انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران رہنماؤں کے مکمل اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 19th, 01:00 pm
اے آئی امپیکٹ سمٹ کے لیے آپ سب کا ایک بار پھرہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سمٹ انسان پر مرکوز ، حساس عالمی اے آئی ایکو نظام کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی ۔انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران لیڈران کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بیان
February 19th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران لیڈران کے مکمل اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہندوستان میں اے آئی امپیکٹ سمٹ میں ایک بار پھر شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ سمٹ انسان پر مرکوز اور حساس عالمی اے آئی ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ انسانیت نے ہمیشہ رکاوٹوں کو مواقع میں تبدیل کیا ہے اور آج کا دورجدت طرازی کو انسانیت کے سب سے بڑے موقع میں تبدیل کرنے کے لیے ایسا ہی ایک اور لمحہ پیش کرتا ہے۔