بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کیپٹن شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
June 28th, 08:24 pm
وزیر اعظم: آج آپ مادر وطن سے،بھارت کی سرزمین سے بہت دور ہیں، لیکن آپبھارتیوں کے دلوں کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔آپ کے نام میں شبھ ہے اور آپ کا سفر بھی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اس وقت ہم دونوں بات کر رہے ہیں، لیکن 140 کروڑ بھارتیوں کے جذبات بھی میرے ساتھ ہیں۔ میری آواز میں تمامبھارتیوں کا جوش اورخروش ہے۔ خلا میں بھارت کا جھنڈا لہرانے کے لیے میں آپ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں زیادہ وقت نہیں لے رہا، تو سب سے پہلے یہ بتائیں کہ کیا وہاں سب ٹھیک ہے؟ کیا آپ خیریت سے ہیں؟وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کے ساتھ بات چیت کی
June 28th, 08:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارتیہ خلابازگروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتیہ بن گئے، کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ شوبھانشو شکلا اس وقت مادر وطن سے سب سے زیادہ دور ہیں لیکن وہ تمام بھارتیوں کے دلوں کے سب سے قریب ہیں۔ انہوں نے کہاکیا کہ شوبھانشو کا نام بذات خودشبھ ہے، اور ان کا سفر ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گرچہ یہ دو افراد کے درمیان بات چیت تھی، اس نے 140 کروڑ بھارتیوں کے جذبات اور جوش کو مجسم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبھانشو سے چیت میں پوری قوم کا اجتماعی جوش اور فخر تھا اور شوبھانشو کو خلا میں بھارت کا جھنڈا لہرانے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے شوبھانشو کی خیریت دریافت کی اورپوچھا کیا خلائی اسٹیشن پر سب کچھ ٹھیک ہے؟صنعت کے رہنماؤں نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت کی ستائش کی
October 15th, 02:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین – ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی(آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کے دوران انڈیا موبائل کانگریس کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ ڈبلیو ٹی ایس اے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے معیار سازی کے کام کے لیے ایک گورننگ کانفرنس ہے، جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ آئی ٹی یو – ڈبلیو ٹی ایس اے کی میزبانی ہندوستان اور ایشیا- بحر الکاہل میں کی جا رہی ہے۔ یہ ایک اہم عالمی ایونٹ ہے، جس نے 190 سے زیادہ ممالک کے 3000 سے زیادہ صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ٹیک ماہرین کو جمع کیا ہے، جو ٹیلی کام، ڈیجیٹل اور آئی سی ٹی کے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔