کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 09:24 pm
ابھی تین چار دن پہلے ہی میں اپنے ساتھی حکومت ہند میں وزیر جارج کورین جی کے کرسمس کے جشن میں گیا تھا ۔ اب آج آپ کے درمیان آکر خوشی ہو رہی ہے ۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا-سی بی سی آئی کی یہ تقریب کرسمس کی خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ہے ، یہ دن ہم سب کے لیے یادگار بننے والا ہے ۔ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سال سی بی سی آئی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے ۔ میں اس موقع پر سی بی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی
December 23rd, 09:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے سی بی سی آئی سینٹر کے احاطے میں کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی وزیر اعظم نے ہندوستان میں کیتھولک چرچ کے صدر دفتر میں اس طرح کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔ وزیر اعظم نے مسیحی برادری کے اہم رہنماؤں بشمول کارڈینلز، بشپس اور چرچ کے سرکردہ رہنماؤں سے بھی بات چیت کی۔وزیراعظم نے تمام اہل وطن کو کرسمس کی مبارکباد دی
December 25th, 09:56 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج کرسمس کے موقع پر تمام اہل وطن کو اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔