نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 12th, 04:54 pm
آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا
September 12th, 04:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 06th, 08:05 pm
آپ لوگ سب تھک گئے ہوں گے، ارنب کی تیز آواز سے کان تو ضرورتھک گئے ہوں گے، بیٹھئے ارب، ابھی الیکشن کا موسم نہیں ہے۔ سب سے پہلے میں ریپبلک ٹی وی کو اس اختراعی تجربے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ لوگوں نے نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر شامل کرکے اور اتنے بڑے مقابلے کا انعقاد کرکے یہاں لائے ہیں۔ جب ملک کا نوجوان قومی مباحثے میں شامل ہوتا ہے تو خیالات میں نیا پن آتا ہے، یہ پورے ماحول کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے اور ہم یہاں اس وقت وہی توانائی محسوس کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے نوجوانوں کی شمولیت سے ہم ہر بندھن کو توڑ سکتے ہیں، حد سے آگے بڑھ سکتے ہیں، پھر بھی کوئی مقصد ایسا نہیں جو حاصل نہ کیا جا سکے۔ کوئی منزل ایسی نہیں جس تک نہ پہنچا جا سکے۔ ریپبلک ٹی وی نے اس سمٹ سربراہ کانفرنس لیے ایک نئے تصور پر کام کیا ہے۔ میں اس سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ویسے اس میں میرا تھوڑا سا ذاتی مفاد بھی ہے، میں پچھلے کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ مجھے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہے اور وہ ایک لاکھ اپنے خاندانوں میں سب سے پہلے آنے والے ہیں، تو ایک طرح سے اس طرح کے واقعات میرے اس مقصد کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں۔ دوسرا میرا ذاتی ذاتی فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، وہ نہیں جانتے کہ 2014 سے پہلے اخبارات کی سرخیاں کیا ہوا کرتی تھیں، وہ نہیں جانتے، 12-12، 10-10 لاکھ کروڑ کے گھپلے ہوتے تھے، وہ نہیں جانتے اور جب وہ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، تو ان کے سامنے موزنے کے لئے کچھ نہیں ہوگا او ر اس لئےمجھے اس کسوٹی سےآگے جانا ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ جو پس منظر تیار ہو رہا ہے نا ، وہ اس کام کو ضرور کر دے گا۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا ریپبلک پلینری سمٹ 2025 سے خطاب
March 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریپبلک ٹی وی کو نچلی سطح پر نوجوانوں کو شامل کرنے اور ایک اہم ہیکاتھون مقابلے کے انعقاد کے لیے اس کے اختراعی انداز کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم کے نوجوان قومی گفتگو میں شامل ہوتے ہیں تو یہ خیالات میں نیا پن لاتا ہے اور پورے ماحول کو اپنی توانائیوں سے بھر دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس توانائی کو سربراہی اجلاس میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت تمام رکاوٹوں کو توڑنے اور حدوں سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے جس سے ہر مقصد کو قابل حصول اور ہر منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس سمٹ کے لیے ایک نئے تصور پر کام کرنے کے لیے ریپبلک ٹی وی کی تعریف کی اور اس کی کامیابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے بغیر کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہندوستان کی سیاست میں لانے کے اپنے خیال کا اعادہ کیا۔انٹرپرینیورنکھل کامتھ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
January 10th, 02:15 pm
نکھل کامتھ – میں ہر مہینے ایک دن پوڈ کاسٹ کرتا ہوں اور باقی مہینے میں کچھ نہیں کرتا۔PM Modi, in his first podcast, interacts with entrepreneur Nikhil Kamath
January 10th, 02:00 pm
Prime Minister Narendra Modi engages in a deep and insightful conversation with entrepreneur and investor Nikhil Kamath. In this discussion, they explore India's remarkable growth journey, PM Modi's personal life story, the challenges he has faced, his successes and the crucial role of youth in shaping the future of politics.بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کویت کا سرکاری دورہ (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 07:46 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 21-22 دسمبر 2024 کو کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21 دسمبر 2024 کو کویت میں 26 ویں عرب خلیج کپ کی افتتاحی تقریب میں عزت مآب امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ’مہمان خصوصی‘ کی حیثیت سے شرکت کی۔وزیراعظم کی کویت کے وزیراعظم سے ملاقات
December 22nd, 06:38 pm
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کویتی سرمایہ کاری اتھارٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈروں پر مشتمل ایک وفد کو توانائی ، دفاع ، طبی آلات ، فارما ، فوڈ پارکس سمیت دیگر شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے روایتی ادویات اور زرعی تحقیق میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مشترکہ کمیشن برائے تعاون (جے سی سی) کے حالیہ دستخط کا خیرمقدم کیا جس کے تحت صحت، افرادی قوت اور ہائیڈرو کاربن پر موجودہ جے ڈبلیو جیز کے علاوہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، زراعت، سلامتی اور ثقافت کے شعبوں میں نئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیے گئے ہیں۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا دورۂ کویت (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 06:03 pm
یہ مفاہمت نامہ دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو ادارہ جاتی شکل دے گا۔ تعاون کے اہم شعبوں میں تربیت، اہلکاروں اور ماہرین کا تبادلہ، مشترکہ مشقیں، دفاعی صنعت میں تعاون، دفاعی سازوسامان کی فراہمی اور تحقیق و ترقی میں تعاون شامل ہیں۔وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
December 22nd, 05:32 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کیا۔وزیر اعظم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی
December 22nd, 05:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔وزیر اعظم کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا
December 22nd, 04:37 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو کویت کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ ، دی آرڈر آف مبارک الکبیر سے نوازا ہے۔ اس موقع پر کویت کے وزیر اعظم عزت مآب شیخ احمد العبداللہ الأحمد الصباح بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے کویت کے عزت مآب امیر کے مہمان خصوصی کے طور پر عربین گلف کپ میں شرکت کی
December 21st, 10:24 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے مہمان خصوصی کے طور پر کویت میں منعقدہ 26ویں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ یہ شاندار تقریب کویت کے عزت مآب امیر، عزت مآب ولی عہد شہزادہ اور کویت کے عزت مآب وزیر اعظم نے بھی ملاحظہ کی۔ اس تقریب کے ذریعہ وزیر اعظم کو کویت کی قیادت کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید کا موقع بھی حاصل ہوا۔وزیر اعظم نے رامائن اور مہابھارت کے عربی ترجمے کے لیے عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی ستائش کی
December 21st, 07:03 pm
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے رامائن اور مہابھارت کو عربی میں ترجمہ کرانے اور شائع کرانے میں عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی کوششوں کی ستائش کی۔وزیر اعظم نے کویت میں مزدور کیمپ کا دورہ کیا
December 21st, 07:00 pm
دورۂ کویت کے اپنے اولین پروگرام کے تحت، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مینہ عبداللہ میں واقع ایک مزدور کیمپ کا دورہ کیا جہاں تقریباً 1500 بھارتی شہریوں پرمشتمل افرادی قوت موجود ہے۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مختلف ریاستوں کے بھارتی کارکنان کے ساتھ گفت و شنید کی اور ان کی خیروعافیت دریافت کی۔کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ
December 21st, 06:34 pm
میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا
December 21st, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے کویت میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے گرم جوشی سے استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا
December 21st, 06:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں متحرک ہندوستانی باشندوں کی طرف سے گرم جوشی سے استقبال پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ ان کی توانائی، محبت اور غیر متزلزل تعلق واقعی حوصلہ بخش ہے۔PM Modi arrives in Kuwait
December 21st, 03:39 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived to a warm welcome in Kuwait. This is the first visit by an Indian PM in 43 years. During his visit, PM Modi will hold talks with the Amir, Crown Prince and the PM of Kuwait. He will also interact with the Indian community and attend the inauguration ceremony of Arabian Gulf Cupدورۂ کویت کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
December 21st, 09:21 am
آج، میں کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر کویت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔