جب ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہیں، چاہے کتنا ہی بڑا طوفان کیوں نہ ہو، وہ ہمیں اکھاڑ نہیں سکتا: من کی بات میں پی ایم مودی
March 30th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج بہت مبارک دن پر، مجھے آپ کے ساتھ ’من کی بات‘ شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج چیتر مہینے کے شکل پکش کی پرتیپدا تاریخ ہے۔ آج سے چیتر نوراتری شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی نیا سال بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار وکرم سموت 2082 (دو ہزار بیاسی) شروع ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کے بہت سے خطوط میرے سامنے پڑے ہیں۔ کچھ بہار سے ہیں، کچھ بنگال سے ہیں، کچھ تمل ناڈو سے ہیں، کچھ گجرات سے ہیں۔ ان میں لوگوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنے خیالات لکھے ہیں۔ بہت سے خطوط میں نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھی ہیں۔ لیکن آج میرا من کرتا ہے کہ آپ کو کچھ پیغامات پڑھ کر سناؤں۔وزیر اعظم مودی نے گجرات میں سمندری طوفان تاؤتے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا
May 19th, 04:38 pm
وزیر اعظم نے سمندری طوفان تاؤتے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج گجرات کا دورہ کیا۔ وزیرا عظم نے گجرات اور دیو میں طوفان سے متاثرہ علاقوں اونا (گیر-سومناتھ)، جعفرآباد (امریلی)، مہوا (بھاو نگر) کا فضائی سروے کیا۔