Prime Minister expresses grief over loss of lives in fire mishap in Lucknow
June 22nd, 06:37 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed deep grief over the loss of lives in a fire mishap in Lucknow, Uttar Pradesh.کابینہ نے 6969.04 کروڑ روپے کی لاگت سے ہائبرڈ اینیوٹی موڈ پر اتر پردیش میں بارابنکی سے بہرائچ (101.515 کلومیٹر) تک 4 لین والی ایکسسیس کنٹرولڈ نیشنل ہائی وے -927 کی تعمیر کو منظوری دی
March 18th, 04:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اتر پردیش میں ہائبرڈ اینیوٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر بارابنکی سے بہرائچ (101.515 کلومیٹر) تک چار لین والی ایکسیس کنٹرولڈ والی قومی شاہراہ-927 کی تعمیر کو 6969.04 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دے دی ہے ۔وزیراعظم 17–18 جنوری کو آسام کا دورہ کریں گے
January 16th, 02:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17-18 جنوری 2026 کو آسام کا دورہ کریں گے ۔لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 06:16 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور لکھنؤ کے رکنِ پارلیمنٹ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ جی، یوپی بی جے پی کے صدر اور مرکز میں وزرائے کونسل میں میرے ساتھی جناب پنکج چودھری جی، صوبائی حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوپی کے لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا
December 25th, 05:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور نظریات کا احترام کرنے کے لیے آج لکھنؤ ، اتر پردیش میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا ۔ جناب واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لکھنؤ کی سرزمین ایک نئی تحریک کی گواہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے ملک اور دنیا بھر کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں بھی لاکھوں عیسائی خاندان آج یہ تہوار منا رہے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرسمس کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی لے کر آئے ، جو کہ سب کی اجتماعی تمنا ہے ۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم 25 دسمبر کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے
December 24th, 11:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی سابق وزیر اعظم بھارت رتن جناب اٹل بہاری واجپئی کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر 2025 کو لکھنؤ ، اتر پردیش کا دورہ کریں گے ۔ تقریباً دوپہر 2:30 بجے ، وزیر اعظم راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 12:30 pm
میں آپ کا اور ایوان کے تمام معزز اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے اس اہم موقع پر ایک اجتماعی بحث کا راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ منتر، وہ جے گھوش جس نے ملک کی آزادی کی تحریک کو توانائی بخشی، تحریک دی، قربانی اور تپسیا کا راستہ دکھایا، اُس ’وندے ماترم‘ کو اس مقدس ایوان میں یاد کرنا ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وندے ماترم کے 150 برس کے موقع کے ہم گواہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو ہمارے سامنے تاریخ کے بے شمار واقعات کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ بحث نہ صرف اس ایوان کی عزم و وابستگی کو ظاہر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی، نسل در نسل، یہ ایک درس کا باعث بن سکتی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کاآغاز کیا
December 08th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونےکے موقع پر منعقدہ خصوصی بحث سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر اجتماعی بحث کا راستہ منتخب کرنے پر ایوان کے تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا منتر اور پکار تھی،جس نے ملک کی تحریک آزادی کو توانائی اور تحریک بخشی ، قربانی اور حوصلہ کا راستہ دکھایا ، آج اسے یاد کرنا ایوان کےتمام اراکین کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک وندے ماترم کے 150 سال کے تاریخی موقع کا گواہ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور تاریخ کے بے شمار واقعات کو ہمارے سامنے لے کرآیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بحث نہ صرف ایوان کے عزم کی عکاسی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم کے ذریعہ کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے ، اگر سب مل کر اس کا اچھا استعمال کریں ۔وارانسی سے چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 08th, 08:39 am
یوگی آدتیہ ناتھ جی، اتر پردیش کے پرجوش وزیر اعلیٰ؛ مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، بھائی اشونی ویشنو جی، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے جا رہے بہترین کام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ارناکولم سے کیرالہ کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے؛ مرکز میں میرے ساتھی، سریش گوپی جی، جارج کورین جی؛ کیرالہ کے دیگر تمام وزراء اور عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود تھے۔ فیروز پور سے مرکز میں میرے ساتھی؛ پنجاب کے رہنما رونیت سنگھ بٹو جی، وہاں موجود تمام عوامی نمائندے؛ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک جی، جو لکھنؤ سے شامل ہوئے؛ دیگر معززین؛ اور کاشی سے میرے اپنے لوگ یہاں موجود ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا
November 08th, 08:15 am
بھارت کے جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بابا وشوناتھ کی مقدس نگری وارانسی کے تمام خاندانوں کو اپنی جانب سے احتراماً مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو دیپاولی کے موقع پر جو غیر معمولی جشن دیکھنے کو ملا، وہ وارانسی کی روحانیت اور توانائی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن بھی ایک مقدس اور مبارک موقع ہے اور اس ترقی کے تہوار کے لیے سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے لکھنؤ کو یونیسکو کی جانب سے گیسٹرونومی کا تخلیقی شہر قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا
November 01st, 02:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکھنؤ کو یونیسکو کی طرف سے گیسٹرونومی کا تخلیقی شہر قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم 20 سے 21 جون تک بہار، اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے دورے پر رہیں گے
June 19th, 05:48 pm
اس کے بعد وزیراعظم اڈیشہ کے شہر بھونیشور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ تقریب شام 4:15 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وہ 18,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہاں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔کانپور نگر، اتر پردیش میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 30th, 03:29 pm
یے ایک بچی شاید کوئی پینٹنگ بناکر، ایس پی جی کے لوگ اسے لے لیں۔ وہاں بھی کوئی ایک تصویر بنا کر لایا ہے، اس کونے میں، آپ اپنا پتہ اس پر لکھ دیں، میں آپ کو خط بھیجوں گا۔ایک ادھر کونے میں کوئی نوجوان ہے، اس کا پتہ لکھ دیجیے تاکہ میں آپ کو خط لکھ سکوں۔ یہ یہاں ایک بچہ ہاتھ اٹھائے کھڑا ہے، آج تمہارے کندھوں میں درد ہوگا، تھک جاؤ گے۔ آج کانپور کا جوش بہت بلند ہے۔ وہاں کوئی فوٹوگرافر، ایس پی جی کے لوگ اس بچے کی مدد کریں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے کانپور میں تقریباً 47,600 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا
May 30th, 03:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے کانپور میں تقریباً 47,600 کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کانپور کا دورہ ، جو ابتدائی طور پر 24 اپریل 2025 کو طے تھا ، پہلگام میں دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ انہوں نے کانپور کے سپوت جناب شوبھم دویدی کو خراج عقیدت پیش کیا ، جو اس وحشیانہ حملے کا شکار ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ملک بھر میں بہنوں اور بیٹیوں کے درد، تکلیف، ناراضگی اور اجتماعی غم و غصے کو گہرائی سے محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماعی غصہ، آپریشن سندور کے سامنے آنے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ انہوں نے آپریشن سندور کی کامیابی پر زور دیا ، جہاں پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور پاکستانی فوج جنگ کے خاتمے کے لیے التجا کرنے پر مجبور ہوئی۔ وزیر اعظم نے مسلح افواج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ جدوجہد آزادی کی سرزمین سے ان کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مضبوطی سے اس بات کا اعادہ کیا کہ دشمن ، جس نے آپریشن سندور کے دوران رحم کی بھیک مانگی تھی، اسے کسی وہم میں نہیں رہنا چاہیے، کیونکہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے تین واضح اصولوں کا خاکہ پیش کیا۔ سب سے پہلے، ہندوستان ہر دہشت گردانہ حملے کا فیصلہ کن جواب دے گا۔ اس ردعمل کے وقت، طریقہ کار اور شرائط کا تعین صرف ہندوستانی مسلح افواج کریں گی۔ دوسرا ، ہندوستان اب جوہری خطرات سے خوف زدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اس طرح کے انتباہات کی بنیاد پر فیصلے کرے گا۔ تیسرا ، ہندوستان دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈز اور انہیں پناہ دینے والی حکومتوں دونوں کو ایک ہی نظر سے دیکھے گا۔ پاکستان کے ریاستی اور غیر ریاستی اداروں کے درمیان فرق اب قبول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے واضح طور پر زور دے کر کہا کہ دشمن جہاں کہیں بھی ہو، اسے ختم کر دیا جائے گا ۔وزیر اعظم بھونیشور میں 30 نومبر سے 1 دسمبر تک پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز/ انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
November 29th, 09:54 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک ریاستی کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڈیشہ میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرل آف پولیس 2024 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لکھنؤ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا
September 08th, 01:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ، اتر پردیش میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔This election is to free country from mentality of 1000 years of slavery: PM in Aonla
April 25th, 01:07 pm
In the Aonla rally, PM Modi continued to criticize the opposition, whether it be the Congress or the Samajwadi Party, stating that they only think about their own families. He said, “For these people, their family is everything, and they do not care about anyone else. In Uttar Pradesh, the Samajwadi Party did not find a single Yadav outside their family to whom they could give a ticket. Whether it's Badaun, Mainpuri, Kannauj, Azamgarh, Firozabad, everywhere, tickets have been given only to members of the same family. Such people will always prioritize the welfare of their own family, and for them, anyone outside their family holds no significance.”PM Modi captivates massive audiences at vibrant public gatherings in Agra, Aonla & Shahjahanpur, Uttar Pradesh
April 25th, 12:45 pm
In anticipation of the 2024 Lok Sabha Elections, Prime Minister Narendra Modi delivered stirring addresses to massive crowds in Agra, Aonla and Shahjahanpur in Uttar Pradesh. Amidst an outpouring of affection and respect, PM Modi unveiled a transparent vision for a Viksit Uttar Pradesh and a Viksit Bharat. The PM exposed the harsh realities of the Opposition’s trickery and their “loot system”.لکھنؤ میں چوتھے یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 19th, 03:00 pm
آج ہم یہاں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک ترقی یافتہ اتر پردیش کی تعمیر کے عہدکے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔ اور مجھے بتایا گیا کہ اس وقت ٹیکنالوجی کے ذریعے یوپی کی 400 سے زیادہ اسمبلی سیٹوں پر لاکھوں لوگ اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں اپنے تمام فیملی ممبرز کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ 7-8 سال پہلے ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اتر پردیش میں بھی سرمایہ کاری اور نوکریوں کے حوالے سے ایسا ماحول پیدا ہوگا۔ چاروں طرف جرائم، فسادات، چھینا جھپٹی کی خبریں تھیں۔ اس دوران اگر کوئی کہتا کہ وہ یوپی کو ترقی یافتہ بنائیں گے، تو شاید کوئی سننے کو تیار نہ ہوتا، یقین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ لیکن آج دیکھیں، لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری اتر پردیش کی سرزمین پر آرہی ہے۔ اور میں اتر پردیش سے ایم پی ہوں۔ اور جب میرے اتر پردیش میں کچھ ہوتا ہے، تو مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ آج ہزاروں پروجیکٹوں پر کام شروع ہو رہا ہے۔ یہ جو فیکٹریاں لگ رہی ہیں، یہ صنعتیں جو لگ رہی ہیں، یہ یوپی کی تصویر بدلنے والی ہیں۔ میں سبھی سرمایہ کاروں،خاص طور پر یوپی کے تمام نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نےاترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا
February 19th, 02:30 pm
اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب وِکست اتر پردیش کی ترقی کے ذریعے وِکست بھارت کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے 400 سے زیادہ حلقوں سے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ شہری اب ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں، جس کا 8-7 سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں مثبت ماحول کی وجہ سےسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر ستائش کی۔ ’’آج اتر پردیش لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،کیونکہ وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، لہٰذا آج کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتر پردیش کی شکل بدل دے گا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔