کمودینی لاکھیا کی رحلت پر وزیر اعظم نے رنج وغم کا اظہار کیا

April 12th, 03:39 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کمودینی لاکھیا کی رحلت پررنج وغم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے انہیں ثقافت کی ایک شاندار نمائندہ علامت کے طور پر سراہا، جن کا کتھک اور ہندوستانی کلاسیکی رقص کے تئیں جذبہ ان کے نمایاں کام سے ظاہر ہوتا ہے۔