آسام کے کوکراجھار میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیرِ اعظم کی تقریر کا متن

March 13th, 03:00 pm

خراب موسم کی وجہ سے میں کوکراجھار نہیں آ سکا۔ اس کے لیے میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ یہاں گوہاٹی سے ہی آپ سے رابطہ ممکن ہو سکا ہے۔ میں آپ سے ملنے کے لیے دہلی سے روانہ ہوا تھا، لیکن مجھے گوہاٹی ہی میں اترنا پڑا۔ اب میں یہیں سے آپ کو دیکھ بھی رہا ہوں اور آپ سے گفتگو بھی کر رہا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے کوکراجھار میں 4570 کروڑ روپے کے بقدر کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

March 13th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسام کے کوکراجھار میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر کوکراجھار کا دورہ کرنے سے قاصر رہے اور جمع ہونے والے شہریوں سے اپنی مخلصانہ معذرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ گوہاٹی سے بات کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ بوڈوفا اپیندر ناتھ برہما اور روپ ناتھ برہما جیسی زمین کی عظیم ہستیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ لوگوں کا بڑی تعداد میں یہاں آنا ان پر قرض ہے جسے وہ کلی طور پر وقف خدمت اور علاقائی ترقی کے ذریعے چکانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے تصدیق کی کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ آپ کی خدمت کرکے اور اس خطے کو ترقی دے کر اس قرض کو ادا کروں۔

ماں کاماکھیا کوریڈور ایک تاریخی اقدام ہوگا: وزیر اعظم

April 19th, 03:39 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ کاشی وشوناتھ دھام اور شری مہا کال مہا لوک کوریڈور کی طرح ماں کامکھیا کوریڈور بھی ایک تاریخی پہل ہوگی۔