وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ جناب منوہر جوشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

February 23rd, 11:14 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ جناب منوہر جوشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب جوشی 2002 سے 2004 تک لوک سبھا کے اسپیکر بھی رہے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر، جناب منوہر جوشی نے ریاست کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوک سبھا اسپیکر کے طور پر اپنے دور میں جناب جوشی نے ہمارے پارلیمانی عمل کو مزید متحرک اور شراکت دار بنانے کی کوشش کی۔