ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن

March 23rd, 08:30 pm

گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب

March 23rd, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

Tiruchirappalli turns out in huge numbers for PM Modi’s public meeting

March 11th, 06:00 pm

At a massive public meeting in Tamil Nadu’s Tiruchirappalli, Prime Minister Narendra Modi hailed Tiruchirappalli as a land of courage and faith, recalling the bravery of the Marudu Brothers and paying tribute to Major M. Saravanan for his sacrifice during the Kargil War. “Trichy is a land of courage and faith,” he said, adding that the Centre proudly honours Tamil Nadu’s culture and heritage. He also highlighted that C. P. Radhakrishnan, a son of the state, serves as the Vice President of India.

تروچیراپلی، تمل ناڈو میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 11th, 05:45 pm

جناب پیوش گوئل جی، ڈاکٹر ایل مروگن جی،جناب ایڈاپڈی کے پالانیسوامی، جناب نینر ناگیندرن، جناب تھنگم ٹینراسو، میرے تمل بھائیو اور بہنو، وانکم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں تقریبا 5650 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، انہیں ملک کے نام وقف کیا، سنگ بنیاد رکھا اور جھنڈی دکھائی

March 11th, 05:30 pm

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج تاریخی شہر تریچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمل ناڈو کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے مقصد سے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔ تقریباً پانچ ہزار چھ سو کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے ان منصوبوں میں صاف توانائی، پیٹرولیم سے متعلقہ صنعت اور شاہراہوں، ریلوے اور دیہی سڑکوں کے ذریعہ بہتر کردہ کثیر جہتی رابطہ نظام کو فروغ دینے کے منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ “ان منصوبوں سے توانائی تک رسائی اور رابطے بہتر ہوں گے اور تمل ناڈو کے نوجوانوں کے لیے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔”

کابینہ نے تمل ناڈو کے مدورائی ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اعلان کرنے کی منظوری دی

March 10th, 04:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج تمل ناڈو کے مدورائی ہوائی اڈے کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اعلان کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔