ہریانہ کے حصار میں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 14th, 11:00 am

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نایب سنگھ سینی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب مرلی دھر موہول جی، ہریانہ حکومت کے تمام وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل اے اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے حصار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

April 14th, 10:16 am

ہوائی سفر کو محفوظ، سستی اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے حصار میں مہاراجہ اگرسین ہوائی اڈے کی 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی، ان کی طاقت، کھیل کود اور بھائی چارے کو ریاست کی واضح خصوصیات کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے فصل کی کٹائی کے اس مصروف موسم میں ان کے آشیرواد کے لیے بڑے اجتماع کا شکریہ ادا کیا۔