 10th, 07:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ’وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘ ہماری یووا شکتی، ان کے خوابوں، مہارتوں اور خواہشات کا جشن مناتا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ 12 جنوری 2025 کو نوجوان ذہنوں کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے 1.5 لاکھ ویلنیس سینٹر قائم کرنے کا ہدف پورا کئے جانے کی ستائش کی

December 29th, 09:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ 1.5 لاکھ آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر وں کے قیام کا ہدف پورا کئے جانے سےنئے ہندوستان میں نئی توانائی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خوشحالی کا دارومدار صحتمند شہریوں پر ہے۔

وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری کی تعداد 200کروڑ کے نشان سے تجاوز کرنے پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی

July 17th, 01:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سائنس میں غیر معمولی یقین ظاہر کرنے اور کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی تعداد 200 کروڑ کے خصوصی نشان سے تجاوز کرنے پر بھارتی عوام کی ستائش کی۔ انہوں نے اس مہم میں ڈاکٹروں، نرسوں، ہراول کارکنان، سائنسداں حضرات، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے عزم اور جذبے کی بھی ستائش کی۔

آج کا کابینہ کا فیصلہ ہندوستان کی ویکسینیشن کوریج کو مزید آگے بڑھائے گا اور ایک صحت مند ملک کی تشکیل کرے گا: وزیر اعظم

July 13th, 10:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ 15 جولائی 2022 سے اگلے 75 دنوں تک سرکاری ویکسینیشن مراکز پر 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کے لیے مفت کووڈ-19 احتیاطی خوراک دینے کا فیصلہ ہندوستان کی ویکسینیشن کوریج کو مزید آگے بڑھائے گا اور ایک صحت مند ملک کی تشکیل کرے گا۔

وزیر اعظم نے 15 سے 18 سال تک کی عمر کے 50 فیصد سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دئے جانے کی تعریف کی

January 19th, 10:01 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 سے 18 سال تک کی عمر کے 50 فیصد سے زیادہ نوجوانوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دئے جانے کی تعریف کی ہے۔