وزیر اعظم نے شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

July 13th, 03:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شری کوٹا شری نواس راؤ گارو کو ان کی سنیمائی عمدگی اور استعداد کے لیے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے اپنی دلچسپ کارکردگیوں سے متعدد پیڑھیوں کے ناظرین کو مسحور کیا۔ وہ سماجی خدمت کے معاملے میں بھی سب سے آگے تھے اور انہوں نے ناداروں اور پسماندہ طبقات کی اختیار دہی کے لیے بھی کام کیا۔