آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج کے ساتھ دیوالی کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 20th, 10:30 am

آج ایک حیرت انگیز دن ہے، یہ لمحہ یادگار ہے، یہ منظر شان دارہے۔ آج میرے ایک طرف لامحدود سمندر ہے، دوسری طرف بھارت ماتا کے بہادر سپاہیوں کی بے پناہ طاقت ہے۔ آج میرے ایک طرف لامحدود افق ہے، لامحدود آسمان ہے اور دوسری طرف لامحدود طاقتوں کو سمیٹے ہوئے یہ بہت بڑا آئی این ایس وکرانت ہے۔ ایک طرح سے سمندر کے پانی پر سورج کی کرنوں کی چمک بہادر سپاہیوں کے دیوالی کے دیپ کی طرح ہے۔ یہ ہمارے مافوق الفطرت چراغ کے ہار ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ اس بار میں بحریہ کے تمام بہادر جوانوں کے درمیان دیوالی کا یہ مقدس تہوار منا رہا ہوں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دیوالی کا جشن آئی این ایس وکرانت کے جہاز پر منایا

October 20th, 10:00 am

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دیوالی کے موقع پر آئی این ایس وکرانت کے جہاز پر مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن، آج کا لمحہ اور آج کا منظر غیر معمولی ہے — ایک طرف وسیع سمندر ہے اور دوسری طرف بھارت ماں کے بہادر سپاہیوں کی بے پناہ طاقت۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جہاں ایک جانب لامحدود افق اور بے انتہا آسمان پھیلا ہوا ہے، وہیں دوسری جانب آئی این ایس وکرانت اپنی شاندار قوت کے ساتھ لامحدود طاقت کی علامت بن کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پر سورج کی کرنوں کی چمک دیوالی کے اُن دیوں کی مانند ہے جو بہادر فوجی روشن کرتے ہیں، گویا روشنیوں کی ایک الہٰی مالا بن گئی ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی بحریہ کے دلیر جوانوں کے درمیان دیوالی منانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

August 15th, 07:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

تمل ناڈو کے گنگئی کونڈا چولاپورم مندر میں آدی تھروتھرائی فیسٹیول کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 12:30 pm

معزز آدھینم مٹھادھیش ، چنمایا مشن کے سوامی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، میرے کابینہ کے ساتھی ڈاکٹر ایل مروگن جی، مقامی رکن پارلیمنٹ تھروما-ولون جی، ڈائس پر موجود تمل ناڈو کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی معزز جناب الیاراجہ جی ، تمام اودواروں، عقیدت مندوں، طلباء، ثقافتی مورخین، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو! نمہ شیوائے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنگائی کونڈا چولاپورم، تمل ناڈو میں ”آدی تھروتھرائی“ فیسٹیول سے خطاب کیا

July 27th, 12:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے گنگائی کونڈہ چولاپورم مندر میں آدی تھروتھرائی فیسٹیول سے خطاب کیا۔ بھگوان شیو کے سامنے جھکتے ہوئے، جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ راجہ راج چولا کی مقدس سرزمین میں شیو درشن کے ذریعے حاصل ہونے والی گہری روحانی توانائی کی عکاسی کرتے ہوئے، جناب الیاراجا کی موسیقی اور اودھوروں کے مقدس منتروں کے ساتھ اس روحانی ماحول نے روح کو گہرائی سے متاثر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی

July 26th, 06:47 pm

مالے کے اپنے رواں دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کی آزادی کی 60 سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک یا حکومت کے سربراہ کی سطح پر پہلے ایسے غیر ملکی قائد بھی بن گئے ہیں جن کی میزبانی صدر معزو نے کی ہے۔

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا مالدیپ کا سرکاری دورہ

July 26th, 07:19 am

مالدیپ کے لیے 4850 کروڑ روپے کے بقدر کے لائن آف کریڈٹ (ایل او سی) کی توسیع

بھارت-مالدیپ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

July 25th, 09:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد میزو نے بھارت-مالدیپ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ۔

وزیر اعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات

July 25th, 08:48 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو سے مالے میں صدر دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات سے قبل صدر معزو نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور ریپبلک اسکوائر پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس ملاقات میں گرمجوشی اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی اور مالدیپ کے صدر نے مشترکہ طور پر مالدیپ کی وزارت دفاع کی عمارت کا افتتاح کیا

July 25th, 08:43 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معزو نے آج مالے میں مالدیپ کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی جدید ترین عمارت کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

مالدیپ کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

July 25th, 06:00 pm

سب سے پہلے، سبھی بھارتیوں کی جانب سے، میں محترم صدر اور مالدیپ کے عوام کو آزادی کے 60 برسوں کی تاریخی سالگرہ کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔

PM Modi arrives in Malé, Maldives

July 25th, 10:28 am

Prime Minister Narendra Modi arrived in Malpes a short while ago. He was personally received by President Mohamed Muizzu at the airport. The PM will take part in the 60th Independence Day celebrations of Malpes as the Guest of Honour.

وزیر اعظم 26-27 جولائی کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

July 25th, 10:09 am

اپنے برطانیہ اور مالدیپ کے دورے سے واپس آنے کے فوراً بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 جولائی کوتقریباً رات 8 بجے کے توتیکورن، تمل ناڈو میں عوامی تقریب میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔

برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر جانے سےقبل وزیر اعظم کا بیان

July 23rd, 01:05 pm

ہندوستان اور برطانیہ ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہمارا تعاون تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، تعلیم، تحقیق، پائیداری، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم عزت مآب سرکیراسٹارمرکے ساتھ میری ملاقات کے دوران، ہمیں اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں خوشحالی، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ میں اس دورے کے دوران ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔

وزیر اعظم کا برطانیہ اور مالدیپ کا دورہ (23 سے 26 جولائی 2025)

July 20th, 10:49 pm

وزیر اعظم مودی 23 جولائی سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ موصوف وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کریں گے، اور دونوں قائدین سی ایس پی کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی 26 جولائی کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شامل ہوں گے۔ وہ مالدیپ کے صدر معزو سے ملاقات کریں گے او رباہمی مفادات کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے چھہترویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

January 26th, 05:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی مبارکبادوں اور خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

نتائج کی فہرست: جمہوریہ مالدیپ کے صدرعزت مآب ڈاکٹر محمد معزو کا ہندوستان کا ریاستی دورہ (06 اکتوبر - 10 اکتوبر-2024)

October 07th, 03:40 pm

ہندوستان-مالدیپ کا اپنانا: جامع اقتصادی اور میری ٹائم سیکورٹی پارٹنرشپ کے لیے ایک وژن۔

بھارت اور مالدیپ: جامع اقتصادی اور بحری سلامتی ساجھیداری کے لیے وژن

October 07th, 02:39 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو نے 7 اکتوبر 2024 کو ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا اور اپنے تاریخی قریبی اور خصوصی تعلقات کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے تعاون کو بڑھانے میں کی گئی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔

مالدیپ کے صدر عزت مآب محمد معزو کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مشترکہ پریس بیان کا متن

October 07th, 12:25 pm

سب سے پہلے، میں صدرمعزو اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی

December 01st, 09:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔