دلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 04th, 10:45 am

کابینہ میں میرے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی ، وزیر مملکت چندر شیکھر پیماسانی جی ، مختلف ریاستوں کے نمائندے ، بیرون ملک سے آئےمہمان،ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ تمام معززین ، یہاں موجود مختلف کالجوں سے آئے میرے نوجوان ساتھی، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کوشل دیکشانت سماروہ سے خطاب کیا

October 04th, 10:29 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں کوشل دیکشانت سماروہ کے دوران نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ۔ ملک بھر میں آئی ٹی آئی سے وابستہ لاکھوں طلباء کے ساتھ ساتھ بہار کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کچھ سال پہلے حکومت نے آئی ٹی آئی کے طلبا کے لیے بڑے پیمانے پر تفویض اسناد کی تقریبات منعقد کرنے کی ایک نئی روایت شروع کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ روایت ایک اور سنگ میل کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔

بھاؤ نگر، گجرات میں 'سمندر سے خوشحالی' کے موضوع پر منعقد پروگرام میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 20th, 11:00 am

گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، سربانند سونووال جی، سی آر پاٹل، منسکھ بھائی منڈاویہ، شانتنو ٹھاکر، نیمو بین بابھانیہ،اس پروگرام میں ملک بھر کے 40 سے زیادہ مقامات سے جڑے ،تمام بڑی بندرگاہوں سے جڑے افراد، مختلف ریاستوں کے وزراء، اعلیٰ حکام، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، آپ سبھی کو خوش آمدید۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کیا ، گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

September 20th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھاو نگر میں 34,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ’سمدر سے سمردھی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین اور لوگوں کا خیر مقدم کیا ۔ 17 ستمبر کو انہیں موصول ہوئے یومِ پیدائش کے مبارکبادی کے پیغام پر یہ اجاگر کیا کہ لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والا پیار طاقت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے ، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک وشوکرما جینتی سے لے کر گاندھی جینتی تک یعنی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سیوا پکھواڑا کے طور پرمنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2-3 دنوں کے دوران گجرات میں خدمت پر مبنی کئی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینکڑوں مقامات پر خون کے عطیہ کے کیمپ لگائے گئے ہیں ، جن میں اب تک ایک لاکھ افراد خون کا عطیہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعدد شہروں میں صفائی مہم چلائی گئی ہے ، جس میں لاکھوں شہریوں نے فعال طور پر حصہ لیا ہے ۔ جناب مودی نے بتایا کہ ریاست بھر میں 30,000 سے زیادہ صحت کیمپ لگائے گئے ہیں ، جو عوام اور خاص طور پر خواتین کو طبی جانچ اور علاج فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے ملک بھر میں خدمت کی سرگرمیوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔

کابینہ نے پی ایم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کی از سرِ نو تشکیل اور قرض دینے کی مدت کو 31 دسمبر 2024 سے آگے بڑھانے کو منظوری دی

August 27th, 02:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم کی‘ از سرِ نو تشکیل ’ اور قرض دینے کی مدت کو 31 دسمبر 2024 سے آگے بڑھانے کو منظوری دی۔ قرض کی مدت کو اب 31 مارچ 2030 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس اسکیم کے لیے کل اخراجات 7,332 کروڑ روپے ہیں ۔ اس اسکیم کا مقصد 50 لاکھ نئے مستفیدین سمیت 1.15 کروڑ مستفیدین کو فائدہ پہنچانا ہے ۔

دہلی میں مختلف ترقیاتی کاموں کے سنگ بنیاد اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 03rd, 01:03 pm

آپ سبھی کو سال 2025 کی بہت بہت مبارکباد۔ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بہت سے نئے امکانات لے کر آرہا ہے۔ دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے کی طرف ہمارا سفر اس سال اور بھی تیز ہونے والا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ سال 2025 میں ہندوستان کا یہ کردار مزید مضبوط ہوگا۔ یہ سال دنیا میں ہندوستان کی بین الاقوامی شبیہ کو مزید مضبوط کرنے کا سال ہوگا ۔ یہ سال ہندوستان کو دنیا کا بڑا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا سال ہوگا، یہ سال نوجوانوں کو نئے اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ میں تیزی سے آگے بڑھانے کا سال ہوگا، یہ سال زراعت کے شعبے میں نئے ریکارڈوں کا سال ہوگا ۔ یہ سال خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہمارے منتر کو نئی بلندیاں دینے کا سال ہوگا ، یہ سال زندگی کو آسان بنانے ، معیار زندگی کو بڑھانے کا سال ہوگا۔ آج کا پروگرام بھی اسی عزم کا ایک حصہ ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

January 03rd, 12:45 pm

ہندوستان کے وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا اور ان کی بنیاد رکھی۔ ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے نئے سال کی مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ 2025 ہندوستان کی ترقی کے لیے بے شمار مواقع کا سال ہوگا، جو ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے ہدف کی طرف لے جائے گا۔ جناب مودی نے کہا،‘‘آج ہندوستان سیاسی اور اقتصادی استحکام کا عالمی نشان بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی شبیہ آئندہ سال میں مزید مستحکم ہوگی۔’’جناب مودی نے 2025 کے لیے وژن پیش کیا، جس میں اسے ہندوستان کے لیے دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ حب بننے، نوجوانوں کو اسٹارٹ اپس اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے بااختیار بنانے، نئے زرعی ریکارڈ قائم کرنے، خواتین کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور ہر شہری کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے آسان زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کا سال قرار دیا۔

کابینہ نے ہونہار طلباءکو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے پی ایم- ودیا لکشمی اسکیم کو منظوری دی تاکہ مالی مشکلات ہندوستان کے کسی بھی نوجوان کو معیاری اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے نہ روک سکیں

November 06th, 03:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پی ایم ودیا لکشمی کو منظوری دے دی ہے، جو مرکزی سیکٹر کی ایک نئی اسکیم ہے،جو ہونہار طلباء کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ مالی رکاوٹیں کسی کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے نہ روک سکیں۔ پی ایم ودیا لکشمی ایک اور کلیدی پہل ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 سے نکلی ہے، جس نے سفارش کی تھی کہ ہونہار طلباء کو سرکاری اور نجی ایچ ای آئی دونوں میں مختلف اقدامات کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔ پی ایم ودیا لکشمی اسکیم کے تحت، کوئی بھی طالب علم جو معیاری ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن (کیو ایس ای آئیز)میں داخلہ لیتا ہے، وہ ٹیوشن فیس کی مکمل رقم اور کورس سے متعلق دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے ضمانت سے پاک، ضامن سے پاک قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا۔ اس اسکیم کا انتظام ایک سادہ، شفاف اور طالب علم دوست نظام کے ذریعے کیا جائے گا، جو باہمی طور پر مربوط اور مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔