وگیان بھون، نئی دہلی میں آچاریہ شری ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
June 28th, 11:15 am
قابل احترام آچاریہ پرگیہ ساگر مہاراج جی، شراون بیلاگولا کے مٹھادھیش پجاری سوامی چاروکیرتی جی، میرے ساتھی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی بھائی نوین جین جی، بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے صدر پرینک جین جی، سکریٹری ممتا جین جی، ٹرسٹی پیوش جین جی ،دیگر تمام معززین، سنتوں، خواتین و حضرات، جئے جنیندر!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
June 28th, 11:01 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم بھارت کی روحانی روایت میں ایک یادگار موقع دیکھ رہی ہے جس میں آچاریہ شری ودیا نند جی منیراج کی صد سالہ تقریبات کے تقدس کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محترم آچاریہ کی لازوال ترغیب سے مزین یہ تقریب ایک غیر معمولی اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کی اور تقریب میں شرکت کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے مہاویر جینتی کے موقع پر بھگوان مہاویر کے نظریات کےغیر معمولی اثرات کو یاد کیا
April 10th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج مہاویر جینتی کے موقع پر بھگوان مہاویر کی لافانی تعلیمات کو یادکیا، اور اپنی خود کی زندگی پران کی تعلیمات کے گہرے اثرات کےبارےمیں بات کی۔نوکار مہا منتردیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 09th, 08:15 am
من شانت ہے، من استھیر ہے، صرف شانتی، ایک عجیب تجربہ ہے، الفاظ سے پرے، سوچ سے بھی پرے، نوکار مہامنتر اب بھی من مستکس میں گونج رہا ہے۔ نموں اریہنتاں-- نموں سدھاں--نموں آئیرییاڑں-- نموں اُوجھیاڑں-- نموں لوئے سبھیہ ساہوڑں-- ایک سور، ایک پرواہ، ایک اُورجا، نہ کوئی اتار، نہ کوئی چڑھاؤ، بس استھرتا، بس سمبھاؤ، ایک ایسی چیتنا، ایک جیسی لے، ایک جیسا پرکاش بھیتر ہی بھیتر- میں نوکار مہامنتر کی اس ادھیاتمک شکتی کو اب بھی اپنے اندر اَنوبھو کر رہا ہوں۔ کچھ برسوں پہلے میں بنگلور میں ایسے ہی ایک ساموہک منتر اُچھاڑ کا ساکشی بنا تھا، آج اُسی کا تجربہ ہے اور اتنی ہی گہرائی میں۔ اس بار ملک اور بیرون ملک میں ایک ساتھ، ایک ہی چیتنا سے جڑے لاکھوں کروڑوں پُنّیہ آتمائیں، ایک ساتھ بولے گئے شبد، ایک ساتھ جاگی اوُرجا، یہ واقعی اَبھوت پورو ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوکار مہا منتر دیوس کا افتتاح کیا
April 09th, 07:47 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں نوکار مہا منتر دیوس کا افتتاح کیا اور اس میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے نوکار منتر کے گہرے روحانی تجربے پر روشنی ڈالی اور ذہن میں سکون اور استحکام لانے کی اس کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے امن کے اس غیر معمولی احساس پر تبصرہ کیا جو الفاظ اور خیالات سے بالاتر ہے اور ذہن اور شعور کے اندر گہرائی تک گونجتا ہے۔ جناب مودی نے نوکار منتر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان مقدس مہامنتروں کا جاپ کیا ، منتر کو توانائی کے ایک متحد بہاؤ کے طور پر بیان کیا جو استحکام، ہم آہنگی اور شعور اور اندرونی روشنی کی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ اپنے ذاتی تجربے پر غور کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اندر نوکار منتر کی روحانی طاقت کو کیسے محسوس کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کئی سال قبل بنگلورو میں اسی طرح کے اجتماعی نعرے لگانے والے واقعہ کو یاد کیا، جس نے ان پر دیرپا تاثر چھوڑا۔ وزیر اعظم نے ملک اور بیرون ملک لاکھوں نیک روحوں کے ایک متحد شعور میں اکٹھے ہونے کے منفرد تجربے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اجتماعی توانائی اور مربوط الفاظ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے واقعی غیر معمولی اور بے مثال قرار دیا۔سردار دھام بھون کے افتتاح اور سردار دھام مرحلہ II کے بھومی پوجن کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 11th, 11:01 am
پروگرام میں ہمارے ساتھ موجود گجرات کے وزیر اعلی جناب وجے بھائی روپانی جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب نتن بھائی، مرکز میں وزرائے کونسل کے میرے ساتھی، جناب پرشوتم روپالا جی، جناب منسکھ بھائی مانڈویہ جی، بہن انوپریہ پٹیل جی، لوک سبھا میں میرے ساتھی اور گجرات پردیش جنتا پارٹی کے صدر جناب سی آر پاٹل جی، گجرات حکومت کے تمام وزرا، یہاں موجود تمام ساتھی ایم پی، گجرات کے ایم ایل اے، سردار دھام کے تمام ٹرسٹی ، میرے دوست بھائی شری گاگ جی بھائی، ٹرسٹ کے تمام معزز اراکین، اس مقدس کام کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون کرنے والے سبھی ساتھی، بھائیوں اور بہنوںوزیر اعظم نے سرداردھام بھون کا افتتاح اور سردار دھام مرحلہ–II کنیا چھاترالیہ کا بھومی پوجن کیا
September 11th, 11:00 am
نئی دہلی۔ 11 ستمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سرداردھام بھون کا افتتاح اور سردار دھام مرحلہ –II کنیا چھاترالیہ کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی بھی موجود تھے۔ہر ایک کی مکمل نگہداشت اور ٹیکہ لگانا ضروری ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
April 25th, 11:30 am
ساتھیو، پچھلے دنوں اس بحران سے نمٹنے کے لیے، میری، الگ الگ شعبوں کے ایکسپرٹ کے ساتھ، ماہرین کے ساتھ طویل بات چیت ہوئی ہے ۔ ہماری دوا ساز صنعت کے لوگ ہوں، ویکسین بنانے والے ہوں ، آکسیجن بنانے کے عمل سے منسلک لوگ ہوں یا پھر طبی شعبہ کے جانکار، انہوں نے، اپنے اہم مشورے حکومت کو دیے ہیں۔ اس وقت ، ہمیں اس لڑائی کو جیتنے کے لیے، ماہرین اور سائنسی صلاح کو ترجیح دینی ہے ۔ ریاستی سرکار کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں حکومت ہند پوری طاقت سے مصروف عمل ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کی بھر پور کوششیں کر رہی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی 16 نومبر کو جین آچاریہ شری وجے ولبھ سرایشور جی مہارج کی 151 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر امن کے مجسمےکی نقاب کشائی کریں گے
November 14th, 06:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 16 نومبر 2020 کو دن میں ساڑھے 12 بجے جین آچاریہ شری وجے ولبھ سرایشور جی مہاراج کی 151 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر امن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔