وزیر اعظم نے پٹنہ برڈ سینکچری اور چھاری-ڈھنڈھ میں نئے رامسر مقامات کا خیرمقدم کیا
January 31st, 10:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامسر مقامات میں ایٹا (اترپردیش) کے پٹنہ برڈ سینکچری اور کچھ (گجرات) کے چھاری – ڈھنڈھ کے اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مرطوب زمین کےتحفظ کے بارے میں مقامی آبادی اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس شناخت سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ہماری عہدبستگی کا اعادہ ہوتا ہے۔کچھ اور سوراشٹر کے خطے کے لیے وائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 11th, 02:45 pm
گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی، حکومت گجرات کے دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، عالی جناب، صنعتی شعبے کے نمائندے، دیگر معززین ، خواتین و حضرات۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجکوٹ میں کَچھ اور سوراشٹرا خطے کے لیے وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا
January 11th, 02:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے شہر راجکوٹ میں کَچھ اور سوراشٹرا خطے کے لیے وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سال 2026 کے آغاز کے بعد یہ ان کا گجرات کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت انہوں نے بھگوان سوم ناتھ کے درشن کیے اور اب راجکوٹ میں اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وکاس بھی، وراست بھی‘‘ کا منتر ہر طرف گونج رہا ہے۔ وزیراعظم نے ملک اور دنیا بھر سے وائبرنٹ گجرات علاقائی سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم11 جنوری کو راجکوٹ کا دورہ کریں گے
January 09th, 12:07 pm
وزیر اعظم 11 جنوری 2026 کو راجکوٹ کا دورہ کریں گے اور کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیےوائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ تقریبا 1:30 بجے ، وہ کانفرنس میں تجارتی نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد تقریباً دوپہر 2 بجے وزیر اعظم مارواڑی یونیورسٹی ، راجکوٹ میں کچھ اور سوراشٹر خطے کے لیے وائبرینٹ گجرات ریجنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔ تقریب کے دوران ، وزیر اعظم 14 گرین فیلڈ اسمارٹ گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (جی آئی ڈی سی) اسٹیٹس کی ترقی کا بھی اعلان کریں گے اور راجکوٹ میں جی آئی ڈی سی کے میڈیکل ڈیوائس پارک کا افتتاح کریں گے ۔وزیراعظم 10سے12 جنوری تک گجرات کا دورہ کریں گے
January 09th, 12:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10سے 12 جنوری 2026 تک گجرات کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم 10 جنوری کی شام کوسومناتھ پہنچیں گے اور تقریبا 8 بجے وزیر اعظم اومکار منتر کے جاپ تقریب میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد وہ سومناتھ مندر میں ڈرون شو دیکھیں گے ۔'وندے ماترم' کی روح ہندوستان کے لافانی شعور سے جڑی ہوئی ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
October 26th, 11:30 am
اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کو ان کی 150 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے چھٹھ پوجا تہوار، ماحولیاتی تحفظ، ہندوستانی کتوں کی نسل، ہندوستانی کافی، قبائلی برادری کے رہنما اور سنسکرت زبان کی اہمیت جیسے دلچسپ موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے 'وندے ماترم' گانے کے 150 ویں سال کا خصوصی ذکر کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
October 01st, 10:45 am
اسٹیج پر موجود راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے معزز سركاریواہ جناب دتاتریہ ہوسبلے جی، مرکزی وزیر جناب گجندر شیخاوت جی، دہلی کی مقبول وزیراعلیٰ ریکھا گپتا جی، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے تمام رضاکار، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کی صدسالہ تقریبات سے خطاب کیا
October 01st, 10:30 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کی صدسالہ تقریبات سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے نوراتری کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج مہا نو می اوردیوی سدھی دھاتری کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل وِجے دشمی کا بڑا تہوار ہے، جو بھارتی ثقافت کی بدی پر نیکی ، جھوٹ پر سچ اور تاریکی پرروشنی کی فتح کے ابدی پیغام کی علامت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اجاگر کیا کہ اس پوتر موقع پر، ایک صدی قبل راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ کا قیام عمل آیا اور یہ محض اتفاق نہیں تھا۔ یہ ہزاروں سال پر محیط قدیم روایت کی بحالی کا موقع تھا، جس میں قومی شعور ، ہر دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے روپ میں ظاہر ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس دور میں سنگھ اسی ابدی قومی شعور کی ایک زندہ مثال ہے۔کابینہ نے کرناٹک ، تلنگانہ ، بہار اور آسام کو فائدہ پہنچانے والے 3 پروجیکٹوں کی ملٹی ٹریکنگ اور کچھ ، گجرات کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک نئی ریل لائن کو منظوری دی
August 27th, 04:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ریلوے کی وزارت کے 4 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن کی کل لاگت تقریبا 12،328کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں میں شامل ہیں:وزیر اعظم نے کچھ کی خوبصورتی کو دکھانے اور وہاں جانے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کی ستائش کی
July 20th, 08:59 am
ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے جناب وینو شرینیواسن اور جناب سدرشن وینو نے گذشتہ روز نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کچھ کی خوبصورتی کو دکھانے اور وہاں جانے کے لیے موٹرسائیکل چلانے والوں کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کے لیے ان کی ستائش کی۔گجرات کے بھُج میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 26th, 05:00 pm
گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی ، کابینہ کے دیگر تمام ممبران ، ممبران پارلیمنٹ ، ایم ایل اے ، دیگر تمام سینئر معززین ، اور کچھ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے بھج میں 53400 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
May 26th, 04:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے بھج میں 53,400 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کچھ کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور انقلابیوں اور شہیدوں، خاص طور پر عظیم مجاہد آزادی شری شیام جی کرشنا ورما کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کچھ کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ان کی قوت اور تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 14th, 10:45 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا
January 14th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔وزیر اعظم نے سبھی سے جاری رَن اُتسو کے دوران کچھ کا قدیم سفید رَن ملاحظہ کرنے اور اس کی شاندار ثقافت اور گرمجوشانہ میزبانی کا لطف اٹھانے کی اپیل کی
December 21st, 10:08 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سبھی کو رَن اُتسو میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے، جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ یہ میلہ ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔گجرات کے کچھ میں دیپاولی کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:05 pm
جب میں آپ کے درمیان دیوالی کا تہوار مناتا ہوں تو میری دیوالی کی مٹھاس کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اس بار یہ دیوالی بھی بہت خاص ہے۔ آپ کو لگے گا کہ ہر دیوالی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اس بار کیا خاص ہے؟ یہ خاص ہے… بھگوان رام 500 سال بعد دوبارہ ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں۔ میں آپ سب کو اور ماں بھارتی کی خدمت میں تعینات ملک کے ہر سپاہی کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میری نیک خواہشات میں آپ کے تئیں 140 کروڑ ہم وطنوں کا شکریہ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کچَھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی
October 31st, 07:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ میں سر کریک علاقے میں لکی نالہ میں، ہند-پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مسلح افواج کے ساتھ تہوار منانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔ وزیراعظم نے کریک ایریا میں ایک بی او پی کا بھی دورہ کیا اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
October 07th, 09:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کے طور پر 23 سال مکمل ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سماج کے تمام طبقوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے والے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی ایک روشن مثال کے طور پر اُبھرا۔ گزشتہ دہائی کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی پیش رفت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہمارے ملک کو عالمی سطح پر انتہائی امید کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس وقت انتھک محنت کرتے رہیں گے اور چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ وکست بھارت کا اجتماعی مقصد حاصل نہیں ہو جاتا۔وزیر اعظم نے پرکس ورسیلس میوزیم 2024 کے لیے عالمی انتخاب میں اسمرتی وَن کی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا
June 15th, 06:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کچھ میں واقع شانتی وَن ، جسے 2001 کے المناک زلزلے میں اپنی جان گنوانے والوں کے لیے خراج عقیدت کےطور پر تیار کیا گیا ہے، کی پرکس ورسیلس میوزیم 2024 کے عالمی انتخاب میں شامل ہونے کے لیے ستائش کی۔Congress's mindset is against the rural development of border villages: PM Modi in Barmer
April 12th, 02:30 pm
Ahead of the upcoming Lok Sabha elections, PM Modi was accorded a bustling welcome by Barmer as he addressed an election rally in Rajasthan. He said, Rajasthan represents valour and courage along with a resolve to enable a 'Viksit Bharat.' He added that looking at the popular support, the people are determined for '4 June 400 Paar, Fir ek Baar Modi Sarkar.'