وزیر اعظم نے عزت مآب کنگ چارلس سوئم کی جانب سے تحفے میں دیا گیاکدمب کا پودا لگایا
September 19th, 05:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 ، لوک کلیان مارگ پر کدمب کا پودا لگایا ، جسے کنگ چارلس سوئم نے تحفے میں دیا تھا ۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ ماحولیات اور پائیداری کے بارے میں بہت پرجوش ہیں ، ایک ایسا موضوع جو ہماری بات چیت میں بھی شامل ہوتا ہے ۔وزیر اعظم نے برطانیہ کے شاہ عزت مآب چارلس –سوم سے ملاقات کی
July 24th, 11:00 pm
وزیر اعظم نے شاہ برطانیہ کی صحت یابی اور شاہی فرائض کی بحالی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور شاہ چارلس-سو م نے صحت اور پائیدار زندگی سے متعلق امور پر جس میں آیوروید اور یوگا اور ان کے فوائد کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر جانے سےقبل وزیر اعظم کا بیان
July 23rd, 01:05 pm
ہندوستان اور برطانیہ ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اشتراک کرتے ہیں جس میں حالیہ برسوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہمارا تعاون تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اختراع، دفاع، تعلیم، تحقیق، پائیداری، صحت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ وزیر اعظم عزت مآب سرکیراسٹارمرکے ساتھ میری ملاقات کے دوران، ہمیں اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید بڑھانے کا موقع ملے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک میں خوشحالی، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ میں اس دورے کے دوران ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔وزیر اعظم کا برطانیہ اور مالدیپ کا دورہ (23 سے 26 جولائی 2025)
July 20th, 10:49 pm
وزیر اعظم مودی 23 جولائی سے 26 جولائی تک برطانیہ اور مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ موصوف وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت کریں گے، اور دونوں قائدین سی ایس پی کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی 26 جولائی کو مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شامل ہوں گے۔ وہ مالدیپ کے صدر معزو سے ملاقات کریں گے او رباہمی مفادات کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کےعزت مآب شاہ چارلس سوئم سے بات چیت کی
December 19th, 06:15 pm
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔