کولکاتہ مغربی بنگال میں اہم بنیادی ڈھانچہ پراجیکٹس کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 22nd, 05:15 pm
مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شانتنو ٹھاکر جی، رونیت سنگھ جی، سوکانتا مجمدار جی، مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شویندو ادھیکاری جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی شومک بھٹاچاریہ جی، دیگر خواتین اور عوامی نمائندے، حاضرین۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکاتہ، مغربی بنگال میں 5200 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
August 22nd, 05:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مغربی بنگال کے کولکتہ میں 5200 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر مغربی بنگال کی ترقی کو تیز کرنے کا موقع ملا ہے۔ نواپارہ سے جے ہند ہوائی اڈے تک کولکتہ میٹرو کے اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس دورے کے دوران انہوں نے کئی ساتھیوں سے ملاقات کی اور نوٹ کیا کہ ہر کوئی کولکتہ کے عوامی نقل و حمل کے نظام کی جدید کاری پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے چھ لین والے کونا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے کولکتہ اور مغربی بنگال کے تمام شہریوں کو ان کئی ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کے لیے دلی مبارکباد دی۔