ہردوئی، اتر پردیش میں گنگا ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن:
April 29th, 11:35 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے وزیرِ اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش جی پاٹھک، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جتن پرساد جی، پنکج چودھری جی، یوپی حکومت کے وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے اور اتنی بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں 594 کلومیٹر طویل گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا
April 29th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ہردوئی میں 594 کلومیٹر طویل رسائی پر قابو پانے والے گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھگوان نرسمہا کے مقدس خطے اور ماں گنگا کی روحانی موجودگی کا ذکر کیا جو اس مقام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا خطہ گنگا جی کی روحانی اور زندگی بخش نعمتوں سے مزین ایک تِیرتھ ہے۔جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اتر پردیش کو ملنے والے ایکسپریس ویز دراصل ماں گنگا کی طرف سے ایک نعمت ہیں، جو چند گھنٹوں میں مقدس مقامات تک پہنچنے کے قابل بناتے ہیں۔TMC only abuses, threatens, spreads lies: PM Modi in Barrackpore, West Bengal
April 27th, 12:00 pm
Ahead of the second phase of the West Bengal Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive rally in Barrackpore, energising the crowd with a powerful and emotive speech. Drawing from history to the present, PM Modi invoked Barrackpore’s legacy as the cradle of India’s first war of independence in 1857, positioning it as a symbol of change once again. “Barrackpore paving way for change in Bengal”, he added.PM Modi’s high-octane address electrifies Barrackpore
April 27th, 11:30 am
Ahead of the second phase of the West Bengal Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive rally in Barrackpore, energising the crowd with a powerful and emotive speech. Drawing from history to the present, PM Modi invoked Barrackpore’s legacy as the cradle of India’s first war of independence in 1857, positioning it as a symbol of change once again. “Barrackpore paving way for change in Bengal”, he added.وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رام جنم بھومی مندر میں سور یہ تلک کا مشاہدہ کیا
March 27th, 05:02 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایودھیا کے شری رام جنم بھومی مندر میں سور یہ تلک کا مشاہدہ کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’ بھگوان شری رام کا آشیرواد ہمیشہ ہم پر برقرار رہے۔‘‘وزیر اعظم نے رام نومی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی
March 26th, 12:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رام نومی کے مبارک موقع پر عوام الناس کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ مریادا پرشوتم بھگوان رام کی زندگی قربانی، تپسیا اور ضبط نفس کی علامت ہے اور یہ عوام کو ہر صورتحال کا سامنا قوت اور عزم محکم کے ساتھ کرنے کی ترغیب فراہم کرتی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں رام للا کے پران پرتیشٹھا کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد پیش کی
December 31st, 01:51 pm
ایودھیا میں رام للا کے پران پرتیشٹھا کی دوسری سالگرہ کے مبارک موقع پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔لوک سبھا میں وندے ماترم کے 150 سال پر خصوصی بحث کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 08th, 12:30 pm
میں آپ کا اور ایوان کے تمام معزز اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہم نے اس اہم موقع پر ایک اجتماعی بحث کا راستہ اختیار کیا ہے۔ وہ منتر، وہ جے گھوش جس نے ملک کی آزادی کی تحریک کو توانائی بخشی، تحریک دی، قربانی اور تپسیا کا راستہ دکھایا، اُس ’وندے ماترم‘ کو اس مقدس ایوان میں یاد کرنا ہم سب کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ وندے ماترم کے 150 برس کے موقع کے ہم گواہ بن رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا دور ہے جو ہمارے سامنے تاریخ کے بے شمار واقعات کو لے کر آتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اس کا صحیح استعمال کریں تو یہ بحث نہ صرف اس ایوان کی عزم و وابستگی کو ظاہر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی، نسل در نسل، یہ ایک درس کا باعث بن سکتی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث کاآغاز کیا
December 08th, 12:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں قومی گیت ‘‘وندے ماترم’’ کے 150 سال مکمل ہونےکے موقع پر منعقدہ خصوصی بحث سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر اجتماعی بحث کا راستہ منتخب کرنے پر ایوان کے تمام معزز اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ایک ایسا منتر اور پکار تھی،جس نے ملک کی تحریک آزادی کو توانائی اور تحریک بخشی ، قربانی اور حوصلہ کا راستہ دکھایا ، آج اسے یاد کرنا ایوان کےتمام اراکین کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ملک وندے ماترم کے 150 سال کے تاریخی موقع کا گواہ بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور تاریخ کے بے شمار واقعات کو ہمارے سامنے لے کرآیا ہے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بحث نہ صرف ایوان کے عزم کی عکاسی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے تعلیم کے ذریعہ کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے ، اگر سب مل کر اس کا اچھا استعمال کریں ۔شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 28th, 03:35 pm
پرتگالی جیووتم مٹھاچیہ ،سگوویہ بھکتانک، آنی انویایانک، موگاچو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا
November 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر ان کا دل گہرے سکون سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگوں کی موجودگی میں بیٹھنا بذات خود ایک روحانی تجربہ ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہاں موجود بے شمار عقیدت مندوں کی موجودگی اس مٹھ کی صدیوں پرانی زندہ طاقت کو مزید بڑھا رہی ہے اور آج کی اس تقریب میں عوام کے درمیان موجود رہنے کو وہ خود ایک سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے انہیں رام مندر اور ویر وِٹھل مندر کے دورے کا شرف حاصل ہوا اور وہاں کا سکون و ماحول اس تقریب کی روحانیت کو مزید گہرا کر گیا ہے۔کروشیتر میں شری گرو تیغ بہادر جی کے 350 ویں یوم شہادت کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 25th, 04:40 pm
ہریانہ کے گورنر اسیم گھوش جی ، مقبول وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی ، میرے مرکزی کابینہ کے ساتھی منوہر لال جی ، راؤ اندرجیت سنگھ جی ، کرشن پال جی ، ہریانہ ایس جی پی سی کے صدر جگدیش سنگھ جھینڈا جی ، اور دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہریانہ کے کروکشیتر میں شری گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دِوس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا
November 25th, 04:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے کروکشیتر میں سری گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں شہیدی دِوس کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی وراثت کے ایک شاندار سنگم کے طور پر آیا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ صبح میں وہ رامائن کے شہر ایودھیا میں تھے اور اب وہ گیتا کے شہر کروکشیتر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی شری گرو تیغ بہادر جی کو ان کے 350ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تقریب میں سنتوں اور معزز افراد کی موجودگی کو تسلیم کیا اور سب کو اپنے عقیدت مندانہ سلام کا اظہار کیا۔شری رام جنم بھومی مندر دھوجاروہن اتسو کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 25th, 10:20 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سب سے قابل احترام سرسنگھ چالک، ڈاکٹر موہن بھاگوت جی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر، قابل احترام مہنت نرتیہ گوپال داس جی، سنت برادری، یہاں آئے سبھی عقیدت مند، ملک اور دنیا کے رام بھکت کی جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کیا
November 25th, 10:13 am
قوم کے سماجی، ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں تاریخی لمحات رقم کرتے ہوئے، وزیرِاعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا میں مقدس شری رام جنم بھومی مندر کے شیکھرپرباضابطہ طور پر کیسریا جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔دھوجا اُتسو مندر کی تعمیر کے مکمل ہونے کی علامت ہے اور یہ ثقافتی جشن اور قومی یکجہتی کے ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ آج ایودھیا شہر ہندوستان کے ثقافتی شعور کی ایک اور بلند چوٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔جناب مودی نے کہا: “آج پورا ہندوستان اور ساری دنیا بھگوان شری رام کے جذبے سے شرابورہو گئی ہے”۔انہوں نے زور دے کرکہا کہ رام کے ہر عقیدت مند کے دل میں انوکھی تسکین، بے پایاں شکرگزاری اور عظیم روحانی خوشی موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدیوں پرانے زخم بھر رہے ہیں، صدیوں کا درد ختم ہو رہا ہے اور صدیوں کا عزم آج اپنی تکمیل کوپہنچ رہا ہے۔وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ یہ اس یگیہ کا اختتام ہے جس کا شعلہ 500 سال تک جلتا رہا، ایک یگیہ جس کا اعتقاد کبھی کمزور نہ ہوا اور جس کا یقین ایک لمحے کے لیے بھی ٹوٹا نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھگوان شری رام کے سناتن توانائی اور شری رام کے خاندان کی عظمت اس دھرم دھوجا کی شکل میں اس بہت ہی مقدس اور شاندار مندر میں نصب کی گئی ہے۔نیا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 01st, 01:30 pm
چھتیس گڑھ کے گورنر جناب رامین ڈیکا جی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر اور میرے دوست جناب رمن سنگھ جی، ریاست کے وزیرِ اعلیٰ جناب وِشنو دیو سائے جی، مرکزی حکومت میں میرے معزز رفیقِ کار جناب توکھن ساہو جی، نائب وزیرِ اعلیٰ جناب وِجے شرما جی، جناب ارون ساؤ جی، ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جناب چرن داس مہنت جی، اور موجود دیگر معزز وزراء، عوامی نمائندگان، حاضر خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا
November 01st, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کے ترقیاتی سفر کا سنہری آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ ان کے لیے بہت خوشگوار اور اہم دن ہے۔ انہوں نے اس سرزمین کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی بندھن پر روشنی ڈالی ، جو کئی دہائیوں سے پروان چڑھا ہے۔ پارٹی کارکن کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے چھتیس گڑھ میں کافی وقت گزارا اور بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے وژن، اس کی تخلیق کے عزم اور اس عزم کی تکمیل کو مزید یاد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ چھتیس گڑھ کی تبدیلی کے ہر لمحے کے گواہ رہے ہیں۔ جیسا کہ ریاست اپنے 25 سالہ سفر میں ایک اہم سنگ میل پر پہنچ گئی ہے، انہوں نے اس لمحے کا حصہ بننے کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔ سلور جوبلی کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ریاست کے لوگوں کے لیے نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام اور ریاستی حکومت کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے بھوٹان کے وزیر اعظم کے شری رام جنم بھومی مندر دورے کا خیرمقدم کیا
September 06th, 08:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم ٹوبگے اور ان کی اہلیہ کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا کرتے ہوئے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’پربھو شری رام کی مورتیاں دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت اور ترغیب فراہم کرتی ہیں۔‘‘ترینیداد اور ٹوباگو میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 04th, 05:56 am
آج شام آپ سب کے درمیان ہونا میرے لیے بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے۔ میں وزیر اعظم کملا جی کی شاندار مہمان نوازی اور ان کے ہمدردانہ الفاظ کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےترینیداد اور ٹوبےگو میں کمیونٹی پروگرام سے خطاب کیا
July 04th, 04:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ترینیداد اور ٹوبےگو میں بھارتی تارکین وطن کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں ریپبلک آف ترینیداد اور ٹوبےگو کی وزیر اعظم عزت مآب جناب کملا پرسادبیسیسر، ان کی کابینہ کے اراکین، اراکین پارلیمنٹ اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس تقریب میں، وزیر اعظم کا غیر معمولی گرمجوشی کے ساتھ تارکین وطن نے استقبال کیا اور رنگارنگ روایتی ہند-ترینیدین انداز میں استقبال کیا۔