کابینہ نے پی ایم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کی از سرِ نو تشکیل اور قرض دینے کی مدت کو 31 دسمبر 2024 سے آگے بڑھانے کو منظوری دی

August 27th, 02:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کی‘ از سرِ نو تشکیل ’ اور قرض دینے کی مدت کو 31 دسمبر 2024 سے آگے بڑھانے کو منظوری دی۔ قرض کی مدت کو اب 31 مارچ 2030 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے لیے کل اخراجات 7,332 کروڑ روپے ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد 50 لاکھ نئے مستفیدین سمیت 1.15 کروڑ مستفیدین کو فائدہ پہنچانا ہے ۔

کابینہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے قرض کی گارنٹی اسکیم ( ایل جی ایس سی اے ایس ) اور ایمرجنسی کریڈٹ لائن اسکیم ( ای سی ایل جی ایس ) کے فنڈ میں اضافے کو منظوری دی

June 30th, 06:57 pm

نئی دلّی ، 30 جون / کووڈ – 19 کی دوسری لہر سے ، خاص طور پر حفظانِ صحت کے سیکٹر پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کووڈ سے متاثرہ شعبوں کے لئے قرض کی ضمانت اسکیم ( ایل جی ایس سی اے ایس ) کو منظوری دی ہے ، جس میں براؤن فیلڈ کی توسیع اور صحت / طبی بنیادی ڈھانچے سے متعلق گرین فیلڈ پروجیکٹوں کے لئے قرض کی ضمانت فراہم کرنے کی خاطر 50000 کروڑ روپئے کی فنڈنگ کی جا سکے گی ۔