وزیر اعظم کوگارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا گیا
June 28th, 03:07 pm
ایک خصوصی تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج سیشلز کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ارمینی نے گارجین آف دی بلیو ہورائزن صدارتی اعزاز سے نوازا۔وزیر اعظم کو یہ اعزاز ان کی سبز قیادت، ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور بلیو اکانومی، ماحولیات کے متعلق اقدام، سمندری وسائل کے پائیدار انتظام اور چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں کی ترقی کی خواہشات کو فروغ دینے کے لیے ان کی دیرینہ وابستگی کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی کویہ ممتاز اعزاز سے نوازا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کا دفاع کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
June 25th, 10:53 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ان تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس دور کو ہندوستان کی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور بے شمار شہریوں کی غیر معمولی جرات، عزم اور ثابت قدمی کا بھی مظہر تھا، جنہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا اور آئین میں درج اصولوں کا دفاع کیا۔وزیرِ اعظم نے آرمینیائی پارلیمانی انتخابات میں سوِل کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار فتح پر جناب نکول پشینیان کو مبارکباد دی
June 08th, 04:51 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرمینیائی پارلیمانی انتخابات میں سوِل کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار جیت پر جناب نیکول پشینیان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مینڈیٹ دوبارہ حاصل ہونا ، ان کی قیادت اور ویژن پر آرمینیائی عوام کے پائیدار بھروسہ اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔پی ایم مودی نے موسم گرما کی گرمی کو شکست دینے کے لیے تجاویز شیئر کیں، من کی بات میں شہریوں کو ہائیڈریٹ رہنے کا مشورہ دیا
May 31st, 11:30 am
’’من کی بات‘‘ میں ایک بار پھر آپ سے جڑ کر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہمارے ملک کے لوگ ملک کے مفاد میں، سماج کے مفاد میں، ایسی حیرت انگیز چیزیں کر رہے ہیں اور جب ان کے بارے میں سنتے ہیں تو ہمیں ایک نئی ترغیب ملتی ہے۔ آج پروگرام کا آغاز میں ایتھلیٹکس میں ملک کی ایسی ہی ایک کامیابی سے کروں گا۔ کچھ دن پہلے ہی جھارکھنڈ کے رانچی میں نیشنل سینئر ایتھلیٹکس فیڈریشن کمپیٹیشن ہوا۔ اس میں تقریباً 800 ایتھلیٹس نے حصہ لیا ، جو ملک بھر سے آئے تھے۔ اس دوران چار مختلف ایونٹس میں چار نیشنل ریکارڈ ٹوٹے۔ گرندر ویرا سنگھ، وشال ٹی کے، تیجس ون شنکر، دیو مینا اور کلدیپ کمار۔ ان ساتھیوں نے مختلف کیٹیگریز میں نئے ریکارڈ بنائے۔ میں سب سے پہلے تو ان سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ
May 15th, 03:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا۔ ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں باقاعدہ رسمی استقبال پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پرسویندھو ادھیکاری کو مبارکباد دی
May 09th, 02:06 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج سویندھو ادھیکاری کو مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے جناب بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی
March 27th, 01:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب بالیندر شاہ کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ۔ جناب مودی نے کہا کہ‘‘آپ کی تقرری نیپال کے لوگوں کی طرف سے آپ کی قیادت میں دکھائے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ۔ میں اپنے دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے ہندوستان-نیپال دوستی اور تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں ۔’’وزیر اعظم نے جناب انوتن چرنویراکول کو تھائی لینڈ مملکت کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
March 20th, 02:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب انوتن چرنویراکول کو مملکت تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔The greatest pride of my life is that I am a karyakarta of the Bharatiya Janata Party: PM Modi at BJP HQ
January 20th, 11:16 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”PM Modi addresses BJP karyakartas at felicitation of New Party President
January 20th, 11:15 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed party leaders and karyakartas during the felicitation ceremony of the newly elected BJP President, Nitin Nabin, at the party headquarters in New Delhi. Congratulating Nitin Nabin, the Prime Minister said, “The organisational election process reflects the BJP’s commitment to internal democracy, discipline and a karyakarta-centric culture. I congratulate karyakartas across the country for strengthening this democratic exercise.”Prime Minister pays tributes to all people who took part in Quit India Movement
August 09th, 08:44 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi today paid tributes with deep gratitude to all brave people who took part in the Quit India Movement under the inspiring leadership of Mahatma Gandhi.وزیر اعظم اور برطانیہ کے وزیر اعظم نے ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی
July 24th, 07:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم جناب کیئر اسٹارمر نے آج ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی، جو تاریخی ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کے بعد منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک سے صحت، دواسازی، جواہرات و زیورات، آٹوموبائل، توانائی، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کام، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل اور مالیاتی خدمات کے شعبوں سے سرکردہ صنعتکار اس ملاقات میں موجود تھے۔ یہ تمام شعبے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے تھیرو کے کامراج جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
July 15th, 10:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھیرو کے کامراج جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیرو کامراج جی کے عظیم نظریات اور سماجی انصاف پر زور ہم سب کو ترغیب دیتے ہیں ۔وزیر اعظم کا ماریشس کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل بیان
March 10th, 06:18 pm
میرے دوست، وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کی دعوت پر، میں ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔نئی دہلی میں سول لیڈرشپ کانکلیو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 11:30 am
میں یہاں بھوٹان کے وزیر اعظم، میرے بھائی داشو شیرنگ توبگے جی، سیول بورڈ کے چیئرمین سدھیر مہتا، وائس چیئرمین ہنس مکھ آدھیا، صنعتی دنیا کے وہ لوگ جو اپنی زندگیوں میں اپنے اپنے شعبوں میں قیادت فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جیسی بہت سی عظیم شخصیات کو دیکھ رہا ہوں، ساتھ ہی میں یہاں ایسے نوجوان دوستوں کو بھی دیکھ رہا ہوں ، مستقبل جن کا منتظرہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایس او یو ایل لیڈرشپ کنکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا
February 21st, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اسکول آف اَلٹی میٹ لیڈرشپ ( ایس او یو ایل ) کنکلیو 2025 کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ تمام معزز لیڈروں اور مستقبل کے نوجوان لیڈروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، جناب مودی نے کہا کہ کچھ تقاریب بہت خاص ہوتی ہیں اور آج کا یہ دن بھی ان میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ بہتر شہریوں کی تعمیر قومی ترقی کے لیے ضروری ہے اور ہر شعبے میں بہترین رہنماؤں کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شعبے میں عمدہ قیادت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے اور اسی لیے ’’ اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ ‘‘ وکست بھارت کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او یو ایل نہ صرف ایک ادارے کا نام ہے بلکہ یہ بھارت کی سماجی زندگی کی روح بھی ہوگا۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایک اور معنوں میں، ایس او یو ایل روحانی تجربے کی حقیقی عکاسی بھی کرتا ہے۔ تمام فریقین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں گجرات کے جی آئی ایف ٹی سٹی کے قریب ایس او یو ایل کا ایک نیا وسیع کیمپس تیار کیا جائے گا۔پریکشا پہ چرچا 2025ءپروگرام میں طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 10th, 11:30 am
خوشی: مجھے تو آج ایسا لگ رہا ہے، جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2025 کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی
February 10th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سندر نرسری، نئی دہلی میں پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے تل سے بنی مٹھائیاں تقسیم کیں جو روایتی طور پر سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کویت کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا
December 04th, 08:39 pm
کویت کے وزیر خارجہ عزت مآب عبداللہ علی ال یحییٰ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے اُن تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لیا تھا
August 09th, 08:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُن تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے مہاتما گاندھی کی قیادت میں ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لیاتھا۔ جناب مودی نے ہندوستان چھوڑو تحریک پر ایک ویڈیو بھی مشترک کی۔