The history of Somnath is not one of destruction or defeat, it is a history of victory and renewal: PM Modi during Somnath Swabhiman Parv
January 11th, 12:00 pm
PM Modi addressed the Somnath Swabhiman Parv in Somnath, recalling the sacrifices of those who dedicated their lives to the protection and reconstruction of the temple. Emphasising that the festival is not merely a remembrance of the destruction that took place a thousand years ago, the PM said it is a celebration of a thousand-year journey of resilience, as well as of India’s existence and pride. He underscored the resolve to move forward with the vision of “Dev se Desh.”PM Modi addresses the Somnath Swabhiman Parv in Somnath, Gujarat
January 11th, 11:41 am
PM Modi addressed the Somnath Swabhiman Parv in Somnath, recalling the sacrifices of those who dedicated their lives to the protection and reconstruction of the temple. Emphasising that the festival is not merely a remembrance of the destruction that took place a thousand years ago, the PM said it is a celebration of a thousand-year journey of resilience, as well as of India’s existence and pride. He underscored the resolve to move forward with the vision of “Dev se Desh.”وارانسی سے چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 08th, 08:39 am
یوگی آدتیہ ناتھ جی، اتر پردیش کے پرجوش وزیر اعلیٰ؛ مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، بھائی اشونی ویشنو جی، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے جا رہے بہترین کام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ارناکولم سے کیرالہ کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے؛ مرکز میں میرے ساتھی، سریش گوپی جی، جارج کورین جی؛ کیرالہ کے دیگر تمام وزراء اور عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود تھے۔ فیروز پور سے مرکز میں میرے ساتھی؛ پنجاب کے رہنما رونیت سنگھ بٹو جی، وہاں موجود تمام عوامی نمائندے؛ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک جی، جو لکھنؤ سے شامل ہوئے؛ دیگر معززین؛ اور کاشی سے میرے اپنے لوگ یہاں موجود ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا
November 08th, 08:15 am
بھارت کے جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بابا وشوناتھ کی مقدس نگری وارانسی کے تمام خاندانوں کو اپنی جانب سے احتراماً مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو دیپاولی کے موقع پر جو غیر معمولی جشن دیکھنے کو ملا، وہ وارانسی کی روحانیت اور توانائی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن بھی ایک مقدس اور مبارک موقع ہے اور اس ترقی کے تہوار کے لیے سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔اترپردیش کے وارانسی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع وزیراعظم کی تقریر کا متن
August 02nd, 11:30 am
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، پٹنہ سے ہمارے ساتھ شامل ہو ئے وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان جی ، ملک کے مختلف حصوں سے شریک تمام معزز وزرائے اعلیٰ، گورنر حضرات، وزراء، اتر پردیش حکومت کے وزراء، یوپی بی جے پی کے صدر بھوپندر سنگھ سنگھ چودھری جی ،تمام ممبران اسمبلی اور عوامی نمائندگان اور میرے پیارے کسان بھائیوں اور بہنوں اور خاص طور پر کاشی کے میرے مالک، ملک کے عوام!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے وارانسی میں تقریباً 2,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا
August 02nd, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں تقریباً 2,200 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساون کےمبارک مہینے میں وارانسی کے خاندانوں سے ملاقات پر دلی جذبات کا اظہار کیا۔ وارانسی کے لوگوں کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب مودی نے شہر کے ہر خاندان کے فرد کو احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔ جناب مودی نے ساون کے مبارک مہینے کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر کے کسانوں سے رابطہ قائم کرنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔تمل ناڈو کے گنگئی کونڈا چولاپورم مندر میں آدی تھروتھرائی فیسٹیول کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 27th, 12:30 pm
معزز آدھینم مٹھادھیش ، چنمایا مشن کے سوامی، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، میرے کابینہ کے ساتھی ڈاکٹر ایل مروگن جی، مقامی رکن پارلیمنٹ تھروما-ولون جی، ڈائس پر موجود تمل ناڈو کے وزراء، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی معزز جناب الیاراجہ جی ، تمام اودواروں، عقیدت مندوں، طلباء، ثقافتی مورخین، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو! نمہ شیوائے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنگائی کونڈا چولاپورم، تمل ناڈو میں ”آدی تھروتھرائی“ فیسٹیول سے خطاب کیا
July 27th, 12:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے گنگائی کونڈہ چولاپورم مندر میں آدی تھروتھرائی فیسٹیول سے خطاب کیا۔ بھگوان شیو کے سامنے جھکتے ہوئے، جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ راجہ راج چولا کی مقدس سرزمین میں شیو درشن کے ذریعے حاصل ہونے والی گہری روحانی توانائی کی عکاسی کرتے ہوئے، جناب الیاراجا کی موسیقی اور اودھوروں کے مقدس منتروں کے ساتھ اس روحانی ماحول نے روح کو گہرائی سے متاثر کیا ہے۔وزیر اعظم نے مہاشیوراتری کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
February 26th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاشیوراتری کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی۔Congress opposes abrogation of Article 370 and CAA to enable divisive politics: PM Modi in Junagadh
May 02nd, 11:30 am
Addressing a rally in Junagadh and attacking the Congress’s intent of pisive politics, PM Modi said, “Congress opposes abrogation of Article 370 and CAA to enable pisive politics.” He added that Congress aims to pide India into North and South. He said that Congress aims to keep India insecure to play its power politics.Congress 'Report Card' is a 'Report Card' of scams: PM Modi in Surendranagar
May 02nd, 11:15 am
Ahead of the impending Lok Sabha elections, Prime Minister Narendra Modi addressed powerful rally in Surendranagar, Gujarat. He added that his mission is a 'Viksit Bharat' and added, 24 x 7 for 2047 to enable a Viksit Bharat.PM Modi addresses powerful rallies in Anand, Surendranagar, Junagadh and Jamnagar in Gujarat
May 02nd, 11:00 am
Ahead of the impending Lok Sabha elections, Prime Minister Narendra Modi addressed powerful rallies in Anand, Surendranagar, Junagadh and Jamnagar in Gujarat. He added that his mission is a 'Viksit Bharat' and added, 24 x 7 for 2047 to enable a Viksit Bharat.نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں اولین‘نیشنل کرئیٹرز ایوارڈز’ کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 08th, 10:46 am
اس تقریب میں حاضر ہوں - وزراء کی کونسل سے میرے ساتھی، اشونی وشنو جی، جیوری کے اراکین پرسون جوشی اور روپالی گنگولی، اور ملک کے کونے کونے سے ہمارے ساتھ شامل ہونے والے تمام مواد تخلیق کاروں کے ساتھ ساتھ میرے نوجوان دوست جو اس پروگرام کو دیکھ رہے ہیں۔ اور ان سب کے علاوہ دیگر تمام معززین! آپ سب کا پرتپاک استقبال اور مبارکباد! آپ نے یہاں اپنا مقام حاصل کیا ہے، اور اسی وجہ سے آپ آج بھارت منڈپم میں ہیں۔ باہر کی علامت تخلیقی صلاحیتوں کی بھی نمائندگی کرتی ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں جی -20 کے رہنماؤں نے ایک بار آگے بڑھنے کے راستے پر بات کرنے کے لیے بلایا تھا جسے دنیا کے لیے ہموار کیا جانا چاہیے۔ اور آج، آپ یہاں بھارت کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔اولین قومی تخلیق کار ایوارڈز کے فاتحین کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
March 08th, 10:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں، اولین قومی تخلیق کار ایوارڈ پیش کئے۔ انہوں نے فاتحین کے ساتھ مختصر بات چیت بھی کی۔ ایوارڈ کو مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے، تخلیقی صلاحیتوں کے استعمال کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے مہا شیو راتری پر لوگوں کو مبارکباد دی
March 08th, 08:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہا شیو راتری کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ یہ عظیم تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی لائے اور امرتکال میں ملک کے عزائم کو بھی نئی طاقت بخشے۔وارانسی کے بی ایچ یو میں سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 23rd, 11:00 am
آپ سب پریوار کے لوگن کے ہمار پرنام ! مہامنا کے اس آنگن میں تمام اہل علم اور خاص کر نوجوان اسکالرز کے درمیان آکر علم کی گنگا میں ڈبکی لگانے کا احساس ہورہا ہے۔ جو کاشی ابدی ہے، جو کاشی وقت سے بھی قدیم کہی جاتی ہے، جس کی شناخت ہماری جدید نوجوان نسل ذمہ داری سے مضبوط کر رہی ہے، یہ منظر دل کو اطمینان بھی دیتا ہے، فخر کا احساس بھی کراتا ہے اور یہ اعتماد بھی دلاتا ہے کہ امرت کال میں آپ سبھی نوجوان ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کاشی علم کا سرمایہ ہے۔ آج کاشی کی وہ طاقت اور اس کی شکل، پھر سے ابھر رہی ہے۔ یہ پورے ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے اور اب مجھے کاشی سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا، کاشی سنسد علمی مقابلہ، اور کاشی سنسد فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کو انعامات دینے کا موقع ملا ہے۔ میں تمام جیتنے والوں کو ان کی محنت، ان کی صلاحیتوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں، میں ان کے اہل خانہ اور ان کے گروؤں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور جو نوجوان کامیابی سے چند قدم دور ہیں، کچھ 4 پرآکر پھنس گئے ہیں، میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کاشی کی علمی روایت کا حصہ بنے اور اس کے مقابلے میں بھی حصہ لیں۔ یہ اپنے آپ میں بڑے فخر کی بات ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی ساتھی ہارا نہیں ہے اور نہ ہی پیچھے رہا ہے۔ آپ اس شرکت کے ذریعے بہت سی نئی چیزیں سیکھ کر کئی قدم آگے آئے ہیں۔ اس لیے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر شخص مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں اس تقریب کے انعقاد کے لیے شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ، کاشی ودوت پریشد اور تمام اسکالرز کا بھی احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے کاشی کے سنسد کے طور پر میرے وژن کو پورا کرنے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے اور بے مثال تعاون فراہم کیا ہے۔ کاشی میں گزشتہ 10 سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور کاشی کے بارے میں مکمل معلومات پر آج یہاں دو کتابوں کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ کاشی نے گزشتہ 10 سالوں میں ترقی کا جو سفر طے کیا ہے، اس کے ہر مرحلے اور یہاں کی ثقافت کو بھی ان کافی ٹیبل بک میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشی میں منعقد ہونے والے تمام سنسدی مقابلوں پر چھوٹی کتابیں بھی لانچ کی گئی ہیں۔ میں اس کے لیے کاشی کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی
February 23rd, 10:20 am
وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کاشی سنسد پرتیوگیتا پر کتابچہ اور ایک کافی ٹیبل بک کی بھی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے کاشی سنسد گیان پرتیوگیتا، کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا اور کاشی سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کے فاتحین کوانعامات سے نوازا اور وارانسی کے سنسکرت کے طلباء میں کتابیں، یونیفارم سیٹ، موسیقی کے آلات اور میرٹ اسکالرشپ بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا گیلری کا بھی معائنہ کیا اور شرکاء کے ساتھ ان کی تصویروں کے اندراجات کے ساتھ بات چیت کی۔وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور قوم کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 18th, 02:16 pm
یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، گجرات اسمبلی کے اسپیکر اور بناس ڈیری کے چیئرمین اور جناب شنکر بھائی چودھری، جو آج خاص طور پر کسانوں کو تحفہ دینے کے یہاں آئے ہیں، ریاستی کابینہ کے ارکان ، ارکان اسمبلی ، دیگر معززین اور بنارس کے میرے پریوار جنوں ۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے شہر وارانسی میں، 19150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
December 18th, 02:15 pm
ان پروجیکٹوں میں ریلوے کے دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ تقریباً 10900 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئے پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر-نیو بھاؤپور ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پروجیکٹ کا افتتاح بھی شامل ہے۔ انہوں نے وارانسی-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین، دوہری گھاٹ-ماؤ ایم ای ایم یو ٹرین اور نئے افتتاح کردہ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور پر لمبی دوری کی مال گاڑیوں کی ایک جوڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے بنارس لوکوموٹیو ورکس کی طرف سے بنائے گئے 10000 ویں لوکوموٹیو کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے 370 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو آر او بی کے ساتھ گرین فیلڈ شیو پور-پھلواریا-لہارتارا سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم کے ذریعے افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں 20 سڑکوں کو مضبوط اور چوڑا کرنا شامل ہے؛ کیتھی گاؤں میں سنگم گھاٹ روڈ اور پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال میں رہائشی عمارتوں کی تعمیر، پولیس لائن اور پی اے سی بھولن پور میں 200 والی دو اور 150 بستروں پر مشتمل کثیر المنزلہ بیرک کی عمارتیں، 9 مقامات پر بنائے گئے اسمارٹ بس شیلٹرز اور علی پور میں تعمیر کردہ 132 کلو واٹ کا سب اسٹیشن شامل ہے ۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت یونیفائیڈ ٹورسٹ پاس سسٹم کا بھی آغاز کیا۔وارانسی میں کاشی سانسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب اور اٹل آواسیہ ودیالیوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 08:22 pm
بابا کے آشیرواد سے کاشی کی عزت ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جی- 20 سمٹ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنا جھنڈا بلند کیا ہے، لیکن اس میں کاشی کا ذکر خاص ہے۔ کاشی کی خدمت، کاشی کا ذائقہ، کاشی کی ثقافت اور کاشی کا سنگیت ... جی- 20 کے لیے کاشی آنے والا ہر مہمان اسے اپنی یادوں میں اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جی- 20 کی یہ حیرت انگیز کامیابی مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔