وزیر اعظم ہند کے دورۂ نیدرلینڈس کے موقع پر بھارت – نیدرلینڈس مشترکہ بیان

May 17th, 03:45 am

نیدرلینڈس (ہالینڈ) کے وزیر اعظم جناب روب جیٹن کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16-17 مئی 2026 کو نیدرلینڈس کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا نیدرلینڈس کا دوسرا دورہ تھا۔

وزیر اعظم نے ہالینڈ کے عزت مآب بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیما سے ملاقات کی

May 16th, 08:13 pm

وزیر اعظم اور شاہ و ملکہ نے عوام سے عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت، بھارت اور ہالینڈ کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 2019 میں جلالت مآب (شاہ و ملکہ )کے بھارت کے سرکاری دورے کو تعریف و ستائش کے ساتھ یاد کیا، جس نے باہمی خیرسگالی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو نئی رفتار عطا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قائدین نے تعلیم، اختراع، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل، آبی و سبز شراکت داریوں کے شعبوں میں جاری باہمی پہل قدمیوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا۔

پی ایم مودی نیدرلینڈ پہنچے۔

May 15th, 11:35 pm

پی ایم مودی اپنے پانچ ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں ہالینڈ پہنچے۔ ان کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

Prime Minister’s Departure Statement ahead of his visit to the UAE, Netherlands, Sweden, Norway, and Italy

May 15th, 07:56 am

PM Modi is embarking on a five-nation visit to the UAE, the Netherlands, Sweden, Norway and Italy from 15-20 May 2026. During the visit, he will meet various Heads of State and hold discussions to further strengthen partnerships across key sectors. Highlights of the visit include his participation in the European Round Table for Industry in Sweden and the 3rd India-Nordic Summit in Oslo.

وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کا دورہ (15 - 20 مئی 2026)

May 11th, 09:00 pm

پی ایم مودی 15 مئی سے 20 مئی 2026 تک متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہالینڈ میں وزیر اعظم شاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم روب جیٹن سے بات چیت کریں گے۔ سویڈن میں وہ وزیر اعظم کرسٹرسن سے بات چیت کریں گے۔ ناروے میں، وہ کنگ ہیرالڈ پنجم سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ بعد ازاں وہ وزیر اعظم جارجیا میلونی سے بات چیت کے لیے اٹلی جائیں گے۔