دولت مشترکہ کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 11:00 am
لوک سبھا کے اسپیکر معززجناب اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش جی، انٹر پارلیامنٹری یونین کی صدر محترمہ تُلیا ایکسن جی، کامن ویلتھ پارلیامنٹری ایسوسی ایشن کے صدر جناب کرسٹوفر کلیلا جی، کامن ویلتھ ممالک سے تشریف لائے ہوئے اسپیکرز، پریزائیڈنگ افسران ، دیگر معزز مندوبین، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ کے اسپیکرس اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا
January 15th, 10:32 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں دولت مشترکہ (سی ایس پی او سی) کے اسپیکروں اور پریزائیڈنگ افسران کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں اسپیکر کا کردار منفرد ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسپیکر کو زیادہ بولنے کا موقع نہیں ملتا ، لیکن ان کی ذمہ داری دوسروں کو سننے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر ایک کو اظہار خیال کا موقع ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صبر اسپیکر کی سب سے عام صفت ہے، جو شور مچانے والے اور زیادہ پرجوش اراکین کو بھی مسکراہٹ کے ساتھ پیش آتے ہیں۔دہلی میں ویر بال دیوس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 26th, 01:30 pm
مرکزی کابینہ میں میرے معاونین انپورنا دیوی، ساوتری ٹھاکر، رونیت سنگھ، ہرش ملہوترا ، دہلی حکومت سے آئے ہوئے معزز وزراء،و دیگر قابل احترام شخصیات، ملک کےگوشے گوشے سے یہاں حاضر مہمانان اور پیارے بچوں!وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ویر بال دیوس کے پروگرام سے خطاب کیا
December 26th, 01:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر منعقدہ قومی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور وہاں موجود بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج پورا ملک ویر بال دیوس منا رہا ہے۔ انہوں نے وندے ماترم کی خوبصورت پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی محنت اور لگن واضح طور پر ظاہر ہو رہی تھی۔نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:00 pm
سب سے پہلے، مجھے آنے میں تاخیر ہوگئی، اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ آج سردار صاحب کا یوم پیدائش تھا، ان کا 150واں یوم پیدائش تھا۔ ایکتا نگر میں Statue of Unity میں ان کا پروگرام تھا، اور اس کی وجہ سے میرے پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اور اس کی وجہ سے، میں وقت پر نہیں پہنچ سکا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب اب بھی ان نعروں کی توانائی محسوس کرتے ہیں جو ہم نے یہاں پہنچ کر سنے۔جب بھی مجھے آپ کے درمیان ہونے کا موقع ملا ہے، اور جب جب میں آیا، وہ تجربہ دیویہ ہوتا ہے، ایک حیرت انگیز تجربہ ہوتا ہے۔ اور یہ سوامی دیانند کی دعائیں ہیں، ان کے آدرشوں کے لیے ہماری عقیدت، اور آپ تمام مفکرین کے ساتھ میری دہائیوں پرانی وابستگی ہے جو مجھے آپ کے درمیان بار بار رہنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں جب بھی آپ سے ملتا ہوں، جب بھی آپ سے بات چیت کرتا ہوں، میں ایک مختلف توانائی، ایک مختلف الہام سے بھر جاتا ہوں۔ مجھے ابھی اطلاع ملی کہ اس طرح کے نو اور میٹنگ ہال بنائے گئے ہیں۔ ہمارے تمام آریہ سماج ممبران اس پروگرام کو وہاں ویڈیو کے ذریعے دیکھ رہے ہیں۔ میں انہیں دیکھنے سے قاصر ہوں لیکن میں انہیں یہاں سے سلام کرتا ہوں۔کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 09:00 am
سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے تاریخی موقع پر ، ایکتا نگر کی یہ روحانی صبح ، یہ پر شکوہ منظر ، سردار صاحب کے قدموں میں ہماری موجودگی ، آج ہم سب ایک عظیم لمحے کے گواہ بن رہے ہیں ۔ ملک بھر میں جاری ایکتا دوڑ، رن فار یونٹی ، کروڑ وں ہندوستانیوں کا جوش و خروش ، ہم نئے ہندوستان کے عزم کا بہ نفس نفیس مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ آج یہاں جو پروگرام ہوئے ، کل شام کو جو شاندار پروگرام پیشش کیے گئے ، ان میں بھی ماضی کی روایت تھی، دور حال کی محنت اور استقلال کی جھلک تھی، مستقبل کے عزم کابھی مظاہرہ تھا۔سردار صاحب کے 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ میں تمام 140 کروڑ اہل وطن کو، سردار صاحب کے یوم پیدائش کا، قومی یوم یکجہتی کی بہت بہت مبارکباد پیش کر تا ہوں،بیش بہا نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کیواڑیا، گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا
October 31st, 08:44 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیوڑیا میں راشٹریہ ایکتا دیوس(ملکی یکجہتی کا دن) کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں سالگرہ ایک تاریخی موقع ہے۔انہوں نے ایکتا نگر کی صبح کو روحانی اور اس کے دلکش وادی جیسے مناظر کو دل کو موہ لینے والا قرار دیا۔ جناب مودی نے سردار پٹیل کے مجسمے کے سامنے عوام کی اجتماعی موجودگی کو ایک انتہائی معنی خیز لمحہ قرار دیا اور کہا کہ آج ملک ایک انتہائی اہم تاریخی موقع کی گواہ بن رہی ہے۔وزیرِ اعظم نے پورے ملک میں منعقدہ “رن فار یونٹی” میں کروڑوں بھارتیوں کی پُرجوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے بھارت کا عزم اور جذبہ آج بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے گزشتہ دن منعقدتقریبات اور شام کی شاندار پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں ماضی کی روایات، حال کی محنت اور بہادری اور مستقبل کی کامیابیوں کی جھلک نظر آئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی کے موقع پر ایک یادگاری سکہ اور خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے سردار پٹیل کی سالگرہ اور راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے ہندی دیوس کے موقع پر مبارکباد دی، تمام تر بھارتی زبانوں کی افزودگی پر زور دیا
September 14th, 11:00 am
ہندی دیوس کے موقع پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قوم کو تہہ دل سے مبارکباد دی، اور ہندی کی ثقافتی اور جذباتی اہمیت کو بھارت کی شناخت اور اقدار کی زندہ وراثت کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے شہریوں سے تمام تر بھارتی زبانوں کی افزودگی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے اور انہیں فخر کے ساتھ مستقبل کی پیڑھیوں تک پہنچانے کی اپیل کی۔فجی کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے پریس بیان کا متن
August 25th, 12:30 pm
اُس وقت ہم نے فورم فار انڈیا- پیسفک جزائر تعاون، یعنی‘ایف آئی پی آئی سی’ شروع کیا تھا۔ اس پہل نے نہ صرف ہندوستان-فجی تعلقات کو بلکہ پورے بحرالکاہل خطے کے ساتھ ہماری مصروفیت کو بھی نئی توانائی بخشی اور آج وزیر اعظم رامبوکاجی کے اس دورے سے ہم اپنے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے تھرو کماری انندتھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
April 09th, 02:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نامور رہنما تھروکماری اننتھن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔لیکس فرڈمین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پوڈکاسٹ اب مختلف زبانوں میں دستیاب ہے
March 23rd, 12:21 pm
مشہور اے آئی محقق اور پوڈکاسٹر لیکس فرڈمین کے ساتھ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حالیہ پوڈکاسٹ اب مختلف زبانوں میں قابل رسائی ہے، اور اس طرح یہ وسیع تر عالمی سامعین کے لیےدستیاب ہوگیا ہے۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
March 12th, 06:07 am
جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
March 11th, 07:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔نئی دہلی میں منعقدہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 05:00 pm
سینئر لیڈر جناب شرد پوار جی، مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹر تارا بھوالکر جی، سابق صدر ڈاکٹر رویندر شوبھنے جی، تمام ممبران، مراٹھی زبان کے تمام اسکالرحضرات اور پروگرام میں موجود بہنو اور بھائیو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا
February 21st, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مراٹھیوں کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی مراٹھی زبان کی عظیم الشان تقریب میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کسی زبان یا علاقے تک محدود نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سمیلن آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر اور قوم کی ثقافتی ورثہ پر مشتمل ہے۔وزیر اعظم کی ڈاکٹر پیئر -سیلوین فلیوزٹ کے انتقال پر تعزیت
December 31st, 02:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر پیئر -سیلوین فلیوزٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ انہیں سنسکرت کے علوم کو مقبول بنانے ، خاص طور پر ادب اور گرامر کے میدان میں ان کی مثالی کاؤشوں کے لیےیاد رکھا جائے گا۔آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
December 29th, 11:30 am
ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!اڑیشہ پرب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 24th, 08:48 pm
مرکزی کابینہ کے میرے رفقا جناب دھرمیندر پردھان جی ، جناب اشونی ویشنو جی ، اوڈیہ سماج کے صدر جناب سدھارتھ پردھان جی ، اوڈیہ سماج کے دیگر عہدیدار ان، اڈیشہ کے تمام فنکار ، دیگر معززین ، خواتین و حضرات!